Who CaRes

Who CaRes

Share

"Welcome to 'Who Cares' – where care takes a back seat, and laughter drives the journey.

11/03/2026

دنیا کی سب سے جاہل قوم پٹواری

02/03/2026

13/12/2025

*حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:*

*"سب سے بہترین دینار وہ ہے*
💛 جو آدمی *اپنے اہل و عیال پر* خرچ کرے،
🐎 وہ دینار جو *اپنے جہادی گھوڑے پر* خرچ کرے،
🤝 اور وہ دینار جو *اپنے مجاہد ساتھیوں پر* خرچ کرے۔"

*مشکوٰۃ المصابیح : 1932*

12/12/2025

`رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:`

"جمعہ کے دن مجھ پر درود زیادہ بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے۔"
*(سنن ابی داؤد: 1531)*

`درودِ ابراہیمی:`

*اللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔*
🤍🫶🫀

🌸 `حدیث نبوی ﷺ – دعا کی قبولیت کا لمحہ` 🌸

*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*

"جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ اللہ سے کچھ بھی مانگے (جو حلال ہو)، تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرماتا ہے۔"

*(صحیح مسلم: حدیث 852)*

06/12/2025

بات تو انکی بھی ٹھیک ہے

05/12/2025

استثنی اور نوٹیفکیشن کے بعد ۔۔۔۔۔۔
اورکوئی حکم میرے آقا۔۔۔۔۔۔۔

02/12/2025

پاکستان و کشمیر میں کوئی بھی کام احتجاج کے بغیر نہیں ہوتا ...
عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ...

20/11/2025

یہ منظر ایسا تھا کہ دیکھنے والا چند لمحوں کے لیے اپنی سانس روک لے۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں پہاڑوں، جنگلات، سمندروں اور برفانی میدانوں کے بے شمار نظارے دیکھے ہیں، مگر ایک پولر بیئر کو سپرم وہیل کے جسم پر کھڑا دیکھنا ایسا منظر تھا جس نے دل کی دھڑکن بدل دی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے قدرت ہم پر اپنی طاقت، اپنی وسعت اور اپنی حیرت کا دروازہ یکدم کھول رہی ہو۔
یہ مادہ پولر بیئر تقریباً 300 کلوگرام وزنی تھی
طاقتور، چاق و چوبند، برف کی ملکہ۔ لیکن اس کے نیچے پڑا جانور… وہ کچھ اور ہی تھا۔ ایک نر سپرم وہیل، جس کا وزن 40 ٹن سے بھی زیادہ تھا۔ جب میں نے اس معمولی سی دکھائی دینے والی ریچھ کو اس دیوقامت وہیل پر کھڑا دیکھا تو یوں محسوس ہوا جیسے زمین و آسمان کے پیمانے بدل گئے ہوں۔ ریچھ اتنی چھوٹی، وہیل اتنی بڑی
قدرت کے ترازو پر دونوں ایک عجیب خاموش توازن میں۔
یہ وہیل یہاں کی نہیں تھی۔ اسے سمندری لہریں، تیز ہوائیں اور ناقابلِ پیشن گوئی دھارائیں کہیں جنوبی علاقوں سے بہا لائی تھیں شاید براعظم کے کنارے، یعنی کانٹی نینٹل شیلف کے قریب سے۔ وہیل کا جسم ٹھنڈی لہروں کے ساتھ سفر کرتا ہوا اس مقام تک پہنچ گیا تھا، جہاں صرف برف، ہوا اور بے رحمانہ سردی کا راج ہوتا ہے۔
یہ تصویر قطبِ شمالی کے پیک آئس میں اتاری گئی بالکل
82 ڈگری شمالی عرض البلد پر۔ یہاں وقت بھی ٹھہر جاتا ہے۔ برف کے ٹکڑوں کے ٹوٹنے کی آواز، ہوا کی چیخیں، اور کہیں دور گہرے سمندر کی لرزش… اس ماحول میں پولر بیئر کا اس وہیل پر کھڑا ہونا ایسا تھا جیسے کوئی افسانہ حقیقت کا جامہ پہن لے۔
ریچھ اس وہیل کو خوراک کے طور پر دیکھ رہی تھی۔ اس کے لیے یہ ایک نادر موقع تھا، کیونکہ اتنے بڑے شکار تک رسائی ان جانوروں کے لیے ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔ مگر اس منظر میں بھوک سے زیادہ تنہائی، وحشت اور کائنات کی وسعت کا احساس غالب تھا۔ ریچھ چھوٹی تھی، مگر اس کے وجود سے زندگی کی جنگ جھلک رہی تھی۔ وہیل اتنی بڑی تھی، مگر اس کے جسم میں خاموش موت بسی ہوئی تھی۔
یہ تصویر صرف ایک لمحہ نہیں تھی. یہ قدرت کی وہ کہانی تھی جو ہمیں ہماری حیثیت یاد دلاتی ہے۔ ہم سب اس وسیع دنیا کا مختصر سا حصہ ہیں، مگر زندگی کی جدوجہد میں ہر مخلوق اپنی پوری طاقت سے کھڑی ہے، چاہے وہ 300 کلو کی ریچھ ہو یا 40 ٹن کی وہیل۔

19/11/2025

Photos from Who CaRes's post 18/11/2025

ایک دوست نے فون کر کے مُجھ سے پُوچھا کہ اِستنبول چلیں؟ میں نے بھی دل میں چُھپی مسافرانہ خواہش کا اظہار کرتے ہُوئے فوراً ہامی بھر لی۔

وہ بولا: یار میری چُھٹیاں محدود ہیں اِس لیے کل تک پاسپورٹ لازمی بھیج دینا تاکہ ویزا پراسس اور تیاری وقت پر پوری ہو جائے۔

میں نے بِلا تاخیر الماری کھولی، پاسپورٹ اُٹھا کر لفافے میں ڈالا اور اپنے ایک مُلازم کے ہاتھ کورئیر کرانے کیلیئے بھیج دیا۔

اگلے دن دوست نے میسج کر کے بتایا کہ اُسے پاسپورٹ موصول ہو گیا ہے۔ ابھی میسج پڑھ ہی رہا تھا کہ اُس کی کال آ گئی۔ بولا: تمہارا ویزا لگ گیا ہے! بس اب جلدی سے روانگی کی تیاری پکڑو۔

میں لمحہ بھر کو خاموش رہا اور پھر حیرانی سے بولا: دو مِنٹ میں ویزا؟ ارے بھئی یہ تُرکی والوں کو کیا ہو گیا کہ ویزا دینے میں بوتل کے جِن سے بھی زیادہ تیزی دِکھا رہے ہیں آج کل؟ پھر میں نے اُسے بے یقینی سے کہا کہ ویزا والے صفحے کی تصویر بھیجو ذرا مُجھے۔

اُس نے تصاویر واٹس ایپ کیں، جب تصویریں سامنے آئیں تو وہ کسی ویزے کی نہیں بلکہ محبت کی مُہر کی چھاپ تھیں۔

پاسپورٹ کا کوئی صفحہ خالی نہ تھا۔ ہر صفحے پر میری نٹ کھٹ بیٹیوں مارشا خان اور عریش خان نے اپنا ننّھا فن چمکا رکھا تھا۔ صفحہ در صفحہ اور رنگ در رنگ۔ کہیں زرد سُورج کا گول دائرہ تھا جو اپنے گرد مسکراہٹیں بکھیر رہا تھا، کہیں پُھول تھا جس کے پتّے بچوں کے ہاتھوں کی نرمی سے جی اُٹھے تھے، کہیں بادل نے چہرہ بنا رکھا تھا تو کہیں چھوٹی چھوٹی لکیروں میں کہانیوں کے دروازے کُھل رہے تھے۔

اب یہ پاسپورٹ سفر کا پرزہ نہ رہا بلکہ دو معصوم دِلوں کی محبت اور نازک ہاتھوں سے لِکھا ہُوا ایک روشن اور یادگار البم بن گیا تھا۔

میرا دوست رنگ برنگی نِیکر پہنے استنبول کی فضاؤں میں اپنے سفر کی تصویریں بھیج رہا ہے اور میں اپنے کمرے میں بیٹھا وہ پاسپورٹ تھامے بیٹھا ہُوں جس پر اگرچہ کوئی ویزا نہیں مگر ہر صفحے پر میری بیٹیوں کا پیار، اُن کی معصوم خوشی اور اُن کے ہاتھوں سے ِنکلی ہوئی دَھنک رنگ روشنی ثبت ہے۔

سفر کی منزل تو دُور رہ گئی مگر مُجھے ایک ایسی دستاویز میّسر آ گئی جو دُنیا کے کسی بھی مُلک کے ویزے سے زیادہ معتبر اور قیمتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بیگم آتے جاتے مُجھ سے بس ایک ہی سوال پُوچھے جا رہی ہے کہ “آپ استنبول نہیں گئے ابھی تک؟” 😂😂😂

09/11/2025

Field Marshal be like:

06/11/2025

Even family.

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Muzaffarabad