11/10/2026
ریسکیو 1122 کو سٹیڈیم موڑ، وہاڑی روڈ سے ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔
کنٹرول روم کی طرف سے فوری طور پر ایمبولنس کو کالر کی بتائی گئی جگہ کی طرف روانہ کروا دیا گیا ۔
تاہم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں مریضہ کی حالت خراب ہونے پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد جمشید نے ایمبولنس کے اندر ہی کامیاب ڈلیوری کروائی۔ بعد ازاں زچہ و بچہ دونوں کو مستحکم حالت میں مزید طبی معائینہ کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لواحقین نے ریسکیو 1122 کی سروسز کا شکریہ ادا کیا۔
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒