06/03/2026
اہم اعلان۔۔۔
تمام PLC کارڈ رکھنے والے حضرات متوجہ ہوں۔۔۔
مورخہ 15 مارچ 2026 سے PLC کارڈ قرضہ کی واپس ادائیگی شروع ہو جائے گی۔۔
پہلی اسٹیج میں ان فارمرز کی قرض ادائیگی شروع ہو گی جنہوں نے 15 ستمبر 2025 تک PLC کارڈ وصول کیا تھا۔۔
دوسری اسٹیج 15 اپریل 2026 سے شروع ہوگی جس میں بقایا تمام PLC کارڈ ہولڈر ز اپنا قرض واپس کریں گے۔۔
چنانچہ تمام فارمرز حضرات قرض ادائیگی کے لئے اپنی تیاری مکمل رکھیں اور ایک ذمہ دار شہری کا کردارادا کریں۔۔ نیز یاد رہے کہ یہ سکیم اگلے سال بھی چلے گی اور قرض کی بروقت ادائیگی سے مستقبل میں بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔۔
اس سلسلہ میں راہنمائی کے لئے اپنے نزدیکی ویٹرنری ہسپتال/ ڈسپنسری سے رابطہ کریں۔۔۔
شکریہ
24/02/2026
کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری — ہولسٹن فریزن سیکس سیمن اب مزید رعایتی قیمت پر
محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جانوروں کی نسلی بہتری کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ اب اعلیٰ نسل کی Holstein Friesian سیکسڈ سیمن مزید رعایتی نرخوں پر مویشی پال حضرات کو فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام صوبہ پنجاب میں لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کی خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
16/02/2026
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی طرف سے جنوبی پنجاب کی دیہی بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی فلاح و بہبود کے خصوصی پروگرام لائیو سٹاک اثاثہ جات (گائے یا بھینس) کی منتقلی کے تحت تحصیل و ضلع ملتان میں آج مورخہ 16 فروری 2026 کو 146 جانور مفت تقسیم کیے گئے اس سے پہلے تحصیل شجاع آباد اور جلال پور کی 225 خوش نصیب بیوہ اور متعلقہ خواتین میں مورخہ 14 فروری 2026 کو مفت جانور تقسیم کیے گئے
آج کی تقریب کی صدارت مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر(سابق ایم این اے) نے کی.
اس کے علاوہ مسلم لیگ نون کی ایم پی اے مقصوداں کے نمائندہ میاں عقیل انصاری، ملک شوکت ڈوگر لائیوسٹاک فارمر، ڈاکٹر محمد یوسف ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ملتان، ڈاکٹر غلام نبی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان، ڈاکٹر محسن بھٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک وہاڑی، ڈاکٹر شہزاد علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ، ڈاکٹر محمد طارق ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک شجاع آباد ڈاکٹر عامر سعید ڈپٹی ڈائریکٹر جلال پور پیر والا کے ساتھ دیگر انتظامی ویٹرنری افسران اور پریس میڈیا کے کثیر نمائندگان نے شرکت کی ملک عبدالغفار ڈوگر نے اپنی تقریر میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے اس پروگرام سے غریب دیہی بیوہ اور متعلقہ خواتین جن کو معاشرے میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے ان کی اور ان کے بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کرے گا ابتدائی طور پر جانور کی راشن کا بندوبست کرنے کے لیے ہر بینیفیشری کو پانچ ہزار روپے کی رقم بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ بھی دی گئی ہے مہمان خصوصی نے جانور حاصل کرنے والی خوش نصیب مذکورہ خواتین کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک سٹاک ملتان نے بتایا کہ ان جانوروں کا محکمہ لائیو سٹاک کا ویٹرنری افسر ہر ماہ دو دفعہ ان جانوروں کا ہیلتھ چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ اور مصنوعی نسل کشی کی مفت سہولت فراہم کرے گا