13/05/2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے آج *ANGAN* اور *London Courtyard* میں شیفس اور کچن اسٹاف کے لیے شدید گرمی اور مسلسل چولہوں کے سامنے کام کرنے کے دوران *ہیٹ سٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور متوازن غذا* سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے دوران شرکاء کو شدید گرمی میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے، ہیٹ سٹروک کی علامات، فوری احتیاطی تدابیر، صحت مند مشروبات، متوازن غذا اور محفوظ طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا-
شدید موسم میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے شیفس کی صحت اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
06/05/2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے "Rumanza by PC"ملتان میں اسٹاف کے لیے **ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، پانی کی کمی اور متوازن غذا** کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں شدید گرمی کے دوران صحت مند رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر، مناسب پانی کا استعمال، موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے موزوں غذاء اور طرزِ زندگی میں بہتری جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
ادارے کی انتظامیہ کے تعاون اور شرکاء کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہیں، جو ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Punjab Food Authority Deputy Commissioner Multan
29/04/2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے NFC انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (NFCIET) ملتان میں ایک مختصر مگر مؤثر نیوٹریشن اسسمنٹ و آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کو متوازن غذا، صحت مند طرزِ زندگی، مناسب پانی کے استعمال اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران طلباء کا وزن، قد، BMI اور باڈی فیٹ کا تجزیہ کیا گیا اور انہیں انفرادی غذائی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔ طلباء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ اختتام پر معلوماتی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے آگاہی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan
03/04/2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ سے منسلک کاروباری حضرات سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔۔
دودھ کا کاروبار کرنے والے تمام کاروباری حضرات مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں
21/03/2026
ملتان (پنجاب فوڈ اتھارٹی )
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ ساؤتھ II میں ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر عید کے روز منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ملتان ڈویژن جناب عامر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ملتان عمیر حنیف سمیت دیگر افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران عید الفطر کی خوشیوں کو سادہ اور باوقار انداز میں منایا گیا، جبکہ افسران نے اس موقع پر باہمی ہم آہنگی، ٹیم ورک اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔