Dr Sajid Akhtar Meo

Dr Sajid Akhtar Meo

Share

Paediatric Medicine Nishtar Medical University
& Hospital Multan

20/03/2026
11/12/2025

Dear friends,
I have lost all my contacts and WhatsApp data from my mobile phone.
Kindly inbox me your name and WhatsApp number so I can save my contact list again.

Your cooperation will be highly appreciated.
Thank you!

02/10/2025

شجاع آباد میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے لیے نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کے جدید طریقۂ علاج (Neonatal Resuscitation) پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد نومولود بچوں کی زندگی بچانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔
💡 یہ چھوٹی سی محنت کسی ننھے فرشتے کی زندگی بچا سکتی ہے۔

17/08/2025

گوبوستان، آذربائیجان کے مٹی کے آتش فشاں کا خوبصورت منظر۔ قدرت کے اس نایاب مظہر کو اس ویڈیو میں دیکھیں۔

#گوبوستان #آذربائیجان

03/08/2025

"جب دل سے کام کیا جائے تو دعائیں خودبخود پیچھے آتی ہیں۔" 🌸
الحمدللہ! ایک اور کامیاب علاج 🙏

کچھ وقت پہلے ایک مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں Faraz Surgical Hospital, Shujaabad لایا گیا۔ فوری طور پر مکمل توجہ دی، علاج کیا، اور اللہ کے کرم سے وہ اب مکمل صحتیاب ہے۔

آج اُس کے والد نے دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی — یہ میرے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ محنت، اخلاص اور بروقت علاج کس طرح زندگیاں بچاتا ہے۔

یہ ویڈیو اُن کے جذبات کی ایک جھلک ہے، اور آپ سب کے ساتھ بطور مثبت فیڈبیک شیئر کر رہا ہوں۔

آپ سب کی دعاؤں، اعتماد اور سپورٹ کا شکریہ۔

Dr. Sajid Akhtar Meo
Faraz Surgical Hospital, Shujaabad

#شکریہ #الحمدللہ #دعائیں

03/07/2025

پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے Neonatal Resuscitation یعنی نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کی تربیت پر ایک کامیاب اور انتہائی مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
چائلڈ سپیشلسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈذ میڈیسن ڈاکٹر ساجد اختر مئیو نے ورکشاپ میں ٹریننگ کرائی

✅ ورکشاپ کا مقصد شریک ڈاکٹر اور عملہ کو یہ سکھانا تھا کہ پیدائش کے فوراً بعد اگر بچہ سانس نہ لے، نہ روئے، یا اس کے پھیپڑے کام نہ کریں تو فوری اور درست طبی مداخلت کیسے کی جائے۔

🌬️ نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد سانس لینے میں تاخیر، آکسیجن کی کمی اور دماغی نقصان (Brain Hypoxia) کے خطرات ہوتے ہیں۔ اگر بروقت ریسیسیٹیشن نہ کی جائے تو یہ بچے زندگی بھر کی ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

🔄 اس ورکشاپ میں شامل موضوعات:
• نوزائیدہ کی ابتدائی جانچ اور فیصلہ
• وینٹیلیشن، سکشن اور دیگر Life-saving اقدامات
• NRP (Neonatal Resuscitation Program) پروٹوکولز کی عملی مشق
• ٹیم ورک اور فوری فیصلہ سازی کی تربیت

🌱 انشاءاللہ، اس تربیت کے ذریعے ہم کئی بچوں کو معذوری اور پیچیدگیوں سے بچا سکیں گے، کیونکہ بروقت قدم ہی ان کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔

👏 ہم ٹی ایچ کیو شجاع آباد کی انتظامیہ، ڈاکٹروں، نرسز اور تمام شرکاء بالخصوص کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ اس علم کو سیکھا اور آگے پہنچانے کا عزم کیا۔

14/06/2025

کیا چھوٹے بچے آم کھا سکتے ھیں ؟
آم کس عمر کے بچے کو دیا جاسکتا ؟
کس بچے کو آم نہیں کھلا سکتے؟
آم کھلانے کے کونسے فوائد ہیں ؟
یہ سب اور بہت کچھ جاننے کیلئےپہلے کمنٹ میں موجود لنک میں ویڈیو دیکھیں

Want your business to be the top-listed Government Service?

Telephone

Website