05/06/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے زیر اہتمام
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد تنظیمی اجلاس برائے ذمہ داران کی تصویری جھلکیاں
جس میں "قربانی سب کے لیے" مہم کے تحت قربانی کے گوشت کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ فلاحی و دعوتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر، منظم اور وسیع بنانے کے لیے لائحۂ عمل طے کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت رانا عبدالرحمن مبشر نے کی، جبکہ شرکاء نے عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
#ملتان
05/06/2026
رانا عبدالرحمن مبشر، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے
جامع مسجد مکۃ المکرمہ ملتان میں خطبہ جمعۃ المبارک کے مناظر
03/06/2026
05 جون کا خطبہ جمعۃ المبارک
جامع مسجد مکۃ المکرمہ شاہ خرم کالونی ملتان میں
رانا عبدالرحمن مبشر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان
پڑھائیں گے ان شاءاللہ
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ دوست احباب کے ہمراہ جوق در جوق شرکت کریں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان
28/05/2026
28 مئی یوم تکبیر
امت کا پشتی بان ، مضبوط پاکستان
ارشاد باری تعالیٰ ہے
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ
ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے اس دن پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس موقع پر ہم اپنے سائنسدانوں اور غیور لیڈروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی محنتوں سے پاکستان کو یہ دن دیکھنے کو ملا
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان
#28مئی
27/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے زیرِ اہتمام PP216 گلستان میرج ہال میں نماز عیدالاضحی ادا کی گئی۔
نمازِ عیدالاضحی کی امامت رانا عبدالرحمن مبشر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان نے کروائی۔
اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کی سنتِ قربانی ہمیں اللّٰه تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادِ امت، اخوت اور دکھی انسانیت کی خدمت وقت کی اہم ضرورت ہے۔