آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
آزاد کشمیر میں الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے آزاد کشمیر میں فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جائے گا۔
Apna Ghazi Bandhi Social. Network اپنا غاذی بانڈی سوشل نیٹ ورک
All type of information available here for you whenever you're free
05/06/2026
عوامی اپیل برائے نظرِ ثانی کرایہ نامہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلے 6 روپے اور اب مزید 22 روپے کمی ہو چکی ہے، یعنی مجموعی طور پر 28 روپے فی لیٹر کمی ہو گئی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ابھی تک کوئی مناسب کمی نہیں کی گئی اور نہ ہی نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے۔
عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید بوجھ تلے دبی ہوئی ہے جبکہ بعض ٹرانسپورٹرز اپنی مرضی سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ جب پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو کرایوں میں فوراً اضافہ کر دیا جاتا ہے، لیکن جب پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی ہیں تو کرایوں میں کمی کے لیے مختلف بہانے بنائے جاتے ہیں۔
خصوصی طور پر قادری ٹریولز اور سنگو ٹریولز کے حوالے سے عوامی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ان کی 29 سیٹر کوچز میں تقریباً تمام نشستیں بھر کر مسافروں کو لایا اور لے جایا جاتا ہے۔ ایک طرف کے سفر میں وصول ہونے والا کرایہ ہزاروں روپے بنتا ہے جبکہ ڈیزل اور دیگر اخراجات اس کے مقابلے میں بہت کم ہوتے ہیں۔ اس طرح عوام کی خون پسینے کی کمائی سے بھاری منافع کمایا جا رہا ہے جبکہ مسافروں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا۔
انتظامیہ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی حکام سے اپیل ہے کہ قادری ٹریولز اور سنگو ٹریولز کے کرایوں کا خصوصی آڈٹ اور جائزہ لیا جائے۔ 29 سیٹر گاڑیوں کے لیے حکومت کا جو سرکاری فارمولا فی کلومیٹر کرایہ مقرر کرنے کے لیے موجود ہے، اسی کے مطابق ازسرِنو کرایہ کا تعین کیا جائے اور فوری طور پر نیا کرایہ نامہ جاری کیا جائے۔
ساتھ ہی نئے کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر اپنی مرضی سے زائد کرایہ وصول نہ کر سکے اور غریب عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ عوام کو لوٹنے کے بجائے انہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ منتقل کیا جانا چاہیے، جو ان کا بنیادی حق ہے۔
صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
27/05/2026
عیدالاضحی مبارک 🐫🐐
قربانی پر صرف جانور ہی قربان مت کریں
عید پر اپنی ضد، انا، حسد اور بدگمانیوں کو بھی قربان کریں
دلوں کو بھی صاف کریں تاکہ قربانیاں قبول ہو جائیں ♡
27/05/2026
ترجمان پولیس مظفرآباد کے مطابق کوسٹر جس کی ڈرائیونگ ارشد کاظمی کر رہا تھا،دوران چیکنگ متعدد نقائص پر گاڑی کو ضبط کیا گیا اور ڈرائیور کو کہا گیا کہ سواریاں اتار کر گاڑی واپس لے آئیں جب متعدد خلاف ورزیوں پر کوسٹر کو ضبط کیا تو ڈرائیور نے غصے میں آ کر گاڑی دریا میں پھینک دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ساتھ جانے والا کانسٹیبل دونوں ز،خ،م،ی ہو گئے،،،گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھا اور گاڑی آؤٹ آف روٹ پرمٹ تھی جبکہ گاڑی میں موجود مسافروں نے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی کی،،مزید یہ کہ ڈرائیور کے پاس پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا،،جب گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو ڈرائیور غصے میں آ گیا
26/05/2026
جھنڈگراں کھاوڑہ سے مشہور آٹا سمگلر کو راجہ زاہد عمر نے دھر لیا آٹا برآمد...اطلاعات کے مطابق یہ شخص مظفرآباد شہر میں مختلف ہوٹلز جن میں حافظ سیور فوڈز بھی شامل ہے کو سرکاری آٹا ڈپو کا بیچ رہا تھا امید ہے جج انصاف کرتے ہوئے اس حرام خور کو ایسی سزا دے گا کہ نیکسٹ کسی کا باپ بھی اٹا سمگل نہیں کرے گا
جج صاحب انصاف دو
26/05/2026
ہم آج کےواقعہ پر ٹریفک پولیس کی مذمت کرتے ہیں
لیکن جو انت قادری اور سانگو سمیت ٹرانسپورٹر نے مچائی ہوئی ہے اس کا بدلہ پھر ملنا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad
0588
