SSP Office Muzaffarabad AJK

SSP Office Muzaffarabad AJK

Share

Better Citizen Services is our Mission. Please Call at 15 in emergency SSP OFFICE, B BLOCK NEW DISTRICT COMPLEX MUZAFFARABADAZAD AJK

29/05/2026

تھانہ پولیس صدر کا ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن جاری،

افسر مہمتم تھانہ پولیس صدر عبدالواجد علوی نے معہ پولیس ٹیم کے بیلہ نورشاہ میں کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر شازل ولد یاسین قوم شیخ سکنہ کولی مچھیارہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چرس گردہ 220 گرام برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،

پولیس نے ملزم کے خلاف CNSA کی دفعہ 9B کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

29/05/2026

بروز عید الاضحی بمقام روانی روڈ ایکسڈنٹ جس میں 3 نوجوان
1۔موسی ولد شاہزمان سکنہ گوجرہ
2۔عثمان مغل ولد نسیم مغل ساکنہ نلوچھی
3۔راجہ ذیشان نسیم ولدراجہ نسیم سکنہ میر پورہ نیلم حال گوجرہ مضروب ہوئے تھے مابعد دوران علاج معالجہ مسمی راجہ ذیشان نسیم ولدراجہ نسیم سکنہ میر پورہ نیلم حال گوجرہ انتقال کر گیا تھا ۔
ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ جاوید احمدگوہر نے معہ ٹیم بروقت کاروائی کر تے ہوئے ملزم مسمی سید علی گیلانی سکنہ دھنی سیداں کو گرفتار کرتے ہوئےملزم کے زیر استعمال لینڈ کروزر پراڈو بھی ضبط کر لی ہے.

Photos from SSP Office Muzaffarabad AJK's post 27/05/2026

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد شہریار سکندر اور ایس ایس پی مظفرآباد محمد ریاض مغل نے نماز عید پولیس لائن ہیڈکوارٹرز مظفرآباد میں ادا کی،

پولیس ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد نے پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔

27/05/2026

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد شہریار سکندر اور ایس ایس پی مظفرآباد محمد ریاض مغل کا عید کی نماز کے بعد تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد کا وزٹ،

پولیس ملازمین سے ملاقات اور عید کی مبارک باد دی۔

27/05/2026

عید مبارک۔۔۔۔

27/05/2026

ایس ایس پی مظفرآباد محمد ریاض مغل کی ہدایت پر تھانہ پولیس سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد منظر حسین چغتائی نے معہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسمی فرحان گیلانی عرف فری ولد فدا گیلانی سکنہ پنجکوٹ حال طارق آباد اور علی احمد کھوکھر ولد شمس پرویز کھوکھر ساکنہ رنجاٹہ سے بھاری مقدار میں امپورٹڈ شراب برآمد کرتے ہوئے 3/4(14Am) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو بند حوالات اور ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع۔

26/05/2026

پریس ریلیز۔۔۔۔

26/05/2026
26/05/2026

ایس ایس پی مظفرآباد محمد ریاض مغل نے انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ جاوید احمد گوہر کو مقدمات کے بہترین ڈسپوزل پر پروانہ اظہار خشنودی عطا کیا۔

Photos from SSP Office Muzaffarabad AJK's post 26/05/2026

مورخہ 2026-05-02کو بڈھیارہ حدود تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ سے اسم ومسکن نامعلوم عورت کی نعش دستیاب ہوئی ۔جس کے ورثا کے متعلق تھانہ جات /چوکیات کو اطلاع دی گئی ہے۔ لیکن تاحال کوئی وارث نہیں ملا۔ ضروری کارروائی کے بعد امانتاًدفنا دیا گیاہے۔

مورخہ 2026-05-21کوبوقت 08:35بجیدن حدود تھانہ پنجگراں بمقام رتڑہ روڈ سے نیچے والی جانب سلائیڈ /گہری کھائی سےایک اسم و مسکن نامعلوم عورت کی نعش دستیاب ہوئی-۔جس کے ورثا کے متعلق تھانہ جات /چوکیات کو اطلاع دی گئی ہے۔ لیکن تاحال کوئی وارث نہیں ملا۔ ضروری کارروائی کے بعد امانتاًدفنا دیا گیاہے۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں: 4888821-0345
ایس ایچ او تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ:932500-05822

Photos from SSP Office Muzaffarabad AJK's post 26/05/2026

آج مورخہ 26مئی 2026 کو ایس ایس پی آفس مظفرآباد کے کانفرس ہال میں ضلع مظفرآباد میں سیکورٹی صورت حال ،کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد (محمد ریاض مغل) کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی -

میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسران، پی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مظفرآباد ،سی آئی اے سٹاف،انچارج ویمن اینٹی حراسمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے علاوہ جملہ ایس ایچ اوزوچوکی افسران نے شرکت کی-

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی مظفرآباد نے تمام پولیس آفیسران سے ان کو فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش مسائل دریافت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے تناظر میں چیلنجز سے روشناس کراتے ہوئے ہدایات دیں کہ عوام کی جان و مال، عزت و آبروکی حفاظت اور احساس تحفظ کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں-جرائم پیشہ افرادکے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے-قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے-
ترجمان:
مظفرآبادپولیس





Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

B Block New Distt Complex Muzaffarabad
Muzaffarabad
13100