22/04/2023
جے کے ایل ایف مسلسل چوتھے سال جامع مسجد سرینگر میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی کی پرزور مذمت کرتا ہے ، ایک ایسے خطے میں جہاں مسلمان واضح اکثریت میں ہیں، وہاں نماز پر پابندی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور ریاستی جبر کی سیاہ مثال ہے۔
29/03/2023
یوم شہادت قائد محترم ، کمانڈر شبیر صدیقی شہید ، آپ 29 مارچ 1996 کو بھارتی قابض افواج کے ساتھ لڑتے ہوۓ اپنے 28 جانثاروں سمیت جے کے ایل ایف ہیڈکوارٹر حضرت بل میں شہید ہوۓ ، اللّٰہ کمانڈر صاحب کی شہادت قبول فرماۓ اور انکی قربانی کے صدقے مادرِ وطن کو خودمختاری عطا فرماۓ.آمین
24/03/2023
On this day in 1996, JKLF Commander-in-Chief Basharat Raza including eleven other JKLF members, was martyred at Hazratbal during a tense stand-off with Indian forces. We honour their sacrifices by remembering them, paying them immense respect, and pledging to keep fighting till the dream of an independent Kashmir is fulfilled.
24/03/2023
گلگت بلتستان میں FWO کی جانب سے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے پر AWP لیڈر آصف سخی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جے کے ایل ایف مقامی زمینوں کو چھیننے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے حکومت کے طرف سے استعمال ہونے والے ان فسطائی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
23/03/2023
پریس ریلیز : 23 مارچ ، 2023.
22/03/2023
جے کے ایل ایف، بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیری صحافی عرفان مہراج کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتی ہے، پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بھی حکام کی طرف سےکشمیر کی تاریخی کتابوں پر پابندی اور انہیں رکھنے کے جرم میں کتابوں کی دکانوں کو سیل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
21/03/2023
سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کی حقیقت۔