تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ جموں و کشمیر
Munir Konshi Official
Chairman Tehreeq Shabab Ul Muslimeen Jammu and Kashmir Students wing
22/05/2026
*سٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین جموں و کشمیر کے چیئرمین منیر کونشی نے شہیدِ مولوی محمد فاروق، شہید عبدالغنی لون اور دیگر شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا*۔
جموں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹس ونگ تحریکِ شباب المسلمین جموں و کشمیر کے چیئرمین منیر کونشی نے کہا کہ شہدائے کشمیر نے اپنے مقدس خون سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو نئی زندگی بخشی اور ان کی قربانیاں کشمیری قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے حقِ خودارادیت، عزت اور آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کے مشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ منیر کونشی نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے وارث ہیں اور ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی، تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی کامیابی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
06/05/2026
*شہید محمد اشرف خان صحرائی کی برسی: استقامت، اصول پسندی اور قربانیوں کی لازوال داستان — منیر کونشی*
مظفرآباد: اسٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین جموں و کشمیر کے چیئرمین، منیر کونشی نے شہیدِ عزیمت محمد اشرف خان صحرائی کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صحرائی کی پوری زندگی جدوجہد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کی ایک روشن مثال ہے، جو تحریک آزادی کشمیر کے کارکنان اور بالخصوص نوجوان نسل کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
اپنے تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید محمد اشرف خان صحرائی ایک درویش صفت، بااصول اور حق گو رہنما تھے جنہوں نے سچائی اور انصاف کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی۔ وہ ان نایاب شخصیات میں سے تھے جو نہ صرف حق بات کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں بلکہ اس پر ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹ جانے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی کردار کی بلندی، فکری پختگی اور مقصد سے غیر متزلزل وابستگی کا عملی نمونہ تھی۔
منیر کونشی نے کہا کہ شہید صحرائی کی قیادت میں جدوجہدِ حریت کو ایک واضح نظریاتی سمت اور فکری استحکام حاصل ہوا۔ ان کی بے باکی، جرات اور دوراندیشی نے نہ صرف تحریک کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں بلکہ کارکنان میں ایک نئی روح بھی پھونکی۔ وہ ہر قسم کے دباؤ، جبر اور مشکلات کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم رہے اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید صحرائی کی سب سے بڑی عظمت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی عملی زندگی سے یہ ثابت کیا کہ جدوجہد محض نعروں یا بیانات کا نام نہیں بلکہ اس کے لیے حقیقی قربانی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے اپنی ذات کو مکمل طور پر تحریک آزادی کے لیے وقف کر دیا اور اس راہ میں اپنے خاندان کو بھی پیش کیا۔ ان کے لختِ جگر جنید صحرائی سمیت خاندان کے دیگر افراد کی قربانیاں اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں کہ یہ تحریک ایک زندہ نظریہ ہے جسے کسی بھی جبر یا طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔
منیر کونشی نے عالمی برادری، بالخصوص انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے اور اس دیرینہ مسئلے کا حل عالمی انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں تلاش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو شہید صحرائی کی حیات و خدمات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے کردار، فکر اور عمل کو اسی نہج پر استوار کرنا چاہیے تاکہ تحریک آزادی کو مزید قوت اور استحکام حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ایک امانت ہیں جن کی حفاظت اور تکمیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بیان کے اختتام پر منیر کونشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
05/05/2026
*President Azad Government Jammu and Kashmir*
01/05/2026
*President Civil Society Muzaffarabad Aftab Saddique* in Pearl Continental Hotel Muzaffarabad
01/05/2026
پیر مظہر سعید شاہ صاحب اور صلاح الدین شاہ صاحب کے ساتھ خوش گوار موڈ میں🥰
30/04/2026
Congratulations Moon Creations School of Information Technology۔🎉
Thank you very much Moon CreationsAjk 🥰
Government Minister and Member Legislative Assembly Pir Mazhar Saeed Shah and CEO Moon Creations Salahuddin Shah, Chairman Tehreek Shabab Muslimeen Students Wing Jammu and Kashmir Munir Ahmed Konshi receiving the certificate on behalf of Moon Creations. .
29/04/2026
“ *بھارتی زنجیروں میں بند عزم کی صدا: مظفرآباد میں اسیرانِ حریت سے یکجہتی اور حقِ خودارادیت کے لیے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتی مشعل بردار ریلی* ”
مظفرآباد میں بھارتی جیلوں میں محبوس حریت قائدین و کارکنان کی دہائیوں پر محیط غیر قانونی اور غیر آئینی اسیری کے خلاف ایک بھرپور، منظم اور باوقار مشعل بردار احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ *ریلی تحریک شباب المسلمین اسٹوڈنٹس ونگ جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی* ،
جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا *بنیادی مقصد عالمی برادری کی توجہ ان کشمیری اسیران کی جانب مبذول کروانا تھا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی جیلوں میں نہایت کسمپرسی، ذہنی و جسمانی تشدد، طبی سہولیات کی شدید قلت اور طویل قیدِ تنہائی جیسے غیر انسانی حالات کا سامنا کر رہے* ہیں۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ان قیدیوں کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کر کے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
*مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ اس عظیم الشان ریلی کا ایک اہم مقصد ان اسیرانِ وطن کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں ہرگز فراموش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمحہ بھر کے لیے سوچیں کہ دہائیوں تک قیدِ تنہائی کاٹنے والے ان افراد کی زندگیاں کیسی ہوں گی—ان کے دن کس اذیت میں گزرتے ہوں گے اور راتیں کس کرب کے ساتھ بیتتی ہوں گی۔*
یہ وہ لوگ ہیں *جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی ذاتی زندگی، خاندان، والدین، اولاد اور عزیز و اقارب کی جدائی کو برداشت کیا۔ کئی اسیران ایسے ہیں جن کے والدین اور قریبی عزیز ان کی اسیری کے دوران دنیا سے رخصت ہو گئے، مگر انہیں آخری دیدار تک کا موقع فراہم* نہیں کیا گیا۔
اس کے *باوجود مقررین نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ قوم کے یہ بہادر سپوت عزم و استقلال، شجاعت اور غیر متزلزل حوصلے کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے* ۔ انہوں نے کہا کہ یہ *اسیران محض قیدی نہیں بلکہ قوم کے ہیرو اور آزادی کی علامت ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر* ہے۔
مقررین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید ان حریت قائدین اور کارکنان کی زندگیاں مسلسل خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں، بھارت پر دباؤ ڈالیں اور ان تمام کشمیری اسیران کی رہائی کو یقینی بنائیں جنہیں بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات میں قید رکھا گیا ہے۔
مزید برآں، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فوری طور پر نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسیران کا واحد "جرم" حقِ خودارادیت کا مطالبہ ہے—وہ حق جس کا وعدہ نہ صرف بھارت نے خود کیا تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے تسلیم کیا گیا ہے۔
ریلی میں حکومتی وزراء، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے حریت قائدین، تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف زوردار نعرے بلند کیے، جس سے مظفرآباد کی فضا دیر تک گونجتی رہی۔
نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نہ صرف زندہ ہے بلکہ نئی نسل کے دلوں میں پوری قوت کے ساتھ دھڑک رہی ہے۔ یہ ریلی اس عزم کی تجدید تھی کہ کشمیری عوام اپنے اسیران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی آواز ہر عالمی فورم تک پہنچاتے رہیں گے، جب تک انصاف اور آزادی کا حصول ممکن نہیں ہو جاتا۔
مشعل بردار ریلی کی قیادت وزیر حکومت نبیلہ ایوب، سکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ ، مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر،ڈاریکٹر لبریشن سیل راجا سجاد،ڈاریکٹر ساجد محمود ،پاسبان حریت کے چیرمین عزیر غزالی، اسٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین کے چئیرمین منیر کونشی ،جنرل سیکرٹری زبیر درانی
چیف آرگنائزر فیض اللہ خان درانی
مرکزی چیف آرگنائزر نصیر میر
سرپرست اعلیٰ جہانگیر قریشی،نوجوان رہنما تنویر درانی،
ترجمان اعلیٰ اشفاق اعوان
وائس چیئرمین عاطف میر
نائب صدر تیمور ممتاز ،
ڈپٹی جنرل سیکرٹری شبیر اعوان
ڈپٹی چیف آرگنائزر صدیق خان
میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان
شبیر بٹ سوشل میڈیا انچارج اسامہ محی الدین ،رفیق قریشی فیضان چوہدری فلک خان ، شیخ عقیل
مبشر کونشی کررہے تھے
*تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ جموں و کشمیر*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad
