نیلم ویلی دوران بحالی رتی گلی جھیل روڈ ۔۔
PWD Neelum
All Roads that lead to Success have to pass through Hard Work boulevard at some point
محکمہ کی ایکسویٹر مشین رتی گلی جھیل روڈ بحالی کے دوران انتہائی مشکل ایریا میں جہاں روڈ کا نام و نشان نہیں ہے نالے نے روڈ مکمل تباہ کر دیا ہے جسے محکمہ آپریٹر عباس حیدر مشکل صورتحال روڈ بحال کر رہے ہیں ۔
02/06/2026
نیلم ویلی ۔۔۔
ایکسویٹر مشین دوران بحالی رتی گلی جھیل روڈ ۔
18/05/2026
الحمدللہ ❤️
سسپنشن پل ریت محلہ ،فراشیاں کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس کار خیر میں حصہ لینے والے سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
18/05/2026
الحمداللہ
عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ کنڈل شاہی کٹن جاگراں روڈ 5 کلومیٹر کا کام شروع ہو گیا ہے
آج متعلقہ ٹھکیدار کو مختلف پوائنٹس پر دیواروں کی نشاندھی دے کر کام شروع کروایا گیا ۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے ترقی کا یہ سفر جاری رہے ۔
15/05/2026
نیلم ویلی ۔۔۔
چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد راجہ امجد صدیق صاحب دورا نیلم ویلی کے دوران محکمہ آفیسران دیگر سٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو ۔
15/05/2026
چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد راجہ امجد صدیق نے دو روزہ دورۂ نیلم کے دوران ضلع نیلم میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران لوئر نیلم اور اپر نیلم میں سڑکوں سمیت دیگر جاری منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ تمام تعمیراتی کاموں میں مزید بہتری، معیار کی پابندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
بمقام اٹھمقام منعقدہ پراگریس ریویو میٹنگ کے دوران جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی گئی، درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ چیف انجینئر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فیلڈ سطح پر کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اسی سلسلے میں بمقام کنڈل شاہی فیلڈ سٹاف اور فرنٹ لائن ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی بہترین کارکردگی، محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
چیف انجینئر نے اس موقع پر کہا کہ نیلم ویلی میں جاری ترقیاتی منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور فیلڈ اسٹاف کی محنت اور لگن ہی ان منصوبوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
05/05/2026
محکمہ تعمیراتِ عامہ (سی اینڈ ڈبلیو) شاہرات مظفرآباد زون میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری، تقریباً 270 کلومیٹر سڑکوں کے ٹینڈرز کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیس (30) کلومیٹر فی حلقہ کے مختلف پیکجز پر مشتمل منصوبہ جات کے لیے ای-ٹینڈرنگ کے ذریعے بڈنگ پراسیس مکمل کیا گیا۔ چیف انجینئر شاہرات راجہ امجد صدیق نے مظفرآباد میں ٹھیکیداران اور فرموں کے نمائندگان کی موجودگی میں الیکٹرانک بڈز کو باقاعدہ اوپن کیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر کا کہنا تھا کہ ای-ٹینڈرنگ سسٹم کے نفاذ سے شفافیت، میرٹ اور مسابقتی ماحول کو فروغ ملا ہے، جس سے سرکاری وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹینڈرنگ پراسیس کی تکمیل کے بعد متعلقہ منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad
