02/06/2026
چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد انجئنیر سید یاسر گیلانی سے وزیراعظم کے معان خصوصی مبشر منیر اعوان ٹھوٹہ سیٹلائیٹ ٹاون کے وفد کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں جس میں انہوں نے چئیرمین ترقیاتی ادارہ کو مسائل اور ان کے حل کے بارے میں اگاہ کیا جس پر سید یاسر گیلانی وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو مل جل کر جلد حل کریں گے
02/06/2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن کے مطابق و چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی ہدایت پر فیلڈ عملہ ہار ٹیکلچر ترقیاتی ادارہ مظفرآباد بیوٹیفکیشن آف مظفرآباد سٹی منصوبہ کے تحت گرین ایریا چھتر چوک میں موسمی پھول اور پودے لگا رہا ہے یہ سلسلہ شہر بھر میں جاری رکھا جائے گا ۔
01/06/2026
40 Affectees Received Allotment Letters in Langarpura Satellite Town
News Gallery – DEVELOPMENT AUTHORITY MUZAFFARABAD
Muzaffarabad Development Authority Chairman Engineer Syed Yasir Ali Gillani on Monday visited Bank Road Plaza and chaired a meeting to review issues related to commercial activity, civic facilities and the overall management of shopping plazas in the city.The meeting was attended by officials of the...
01/06/2026
ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیرِ اہتمام لنگرپورہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واجبات ادا کرنے والے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر جنگلات و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار جاوید ایوب، چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد انجینئر سید یاسر علی گیلانی،وزیراعظم کے معاون خصوصی مبشر منیر اعوان ، مسرور تنولی کے علاوہ ادارے کے متعلقہ افسران اور متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے بیس فیصد کوٹے کے تحت لنگرپورہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنے واجبات مکمل طور پر جمع کروانے والے چالیس متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر متاثرینِ زلزلہ سمیت عام شہریوں کو جدید اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے عوام کو مناسب نرخوں پر تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائشی پلاٹس اور جدید طرز کی آبادیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد انجینئر سید یاسر علی گیلانی نے کہا کہ ادارہ لنگرپورہ سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر رہائشی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین بنائے گا۔ انہوں نے بیس فیصد کوٹے کے تحت باقی ماندہ متاثرین سے کہا کہ وہ اپنے واجبات جلد از جلد ادا کریں تاکہ انہیں بھی فوری طور پر الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے جا سکیں۔
تقریب کے اختتام پر متاثرین نے الاٹمنٹ لیٹرز کے حصول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے اقدامات کو سراہا۔
25/05/2026
https://www.dam.gok.pk/news-gallery/
News Gallery – DEVELOPMENT AUTHORITY MUZAFFARABAD
Muzaffarabad Development Authority Chairman Engineer Syed Yasar Ali Gillani conducted a detailed visit to Albaik Park and the riverside walkway located at Center Plate, Muzaffarabad, where discussions were held on the restoration and beautification of the park and walkway, as well as the provision o...
16/05/2026
ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے چیئرمین انجینئر سید یاسر علی گیلانی نے بنک روڈ پلازہ کا دورہ کیا، جہاں پلازوں میں درپیش مسائل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ترقیاتی ادارہ کے متعلقہ افسران، تاجروں اور کاروباری مراکز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پلازوں کو درپیش تجارتی، انتظامی اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے صفائی ستھرائی، پارکنگ، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر، بقایاجات، بند دکانوں اور گوداموں سمیت مختلف امور پر اپنی تجاویز اور تحفظات پیش کیے۔
اس موقع پر چیئرمین انجینئر سید یاسر علی گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد کے اہم تجارتی مراکز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور کرایہ داروں کے تعاون سے پلازوں کو جدید شاپنگ مالز کی طرز پر ترقی دی جائے گی تاکہ شہریوں کو ایک ہی مقام پر معیاری سہولیات میسر آسکیں اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ شہر کے کاروباری مراکز کو فعال، منظم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، جس سے نہ صرف شہری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ تاجروں کے کاروبار اور آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
اجلاس میں بند دکانوں کو کھولنے مختلف فلورز پر برانڈز سمیت یکساں نوعیت کے کاروبار کے قیام، اوپن پارکنگ ایریاز کو مزید بہتر کرنے، جبکہ بچوں اور خواتین کی تفریح کے لیے اضافی سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پلازوں کے مسائل کے حل، اصلاحاتی اقدامات کی نگرانی اور تاجروں سے مؤثر رابطے کے لیے ترقیاتی ادارے کے افسران، تاجروں اور دیگر متعلقہ فریقین پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
مزید برآں اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تمام نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بند دکانوں اور گوداموں کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔