All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan

All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan

Share

The Voice of Employees

Photos from All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan's post 22/05/2026
18/05/2026

*ملتان ملازمین اتحاد کا قیام*
*------------------------------------------------*
*ملتان میں تمام صوبائی ملازمین کی تمام تنظیموں کا مرکزی اجلاس میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر میں زیر انتظام مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان و مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کریم نواز خان منعقد ہوا۔ اور شرکاء تقریب کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن و سینئر نائب صدر CBA میونسپل کارپوریشن ملتان میڈم فروا خان اور انفارمیشن سیکرٹری محمد آفاق بیگ نے ویلکم کیا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز وائس چیئرمین ایپکا ملتان ڈویژن جناب قاری محمد طارق کھوکھر صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ ایپکا پاکستان رانا محمد اقبال نون نے کی اور ایپکا قیادت میں صدر ایپکا ساؤتھ پنجاب مخدوم اظہر حسن گیلانی، وائس چیئرمین ایپکا ملتان ڈویژن قاری محمد طارق کھوکھر، چیئرمین ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ احسان خان سدوزئی ، صدر ایپکا ملتان ڈویژن ملک خلیل احمد اور صدر ایپکا ملتان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رانا وجاہت حسین اور اگیگا اور دیگر تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تمام رہنماؤں کی تجاویز پر ضلع ملتان کی سطح پر ملتان ملازمین اتحادکے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا گیا اور ایک مرکزی کمیٹی بنائی گئی جس کے چیئرمین سرپرست اعلیٰ ایپکا پاکستان رانا محمد اقبال نون اور ایگزیکٹیو ممبران میں سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کریم نواز خان، صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان میڈم رخسانہ انور صاحبہ، رانا محمد اسلم انجم، راؤ طارق مصطفی، پروفیسر یامین چوہدری، پروفیسر حماد الرحمان کو منتخب کیا گیا۔ اس کمیٹی کا مقصد ملتان ملازمین اتحاد کے تمام مشترکہ فیصلہ جات اور لائحہ عمل کو فائنل کرنا ہو گا ۔ کمیٹی کے عہدیداران نے اپنے اپنے خطابات میں اس بات کا عہد کیا کہ وہ تمام صوبائی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ اور متحد رہتے ہوئے حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھرپور جہدوجہد کریں گے ۔قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے سامنے بجٹ پیش کرنے سے ایک دن پہلے بھرپور احتجاج کے لیے لائحہ عمل دیا گیا ۔ ملتان ملازمین اتحاد ملتان اجلاس میں تمام صوبائی ملازمین کا ملتان میں کنونشن اور دیگر انتظامی امور اور دیگر تنظیموں کے قائدین سے مذاکرات کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اراکین میں مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان و سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کریم نواز خان، رانا محمد اسلم انجم پروفیسر یامین چوہدری ،راؤ ذوالفقار، چوہدری غفار شاہد ،پروفیسر راؤ معصوم شامل ہیں، وفاقی بجٹ میں ملازمین کے حقوق اور تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مراعات کے لیے ایک بڑے وفد کی اسلام اباد میں شرکت اور پنجاب کے صوبائی بجٹ میں پینشن اصلاحات کا خاتمہ، ڈسپیرٹی الاؤنس دیے جانے، رول 17 اے کی بحالی اے ای اوز اور ایس ایس ٹیز کو مستقل کرنے اور دیگر ملازمین کو مستقل کرنے اور سکولوں اور تمام صوبائی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ سمیت دیگر مطالبات اور بجٹ 2026 میں تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات اور ملازمین کے حقوق کی بحالی کے لیے پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر بھرپور احتجاج کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔*
*اجلاس کے آخر میں اس عہد کے ساتھ کہ یہ اتحاد پوری مضبوطی اور جاں فشانی کے ساتھ ملازمین کے حقوق کے لیے کام کرتا رہے گا اور آخر میں صدر ایپکا ساؤتھ پنجاب مخدوم اظہر حسن گیلانی نے دعا کروائی۔*

17/05/2026
17/05/2026

*آج مورخہ 16 مئی 2026 بروز ہفتہ میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر میں مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن و صدر CBA میونسپل کارپوریشن ملتان کریم نواز خان نے آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن ملتان کے عہدیداران کو منتخب کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ایپکا پاکستان رانا محمد اقبال نون، صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویژن فروا خان بھی موجود ہیں*

Photos from All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan's post 14/05/2026

پریس ریلیز (ملتان) آج جناب رانا وجاہت حسین صدر اپیکا ایجوکیشن ملتان و سنیر نائب صدر اپیکا ملتان ڈویثرن ملتان نے ھمراہ اپنے قائد جناب کریم نواز خان صاحب جنرل سیکرٹری اپیکا پاکستان نے گورئمنٹ اسلامیہ ھائی سکول دولت گیٹ ملتان میں بسلسلہ تقریب بحالی سروس میڈیم رخسانہ انور صاحبہ، چیرپرسن نیشنل رورل ہیلتھ ورکرز پروگرام پاکستان کو بحال ھونے پر ڈھیر ساری مبارکباد دی ۔اور اس موقع پر جناب اسلم انجم صاحب چیرمین ایجوکیشن موومنٹ ملتان ، نہایت قابل احترام جناب پروفیسر یامین صاحب ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پروفیسرز PPLA, پاکستان، جناب غلام حسین عاربی چیرمین اپیکا ایجوکیشن ملتان، جناب راؤ ساجد مصطفیٰ صاحب ، رھنما SES پنجاب، جناب یونس لودھی صاحب، سرکردہ رھنما پنجاب ٹیچر یونین، راؤ نعیم صاحب ، سنیر رھنما ٹیچر یونین ، فروا خان صاحب جنرل سیکرٹری اپیکا و کارپوریشن ایمپلائز فیڈریشن ملتان،جناب آغا یوسف صاحب، سنیر اپیکا رھنما، جناب قاضی کامران حیدر صدر ایل اے ایسوسی ایشن ملتان ، رانا نوید صاحب محکمہ PHA اپیکا ملتان سمیت اورکشیر تعداد میں خواتین شامل تھیں ۔ رانا وجاہت حسین صدر اپیکا ایجوکیشن ملتان و سنیر نائب صدر اپیکا ملتان ڈویثرن

Photos from All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan's post 11/05/2026

پریس ریلیز
ملتان (_) آج مورخہ 2 مئی 2026 بروز ہفتہ کو میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر میں صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان میڈم رخسانہ انور صاحبہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشریف لائیں جن میں سپرنٹینڈنٹ ہیلتھ شفیق سیال صاحب، صدر ایل ایچ ویز ایسوسی ایشن ملتان و انسپیکٹریس ہیلتھ بشریٰ خانم، سینیئر نائب صدر ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب محمد خلیل، جنرل سیکریٹری نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ملتان یاسمین ناز، سینیئر نائب صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب اسمیٰ مسعود بھٹی، صدر ڈسپنسرز ایسوسی ایشن ملتان محمد پرویز، صدر مڈوائف ایسوسی ایشن ملتان شگفتہ پروین ، فریحہ پروین اور ممبرز نیشنل پروگرام یونین ملتان صفیہ بیگم شامل ہیں۔ صدر نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان میڈم رخسانہ انور صاحبہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کریم نواز خان صاحب کو آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ علاؤہ ازیں تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویژن فروا خان اور میونسپل کارپوریشن ملتان کے اہلکاران موجود تھے۔

Photos from All Pakistan Municipal Employees Federation Pakistan's post 06/05/2026

*ملتان (___)*
*آج مورخہ 6 مئی 2026 بروز بدھ کو میونسپل کارپوریشن ملتان ممتاز آباد دفتر میں آزاد کشمیر سے مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر محمد رمضان مغل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جن میں سابق صدر ایپکا آزاد کشمیر سید صدیق شاہ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ایپکا آزاد کشمیر یاسر امین ترک اور سیکرٹری اطلاعات ایپکا آزاد کشمیر سید ماجد علی نقوی تشریف لائے۔ جس پر مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان کریم نواز خان اور ان کے ساتھیوں و عہدیداران نے مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر محمد رمضان مغل اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد رمضان مغل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حالیہ ایپکا انتخابات میں کامیابی پر کریم نواز خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اعزازی اجرک اور کشمیری کیپ پہنائی۔ اس موقع پر ڈویژنل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ملتان ڈویژن فروا خان بھی موجود ہیں۔*

Want your business to be the top-listed Government Service in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Municipal Corporation Multan
Multan
60000