01/06/2026
مورخہ 25 مئ 2026 شعبہ آئ پی ایم ٹرائیکوگراما لیبارٹری کی طرف مہیا کیے گئے 500 ٹرائیکوگراما کارڈز کو زمیندار ارباب عباسی موضع چکہامہ کی ٹماٹر کی فصل رقبہ 42 کنال پر تنصیب کیا گیا ۔تا کہ ٹماٹر کی فصل پھل کی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہے۔
26/05/2026
مورخہ 25 مئی 2026 کو موضع رینکڑی چوہان ، تحصیل حویلی ضلع حویلی کہوٹہ میں محکمہ زراعت توسیع ضلع حویلی کی جانب سے زیتون کی گرافٹنگ کی تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں زمینداران کو زیتون کی افادیت کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں زمیندار محمد خادم کے کہو کے پودوں پر زیتون کی گرافٹنگ کی گئی۔
25/05/2026
مورخہ 25 مئ 2026 کو ٹرائیکوگراما لیبارٹری نظامت زراعت مظفرآباد میں محکمہ زراعت کے افسران کو 600 ٹرائیکوگراما کارڈز فراہم کیے گئے۔ یہ کارڈز ٹماٹر کی فصل میں ٹماٹر بورر کے مؤثر تدارک کے لیے چکار اور گڑھی دوپٹہ میں نصب کیے جائیں گے۔
مزید برآں، 60 ملی لیٹر ٹرائیکوگراما کلچر حاصل کیا گیا ہے، جس سے 500 کارڈز تیار کیے جائیں گے
25/05/2026
زمیندار محمد کلیم خان سکنہ راولی ضلع باغ کی مشروم کی فصل کامیاب ہوئی۔ یہ ان کا پہلا تجربہ تھا جس کے لیے محکمہ زراعت سرکل ملوٹ ضلع باغ نے انہیں تربیت دی۔ زمیندار کی مشروم کی کاشت کے بعد مسلسل رہنمائی کی جاتی رہی۔ آج زمیندار نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور زمینداروں کو پیغام دیا کہ وہ محکمہ زراعت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں مشروم کی کاشت کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کریں۔ یہ کام اتنا آسان ہے کہ گھروں میں خواتین بھی تھوڑی محنت سے آگا سکتی ہیں۔ اس موقع پر ہم مشروم لیبارٹری محکمہ زراعت مظفرآباد کے انچارج پلانٹ پیتھالوجسٹ حفیظ صاحب کے ممنون ہیں کہ نہ صرف انہوں نے مشروم کا بیج(سپان) مہیا کیا بلکہ ہر سٹیج پر رہنمائی فرمائی۔
21/05/2026
مورخہ 21 مئ 2026 کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ بایوٹیکنالوجی کے طلبہ کے لیے ٹرائیکوگراما لیبارٹری میں ٹرائیکوگراما اور اس کے میزبان کیڑے Corcyra cephalonica (رائس موتھ) کے حوالے سے عملی تربیت کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس کی خوراک کی تیاری اور ٹرائیکوگراما کارڈز کی تیاری کے عملی مراحل سکھائے گئے۔
ٹرائیکوگراما لیبارٹری میں 300 ٹرائیکوگراما کارڈز تیار کیے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً 1300 ٹرائیکوگراما کارڈز پہلے سے تیار موجود ہیں، جو ٹماٹر کی فصل میں ٹماٹر بورر کے مؤثر تدارک کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
خواہشمند زمیندار ٹماٹر بورر کے مؤثر تدارک کے لیے یہ کارڈز ٹرائیکوگراما لیبارٹری، نظامت زراعت گوجرہ مظفر آباد سے حاصل کریں
21/05/2026
مورخہ 21 مئ 2026 کو اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کی خواتین اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے مشروم کی کاشت کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن میں کل 35 شرکاء کو مشروم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں عملی تربیت دی گی۔۔
تربیت کے دوران شرکاء کے ساتھ مل کر مستقبل میں مشروم کی کاشت کو آمدن میں اضافے اور خود روزگار کے مؤثر ذریعہ کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایک عملی لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔
شرکاء نے نظامت زراعت تحقیق اور مشروم لیب ٹیم کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا
20/05/2026
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے شعبہ بایوٹیکنالوجی کے طلبہ نے نظامتِ زراعت گوجرہ میں بایوٹیکنالوجی، ٹرائیکوگراما اور ٹشو کلچر لیبارٹریز کا دورہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ تکنیکی مہارتوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی
20/05/2026
آج مورخہ 20 مئی 2026ء کو عسکری ایجوکیشن سکول اینڈ کالج سسٹم گڑھی دوپٹہ کے کلاس ششم کے طلباء وطلبات کو عنوان"Life on land" کی عملی مشق کے لیے تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ کے ایڈاپٹیو ریسرچ فارم کا وزٹ کروایا گیا اور بڈنگ گرافٹنگ کی عملی تربیت دی گئی۔