31/01/2022
Satellite Town Thotha Muzaffarabad ajk
Satellite Town Thotha Muzaffarabad, Muzaffarabad
31/01/2022
28/01/2022
02/01/2022
سنیر صحافی معرف کالم نگار غلام اللہ کیانی صاحب کی کشمیر مہاجرین 1989 کے متلعق درد بری دستان ٹھوٹھہ سیٹلائٹ ٹاون میں رہنے والے مہاجر ابھی بھی مشکلات کا شکار
معزز صحافی حضرات السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں گلشاد احمد بٹ سابق صدر ٹھوٹھ سیٹلاٸٹ ٹاون مہاجر کالونی آپ سب سے مخاطب ہوں امید ہے آپ میری آج کی یہ پریس کانفرنس حکام بالا تک پہچانے میں نہ صرف میری بلکہ مہاجرین کی مدد کریں گے۔
معزز صحافی حضرات 1989 میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کے بعد 8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کی صورت میں ایک بڑا ڈیزاسٹر ہم سب کی زندگی میں آیا۔اس ڈیزاسٹر نے نہ صرف ایک مرتبہ پھر گھر سے بے گھر کر دیا بلکہ ہم سے ہمارے پیارے بھی چھین لیے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم نوجوانوں اور ہمارے بزرگوں نے مہاجرین کی آبادکاری کے لئے شاندار جدوجد کی اللہ پاک نے ہمیں کامیاب کیا اور ہم نے ٹھوٹھہ سیٹلاٸٹ ٹاون حاصل کیا۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمارے برادر اسلامی ملک کویت اور کویتی عوام نے اگے بڑ کر مہاجرین کے لۓ پختہ مکانات کے ساتھ ساتھ ایک مسجد، ایک سکول، ایک یتیم خانہ، ایک ڈسپنسری، بیواؤں اور معذوروں کے لیے ایک دستکاری مرکز، ایک گائے کا فارم، کچرا ری سائیکلنگ پلانٹ دیا گیا۔ بدقسمتی سے ان وعدوں میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہوا۔ تعمیر کے لئے ایک خطیر رقم جاری کی اس پر ہم سب مہاجرین کویتی حکومت اور کویتی عوام کے شکرگزار ہیں۔مگر بدقسمتی سے یہ رقم کرپشن کی نظر ہو گی اور ہاوسنگ کی تعمیر میں بے دریغ ناقص میٹریل اور مٹی ملی ریت کنکریٹ کا استعمال کیا گیا۔اس کے خلاف ہم سب مہاجرین نے آزاد کشمیر اسمبلی کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا ہمارے بزرگوں نے اس حوالے سے آواز اھٹائی۔جو لوگ اس کرپشن میں موجود تھے جو تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے تھے ان کو آگاہ بھی کیا گیا مگر اس پے کوئی سنائی نہیں ہوئی۔مہاجرکالونی کے باقی پروجیکٹ جن میں ایک مسجد، ایک اسکول، ایک یتیم خانہ، ایک ڈسپنسری، بیواؤں اور معذوروں کے لیے ایک دستکاری مرکز، ایک گائے کا فارم، کچرا ری سائیکلنگ پلانٹ بدقسمتی سے ان وعدوں میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہوا۔ ان پر کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ ان منصوبہ جات کی ساری رقم کرپشن کی نذر ہو گی ۔اور اس تمام تر کرپشن کے زمہ دار اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک چیریٹیبل آرگنائزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحي انيس کو اس بدعنوانی کا علم بھی ہے یہ جانتے ہوئے کہ کئی سرکاری اداروں نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پاکستانی شہریت میں بھی جعلسازی کی ہے۔ بدقسمتی سے اس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہمارے منصوبے کی رقم سے اپنے گھر بنا رہے ہیں انکی کی مرضی اور منشاء سے یہ منصوبے کرپشن کی نذر ہو گے پختہ گھروں کے بجائے کچے گھر تعمیر کٸے گے جو قبل از وقت ناکارہ ہو چکے ہیں ان گھروں کی دیواریں پھٹ چکی ہیں چھتیں ٹپک رہی ہیں فرش پھٹ چکے ہیں فرش اور چھت سے پانی آتا ہے ان گھروں میں آباد مہاجرین شدید مشکلات کے شکار ہیں ۔ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی لایا جو کیمپ کی ضرورت پوری نہیں کر رہا لوگ مضر صحت چونا ملا پانی پینے پر مجبور ہیں اس وجہ سے لوگ بے شمار بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں ہم حکومت وقت نیب دیگر مقتعدر ادروں سے اپیل کرتے ہیں کویتی حکومت اور کویتی عوام کی جانب سے آنے والی امدادی رقوم پر ہونے والی کرپشن بارے تحقیقات کرواٸی جاۓ اور ملوث افراد کو سزا دی جاۓ
آپ سب کی تشریف آوری کا شکریہ آخر پر کسی صحافی بھائی نے سوال کرنا ہو تو وہ سوال کر سکتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Muzaffarabad
13100
