Pakistan Youth Council Kashmir official

Pakistan Youth Council Kashmir official

Share

This is an organization associated with ruling party in Pakistan, PAKISTAN TEHREEK E INSAF (PTI), wo

04/02/2024
Photos from Pakistan Youth Council Kashmir official's post 07/05/2023

نیشنل پریس کلب اسلام آباد !
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار اکرام عباسی، سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، سابق مشیر وزیراعظم سردار افتخار، ڈاکٹر عرفان اشرف (سابق ترجمان وزیراعظم) کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو غیر آئینی طریقے ہٹانے کے پیش نظر اجتجاج پر پریس کانفرنس کی گئی

سردار تنویر الیاس خان کے خلاف غیر آئینی فیصلہ سے آزاد کشمیر کے لوگوں میں شدید اضطراب کی کیفیت ہے ، تدارک نہ ہوا تو عوام کے احتجاج کو روکنا ممکن نہیں ہو گا* سردار تنویر الیاس کے خلاف فیصلہ ریاست کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ، پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں کا دباو ہے کہ احتجاج کی کال دیں ۔

*اوورسیز کشمیری ، پاکستان میں مقیم کشمیری اور آزاد کشمیر میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں شدید تشویش ہے ۔ ریاستی عوام کے حقوق ، تعمیر و ترقی ، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ، ڈرائی پورٹ کا قیام ، وویمن امپاورمنٹ ، مہاجرین جموں کشمیر کے مسائل کا حل ، گلگت اور آزاد کشمیر کے درمیان زمینی راستہ کی بحالی ، مقبوضہ کشمیر میں اسیر حریت قیادت کی آواز بننا ،ریاست کے وقار و عزت میں اضافہ ، نوجوانوں کی فلاح ، آزاد کشمیر کے لوگوں کے کیے بہتر معیار زندگی اور نظریہ پاکستان سردار تنویر الیاس کا جرم ٹھہرا ۔ کشمیری دنیا بھر میں اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں گے ، سردار تنویر الیاس نے ہمیشہ کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہے،

*ریاست کے سب سے بڑے منصب کی اس طرح بے توقیری نے آزاد کشمیر کے باشعور لوگوں کے ذہنوں میں سوالات ڈالے ہیں* جن کا جواب ایک منصفانہ فیصلے میں ہی ممکن ہے ۔ *آزاد کشمیر ہمارے اباواجداد کی قربانیوں سے بنا ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر ہمیں نہیں دیا* ۔

سردار تنویر الیاس نے جس دن حکومت سنبھالی آزاد کشمیر میں تمام ادارے برائے نام تھے ، سردار تنویر الیاس نے اپنے وژن اور محنت سے ریاستی ڈھانچہ کو مضبوط کیا ، عوامی مینڈیٹ اور امنگوں کی ترجمان حکومت کو گھر بھیج کر کرپٹ ٹولے کو آزاد کشمیر میں مسلط کر دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر ڈاکٹر عرفان اور سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ *سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے لوگوں میں امید کی کرن بن کر ابھرے آزاد کشمیر میں ہر طبقہ فکر و نظریات سے تعلق رکھنے والوں کو سردار تنویر الیاس پر اعتماد ہے* سردار تنویر الیاس نے اپنے دور حکومت میں ریاست کی خوشحالی کے سفر کی بنیادیں رکھ دیں تھیں ۔

*ریاستی وقار ، تحریک آزادی کشمیر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ،نوجوانوں کی فلاح ، وویمن امپاوورمنٹ ، مہاجرین کے مسائل کا حل ، اور نظریہ پاکستان کا پرچار سردار تنویر الیاس کی ترجیحات تھیں* سردار تنویر الیاس ریاست کے وہ پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے سرکاری خزانے سے تنخواہ یا کوئی اور مراعات نہیں لیں بلکہ ان کا محور و مرکز ریاست کی عوام تھی ۔

سردار تنویر الیاس نے اپنے دور اقتدار میں جو اقدامات کیے وہ پچھلے 75 سالوں میں نہیں ہوے ۔ سردار تنویر الیاس نے ہمیشہ پاکستانیت کی بات کی۔ سردار تنویر الیاس نے *مظفرآباد میں سندھ ہاؤس ، جی بی ہاؤس کی تعمیر کے لیے اراضی دینے اور اسی طرح بلوچستان ، سندھ میں کشمیر ہاؤس بنانے کا وژن دیا تا کہ اس سے ریاست پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان نظریاتی رشتہ مزید مستحکم ہو۔

*سردار تنویر الیاس کے خلاف عدالتی فیصلے سے نہ صرف عوامی مینڈیٹ کی توہین بلکہ نظریہ پاکستان کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے اور عوام میں پاکستان مخالف جذبات ابھر رہے ہیں جن کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے* ، رہنماؤں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف غیر آئینی فیصلے کو قومی و عالمی سطح کے *قانونی ماہرین نے بھی سراسر غلط قرار دیا* ۔

ہم اس پریس کانفرنس کے زریعے کشمیری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوے پاکستان کی باشعور سول سوسائٹی ، وکلا تنظیموں ، صحافتی تنظیموں ، پالیسی سازوں اور قوم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کے خلاف پرامن آواز بلند کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا عوامی دباو کو ہم مزید روک نہیں پائیں گے اور بہت عوامی سطح پر احتجاجی تحریک کا خدشہ ہے جس کو روکنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہو گا لہٰذا حالات کا تقاضہ ہے کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوے تمام زمہ داران اپنا کردار ادا کریں ۔




05/02/2023

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی افواج ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہیں لیکن کشمیری عوام جرات اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں،پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کی فضا میں آزادی کا علم بلند ہوگا۔

05/02/2023

MashALLAH

05/02/2023

چیئرمین عمران خان آج دوپہر 3:10 پر عوام سے اہم خطاب کریں گے

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Muzaffarabad