12/05/2026
نرسز ڈے کے موقع پر تمام نرسز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین-
آپ صرف مریضوں کی دیکھ بھال ہی نہیں کرتیں بلکہ درد میں امید، خوف میں حوصلہ اور تکلیف میں سکون بھی فراہم کرتی ہیں۔
ہسپتالوں کی اصل طاقت آپ کی خدمت، صبر، ہمدردی اور انتھک محنت ہے۔
ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کی بے لوث خدمات، رات دن کی قربانیوں اور انسانیت کے لیے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
آپ واقعی معاشرے کے خاموش ہیروز ہیں۔
ہیپی نرسز ڈے!۱۲ مئی ۲۰۲۶
01/12/2025
اچھے سرکاری ملازم جب مدت ملازمت پوری کر کے رخصت ہوتے ہیں تو وقت جیسے تھم سا جاتا ہے - ایسے ہی عبدالرشید رخصت ہوۓ تو محسوس ہوا کہ صدیاں بیت گئیں- بہت سال پہلے جب میں میڈیکل وارڈ میں ایف سی پی ایس کرنے داخل ہوا تو ہر کسی کو سخت پائیا جیسا کہ دوران تربیت ہوتا ہے- مگر ایک شخص ایسا تھا جسکی ہاتھ کی بنی چاۓ پی کر رات بھر میڈیکل ایمرجنسی ڈیوٹی کی تھکان اتر جاتی - دن ہویارات۱۸، ۱۸ گھنٹے کی ڈیوٹیاں غرض میڈکل کی ٹریننگ آسان نہ تھی مگر عبدالرشید کی بہترین چاۓ ،نشتر بھر میں مشہور دہی بڑے ،شامی ، ابلے ہوۓ انڈے وغیرہ جو اس کلب کی پہچان تھی نے ہمارا وقت خوب گزروائیا - وقت گزرتا گیا ،ایف سی پی ایس کی ٹریننگ پوری ہوئ اور پھر پارٹ ٹو کے دھکے شروع ہوۓ - مگر عبدالرشید کا ساتھ چلتا رہا-بالاخر ایف سی پی ایس میڈیسن پاس ہوا اور اسی وارڈ میں بحیثیت کنسلٹنٹ کام کرنے کا موقعہ ملا تو چاچا عبدالرشید کی طرف سے مزید محبت اور پرٹوکول ملنے لگا- پھر اللہ پاک کے کرم سے دوسرے ایف سی پی ایس یعنی سپرا اسپیشلٹی اینڈوکرائن میں سلیکشن ہوئ- ڈیپارٹمنٹ بدل گیا مگر چاچا رشید کی چاۓ وہاں بھی ملتی رہی-جیسے ہی اینڈوکرائن کی تربیت اختتام کو پہنچی وہ دن بھی آگیا جب نشتر کا یہ محنتی اور دیانت دار ملازم اپنی مدت ملازمت کو پہنچ گیا- اس دن مجھے لگا کہ جیسے نشتر میں صدیاں بیت گئیں- زندگی کے بہترین سال پہلے میڈیسن پھر اینڈوکرائن میں بیت گئے- لوگ آتے گئے وقت بدلتا گیا عبدالرشید صاحب کا ساتھ چلتا رہار اور عبدالرشید صاحب ڈاکٹرز، عملہ اور نشتر کی خدمت کرتے رہے- ۶۰ سال کی عمر تک صبح ۶ بجے سائیکل پر آنا اور دوپہر ۲ بجے تک سرکاری کاموں کے علاوہ وارڈ کا ٹی کلب چلانا آسان بات نہ تھی- نشتر ایک مثالی ملازم سے جہاں محروم ہوا وہاں ہمارا۱۲ سال کا ساتھ بھی اختتام پذیر ہوا-
دعاہے کہ آپ کی آنے والی زندگی میں آسانیاں اور خوشحالیاں ہوں اور باقی لوگ بھی آپ کی طرح سادگی،محنت اور دیانتداری کو ذریعہ معاش بنائیں-
ڈاکٹر ساجد چودھری
کنسلٹنٹ فزیشن/میڈیکل اسپیشلسٹ واینڈوکرائنولوجسٹ
۲۸ نومبر ۲۰۲۵ بوقت ریٹائرمنٹ عبدالرشید
نشتر اسپتال ملتان-
17/09/2024
The Door To History………
Somewhere in the walled city of Multan!