Think about it.زرا سوچیے

Think about it.زرا سوچیے

Share

زرا سوچیے

19/02/2017
13/02/2017

"Happy Valentine's Day"
"تم یہیں انتظار کرو میں ریسپشن سے روم کا پتہ کر کے آتا ہوں"""""""""
اس نے ایک ریسٹ ہاؤس کی پارکنگ میں کار پارک کرتے ہوئے فرنٹ سیٹ پر اپنے ساتھ بیٹھی لڑکی سے کہا۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی وہ گاڑی سے باہر نکلا ہی تھا کہ سامنے ریسٹ ھاؤس سے باھر نکلتے ایک جوڑے کیطرف نظر پڑتے ہی اسکی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئيں ، لمحہ بھر کو اسکی نظروں کے سامنے اندھیرا سا چھا گیا ،اور اگلے ہی لمحے گاڑی کا دروازہ کھول کر بیٹھتے ہی برق رفتاری کےساتھ گاڑی پارکنگ سے واپسی کیطرف موڑ دی، وہ اسقدر بوکھلا گیا کہ جیسے اسنے کوئ بھوت دیکھ لیا ھو، اسکے برابر میں بیٹھی لڑکی نے جب اسکی پریشانی کی وجہ پوچھی تو اسنے بمشکل جواب دیا "میری طبیعت ٹھیک نہیں مجھے واپس گھر جانا ہوگا "
لڑکی نے گاڑی کے سٹئرنگ پر رکھے اسکے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتے ہوئے رومانوی انداز میں کہا "مگر آج تو ویلنٹائن ڈے ہے جان"۔۔۔۔۔۔
لڑکی کی بات سن کر اسنے غصّہ سے گاڑی سائیڈ پر روکی اور اسکا ہاتھ جھٹکتے ہوئے چلایا """سنا نہیں تم نے میری طبیعت ٹھیک نہیں ، جا سکتی ہو تم"""" لڑکی حیرت اور غصّے سے اسکی طرف دیکھتے ہوئے گاڑی سے اتر گئی ۔۔۔۔۔
آج وہ اس نوجوان لڑکی کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے ہی تو نکلا تھا پھر بھلا ایسا کیا دیکھ لیا تھا اسنے جو وہ اسقدر غصے اور بوکھلاہٹ کا شکار تھا؟؟

ریسٹ ھاؤس اور گھر تک کا 20 منٹ کا راستہ اسنے جیسے 20 صدیوں میں طہ کیا ھو ،،،،

"بیٹا بہن کو کالج سے واپس نہیں لائے؟؟؟
گھر داخل ھونے پر ماں کے اس سوال نے جیسے اسے ذلّت کی گہرائیوں میں دھکیل دیا۔،
وہ بغیر کوئ جواب دیے اپنے کمرے کیطرف بڑھا ، کمرے میں اکر اسکا جی چاھا کہ وہ دھاڑیں مار مار کر روئے،،
آج وہ اپنی غیر ت کا جنازہ اپنی آنکھوں کے سامنے اٹھتا دیکھ کر آ رہا تھا،
اسے خیال آیا کہ اسنے اپنی بہن کو ایک نا محرم کیساتھ دیکھ کر با غیرت بھائی کیطرح اسکے گال پر تھپڑ مار کر پوچھا کیوں نہیں ، کہ اسکی جرات کیسے ہوی اپنے بھائی کی عزت یوں نیلام کرنے کی؟؟؟
مگر یہ تھپڑ تو کہیں زیادہ شدت سے اسکے اپنے گال پر ان پڑا تھا، وہ خود بھی واہاں جس نیت سے گیا تھا، اسکے بعد ایسا کوئ بھی غیرت مندانہ حق نہیں رکھتا تھا،

ھم کوئی بھی گناہ کرنے سے پہلے بھول کیوں جاتے ھیں کہ کچھ گناہوں کا کفارہ اسی دنیا میں ادا کرنا پڑتا ہے، ؟؟؟
"اسکے ضمیر نے اسے جھنجھوڑ کر سوال کیا "
مگر آج وہ سوال بھی خود تھا اور جواب بھی خود۔۔۔۔۔۔۔
محبت کے نام پر بے غیرتی اور بے حیائی کا یہ دن "ویلنٹائن ڈے" منانے کا یہ حق صرف وہ ہی کیوں اسکی بہن بھی تو استعمال کر سکتی تھی ،
اس خیال سے ھی اسے خود سے شدید نفرت محسوس ہونے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھماری مذہبی اور معاشرتی اقدار کے پڑخچے اڑا دینے والا فرنگیوں کی بوسیدہ تہذیب کا یہ دن "ویلنٹائن ڈے" منانے والے جوڑے یہ کیوں بھول جاتے ھیں کہ اپنی بے لگام خواہشات کی نا جائز تکمیل کے لیے نام نہاد محبت کا اشتہار بن کر گھر سے نکلتے ھیں تو فقط اکلوتا ایسا جوڑا نہیں ہوتے، نا ھی ان جوڑوں کے فریقین محظ ایک لڑکا یا ایک لڑکی ہی نہیں بلکہ کسی کے بھائی اور کسی کی بہنیں بھی ہوتی ہیں ،، کیوں بھول جاتے ھیں کہ کسی نا محرم کیساتھ یہ غیر اخلاقی رسم نبھا کر کسی اور کے گھر کی ہی نہیں بلکہ اپنے گھر کی عزت بھی داؤ پر لگا رہے ہوتے ھیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخر کس محبت کے نام پر ہم اس ناجائز رسم کو اپنے معاشرے میں جائز مقام سے نواز رہے ہیں ؟؟؟؟؟
کیا محبت ایک اشتہار ہے، جسکی تشہیر یوں گلی کوچوں اور بازاروں میں کی جائے؟؟؟؟؟
محبت تو وہ پاکیزہ جذبہ ہے جو سات پرتوں میں بھی کھل کر نہیں کھل پاتی،،،
اشتہاری محبت تو اللہ بھی اپنے لیے پسند نہیں فرماتا ، اللہ کو بھی اپنا وہ بندہ محبوب ہے جو تنہائی میں چھپ کر اس سے اپنی محبت کا اظہار کرے،،،،،
مگر یہ کونسا جذبہ ہے جو نا تو محبت ہے اور نا ہی جائز ، جسکا اظہار ھم شرم و حیاء کی حدیں پھلانگ کر اللہ کی حدود سے تجاوز کرتے ھوے ھوٹلوں ، پارکوں اور ٹیلیویژن پر اشتہار کی صورت کرتے پھر رہے ھیں ؟؟؟؟؟
"اسکے دل و دماغ میں ایسے کئی سوالات کی جیسے عدالت سی لگ گئی تھی ،جہاں اسنے خود کو ایک مجرم کی حثیت سے کٹہرے میں کھڑا پایا۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی وہ اپنے دل و دماغ میں ڈوبتے ابھرتے انہیں سوالات کے بھنور میں ہی پھنسا تھا کہ باہر چلتے ٹیلیویژن پر دی جانے والی مبارکباد "Happy valentine Day" کی آواز نے اسے مزید شرمندگی اور ندامت کی دلدل میں دھکیل دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ سارا خان کے قلم سے -

Photos 08/02/2017

Caption

Photos 08/04/2016
Photos 08/04/2016

السلام علیکم

صبح بخیر

Want your business to be the top-listed Government Service in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


کلفٹن
Multan
32200