مہاجرین جموں و کشمیر 1989

مہاجرین جموں و کشمیر 1989

Share

To Highlight Kashmir Issue & also to Highlight Issues of Kashmiri Refugees 1989 lives in AJK/Pakistan

29/05/2026

بھارتی حکومت اور فوج کی درندگی سے کشمیری مسلمان انکی جائیداد و املاک تو پہلے ہی محفوظ نہ تھے اب قبریں توڑنے اور مردوں بیحرمتی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔عالم اسلام اور اقوام عالم خاموش تماشائی

25/05/2026
25/05/2026

بڈگام مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ صرف ایک مجرمانہ سانحہ نہیں بلکہ پورے بھارت کے نظامِ تحفظِ انسانیت پر سوال ہے۔
یہ واقعہ اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں عام شہری، خصوصاً بچے، مکمل تحفظ سے محروم ہیں اور زمینی سطح پر سکیورٹی و انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ہم اس دردناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ صرف ایک کیس نہیں بلکہ ایک ایسا المیہ ہے جو پورے معاشرے کو جھنجھوڑ دیتا ہے کہ آخر کشمیری کب تک غیر محفوظ رہیں گے؟

اللّٰہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر دے اور معصوم بچی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔



🖖🏻

25/05/2026

*حمزہ برہان شہید — خاموش تاریخ، تازہ زخم*
_فکرونظر! ضمیراحمدناز_

مقبوضہ کشمیر سے آئے ہم لوگ عجیب تاریخ کے باسی ہیں… کہ ہمارے زخم چیخنا چاہتے ہیں مگر ہمارے لبوں پر خاموشی کی مہر ہے۔ نا سہہ سکتے ہیں نا کہہ سکتے ہیں۔۔۔۔

1989 کی عسکری جدوجہد صرف ایک تاریخ نہیں یہ ایک پوری نسل کا جلا ہوا نوحہ ہے۔ وہ نسل جو آج بھی سانس تو لے رہی ہے مگر یادوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ تیسری نسل آ چکی ہے، مگر قصے ابھی تک ادھورے ہیں، اور سچ ابھی تک قید ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی ایک تحریک کے سپاہی تھے، آج زندگی کی ڈور چلانے کوئی رکشہ چلا رہا ہے، کوئی اینٹیں اٹھا رہا ہے، کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے… مگر ان کے سینوں میں حمزہ جیسے جوانوں کی بہادری اور ہمت کی کہانیاں دفن ہیں۔ ان جیسے جوانوں کا نوحہ جنہیں سن کر پتھر بھی رو پڑیں۔
یہ کشمیری مہاجرین و مجاہدین صرف افراد نہیں… یہ ایک زندہ تاریخ ہیں۔ جدوجہد، استقامت کے پہاڑ اور جدائی اور ہجر کے وہ زخم جو وقت کے ساتھ بھرے نہیں، صرف چھپ گئے ہیں۔ ہر چہرے کے پیچھے ایک داستان ہے جو نا کہیں لکھی گئی نا کبھی بتائی جا سکے گی ۔۔ ہر انسان ایک خاموش لاوا ہے۔

سب سے بڑا المیہ یہ نہیں کہ ہم نے قربانیاں دیں، بہادری دکھائی اور استقامت کا سفر طے کیا…
سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی قربانیوں اور کارناموں کو بیان کرنے سے بھی مجبور ہیں۔ ہم اپنے جنازوں کو شایان شان طریقے سے دفنا بھی نہیں سکتے دوسری طرف ایک باپ کو اپنی کہانی آدھی سنانی اور سچ چھپانا پڑ رہا ہے،اور بیٹے کی قربانی اور جہدوجہد کو بیان بھی نہیں کرسکتا ۔ہائے ظلم کہ دشمن سے ڈر کے دوستوں نے بھی کنارا کرنا شروع کردیا ۔ ایک طرف باپ کی دکھ الگ اور بیٹے کی داستان جدا،
نہ کھل کر رو سکتے ہیں، نہ کسی کو کچھ بتا سکتے ہیں۔ اندر ہی اندر ان دکھوں اور المیوں کو دبا کر سسک سسک کر نفسیاتی مریض بن گے ہیں۔۔۔

ہم نے وقت کی گرد میں کتنے ہی ساتھ چلنے والے دوست اس راہ آزادی میں کھو دیے… ابو القاسم بھائی سے حمزہ بھائی تک، کتنے عزیز لمحوں میں یاد بن گئے مگر صدیوں میں درد چھوڑ گئے۔ دکھ اپنی جگہ لیکن عزم یہی ہے کہ ان کی قبریں شاید خاموش ہو جائیں، مگر ان کی یادیں، ان کا عزم اور ان کا سانحہ ہمیشہ تازہ رہے گا۔ یہ یادیں ہمیں بھولنے نہیں دیتیں، اور نہ ہی مقصد سے ہٹنے دیتی ہیں۔
حمزہ برہان بھائی جیسے لوگ تاریخ کے وہ باب ہیں جنہیں وقت مٹا نہیں سکا۔ وہ صرف "استاد" نہیں وہ اور بہت کچھ تھے جو احباب ان سے واقف نہیں، وہ بغیر جان پہچان اور بغیر سمجھ کے زبان نہ کھولیں۔ ایسی پاکیزہ روحیں ہر کس و ناکس کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان تک رسائی صرف وہی پا سکتا ہے جو درد کو محسوس کرنا جانتا ہو۔
آخری ملاقاتیں آج بھی دل کے اندر ایسے زندہ ہیں جیسے کل کی بات ہو۔ وہ مسکراہٹیں، وہ باتیں، وہ لمحے… سب کچھ آنکھوں میں اتر آیا ہے۔
یہ کہانی ختم نہیں ہوئی… یہ ابھی جاری ہے۔ اور شاید یہی کشمیر کی اصل پہچان ہے کہ یہ قوم ٹوٹ کر بھی ختم نہیں ہوتی، اور بکھر کر بھی مٹتی نہیں۔
ہمارے یہ زخم تاریخ کی زبان بن کر بولیں گے۔حمزہ بھائی ہم آپ کو بھولیں گے نہیں انشاءاللہ جنت میں ملن ہوگا۔

ہم بھولنے والے نہیں…نا اپنے مقصد کو ۔
اور نا … اپنے دشمن کو
بھارت جان لے کہ اسے ہمارے خون اور آنسو کے ہر قطرے کی قمیت چکانی پڑے گی انشاءاللہ 🖖🏻






#بولےگاکشمیر
🖖🏻

Photos from ‎مہاجرین جموں و کشمیر 1989‎'s post 24/05/2026
23/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Airport Road
Muzaffarabad
13100