آپرچھتر ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑکوں پر آپ کو ہم پچھلے 4 سالوں سے گندگی کے ڈھیر اور دندناتے آوارہ مال مویشیوں کا مسئلہ دکھا ہی رہے تھے، لی جیے جناب مئیر بلدیہ اور کونسلرز حضرات کی کارکردگیاں اب ابلتے گٹروں کی شکل میں ۔
Basic Right's Movement
Socio-Politico-Economic development movement This platform promotes and ensures freedom of speech. A Strong resistance against any kind and level of injustice.
A Loud voice for the people right's. A Vision for a developed society intellectually and structurally. A Hope of change and light.
25/12/2025
پریس ریلیز
بیسک رائٹس موومنٹ وارڈ نمبر 06 سنڈ گلی پچھلے چار سال سے سنڈھ گلی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اس سلسلے میں علاقہ کے مسائل کو کئی بار اجاگر کرنے کے علاؤہ کونسلر صاحب کو باضابطہ درخواستوں کے زریعے علاقے مسائل سے آگاہ کیا جن میں گندگی کے مسائل آوارہ جانور پانی کی لیکج سیوریج لائن سمیت بے شمار مسائل تھے مگر کونسلر صاحب نے ہمیشہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کا بتاتے ہوئے معزرت کی۔۔ اس عرصے میں بیسک رائیٹس موومنٹ نے پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران سے مل کر علاقہ کی پائپ لائنز کو ٹھیک کروایا، جو کہ کونسلر کا کام تھا۔ اس کے بعد بلدیہ زمہ داران سے مل کر سیوریج لائن کی صفائی کروائی، جو کہ کونسلر کا کام تھا۔ اس کے علاؤہ دیگر بھی ہر معاملے پر بی آر ایم نے اپنی بساط کے مطابق ہر طرح سے کوشش کی ۔حالیہ دو ہفتے سے بی آر ایم کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر ایک اور دیرینہ مسئلہ جو کہ علاقہ میں پارکنگ کا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے تھے کو حل کروایا۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر اس مسئلے پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پارکنگ پر پابندی لگوا دی۔ حالانکہ یہ کام بھی کونسلر صاحب کا ہی تھا۔ لیکن آج بذریعہ اخبار معلوم ہوا کہ بیسک رائٹس موومنٹ کے کیے گئے کام جس کو کونسلر صاحب نے ہمیشہ باوجود نشاندہی کے نظر انداز کیا کو اپنے کھاتے میں ڈالتے ہوئے کیش کروانے کی کوشش کی۔ جس کی بی آر ایم بھرپور مذمت کرتی ہے اور کونسلر صاحب سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر اس کا تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل پر بی آر ایم کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے ان کا مناسب حل نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں
بیسک رائٹس موومنٹ کور کمیٹی وارڈ چھے سنڈھ گلی۔
سنڈھ گلی سڑک پر رات کے اس پہر صرف ایک گاڑی کھڑی ہے، جس میں ڈرائیور موجود ہے ۔ اس کے علاؤہ پوری سنڈھ گلی روڈ پر کوئی گاڑی مستقل پارک نہیں کی گئی ۔ ہم باشعور اہل علاقہ سنڈھ گلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے معاملے کی نزاکت کو سمجتے ہوئے اپنے زاتی مفاد پر علاقے کی اجتماعی سہولت کو ترجیح دی اور سڑک کو بطور پارکنگ نہیں استعمال کیا ۔ہاں جو کوئی بھی اپنی آسانی کے لیے عوام کو پریشانی میں ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی چاہے وہ بی آر ایم کور ممبرز ہی کیوں نہ ہوں ۔
BRM Core Committee (Ward 06) Sundgalli 🍁
20/11/2025
بی آر ایم کی کوششوں سے سنڈ گلی وارڈ 06 کے ایک انتہائی اہم مسئلے پر ضلعی انتظامیہ کا نوٹس۔۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
BRM ✌️
11/11/2025
بیسک رائٹس موومنٹ وارڈ نمبر 6 :
آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے وارڈ نمبر 6 کا وزٹ کرنا تھا تاکہ سڑک پر کی جانے والی غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
تاہم جب وہ مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے تو بیسک رائٹ موومنٹ وارڈ نمبر 6 کی کور کمیٹی ( توصیف قریشی، باسط میر، سکندر قریشی، داود ہاشمی، سلطان قریشی، داود منہاس، عبداللہ عنصر، ذید علی، ماہد چودھری، جبران شیخ) خود ڈی سی آفس پہنچی، جہاں پر اس مسئلے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی اور جلد وزٹ کی درخواست کی گئی۔
ڈی سی صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد وارڈ نمبر 6 کا وزٹ کر کے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
Core Committee Basic Righst Movement
08/11/2025
آج 8 نومبر 2025 کو (بی۔آر۔ ایم) کور کمیٹی وارڈ 6 (حسن قریشی، عاشر مغل، باسط میر، سکندر قریشی، سلطان قریشی، جبران شیخ)کی ڈی سی مظفرآباد اور اے سی مظفرآباد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
سنڈھ گلی میں سڑک پر پارکنگ کے مسئلے کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پیش کی گئی۔
ڈی سی اور اے سی مظفرآباد نے بی۔آر۔ایم کے ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ بروز منگل وہ سنڈھ گلی کا دورہ کر کے متعلقہ اداروں کے ساتھ یہ مسئلہ حل کریں گے۔
بیسک رائٹس موومنٹ کی سٹی مظفرآباد کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی۔ گیارہ رکنی سٹی کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ عالیان تصدق،عبدالوہاب، بنارس صادق، سکندر قریشی،عیون اعوان،شفاعت علی،فصل میر،حماد چوہدری،انس اعوان،سید عدیل شاہ اور سلطان قریشی کور کمیٹی کے ممبران منتخب ہوئے۔ بی آر ایم کا انہتائی اہم اجلاس آج مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں کثرت رائے سے مظفرآباد سٹی کی کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی اجلاس میں مرکزی کور کمیٹی کے ممبران جبران الطاف عثمان عباسی شرجیل اعوان اور شارون مغل کے علاؤہ دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مظفرآباد شہر مسائلستان بنا ہؤا ہے جن کو حل کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Upper Chaatter
Muzaffarabad
