Communication and Works Department AJ&K

Communication and Works Department  AJ&K

Share

Communication and Works Department of AJ&K

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 22/01/2026

وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر کی صدارت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مظفرآباد:
وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ (C&W) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس آج بروز بدھ مورخہ 22 جنوری 2026 کو پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس بلاک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز پر نو تعینات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ محمد نعیم بسمل نے وزیر حکومت کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں تینوں زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ کو محکمانہ کارکردگی، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ چیف انجینئرز نے اپنے اپنے زونز میں جاری ترقیاتی اسکیموں، پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ ریاست کا ایک کلیدی محکمہ ہے اور اس پر عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں، لہٰذا محکمہ کو اپنے انتظامی اور ترقیاتی مینڈیٹ کے مطابق کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی پوری استعداد بروئے کار لاتے ہوئے ریاست کے عوام کے لیے بہترین نتائج فراہم کریں۔ محض فائل ورک نہیں بلکہ عملی نتائج درکار ہیں۔
وزیر حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بمطابق تصریحات اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن منصوبوں میں تاخیر ہو چکی ہے، ان کی وجوہات کا فوری جائزہ لے کر قابلِ عمل حل پیش کیا جائے۔
سی ایم ایچ فلائی اوور منصوبے کے حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر حکومت نے متعلقہ حکام سے تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے روڈز عملہ، بشمول تمام گینگ ہا، کی کارکردگی کو بہتر بنانے، فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور سپروائزری اسٹاف کو ہمہ وقت معیاری کام یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ نے محکمانہ مجموعی کارکردگی اور روڈز مشینری کی مینٹیننس کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر جامع رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر حکومت نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا فزیکل معائنہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران محکمہ کی فعالیت، شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

16/01/2026

محکمہ تعمیرات عامہ میں انصاف کی جیت، محنت کی قدر دانی
انجینئر سید یاسر علی گیلانی،
انجینئر اعجاز احمد گورسی
انجینئر سید کاشف گردیزی،
انجینئر ایس. حبیب مغل،
انجینئر محمد ندیم سرور اور
انجینئر انعام الحق کو
سپرنٹنڈنگ انجینئر (B-19) کے عہدے پر باقاعدہ ترقیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔
یہ تمام معزز آفیسران محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کی پہچان ہیں۔ قبل ازیں یہ آفیسران عملی طور پر سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے فرائض نہایت دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور ادارہ جاتی وقار کے ساتھ سرانجام دے رہے تھے، مگر ان کا جائز حق کچھ عرصے تک الیکشن بورڈ کے باعث مؤخر رہا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اس دیرینہ مسئلے کا حل نہ صرف ان آفیسران کے ساتھ انصاف ہے بلکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے جملہ افسران و ملازمین کے اعتماد کی بحالی کا مضبوط پیغام بھی ہے۔
محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے تمام کیڈرز اور جملہ سٹاف کی جانب سے ان ترقیاب آفیسران کو دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ ترقیابیاں محکمہ کے ہر ملازم کے لیے حوصلہ، امید اور یقین کی علامت ہیں کہ محنت، برداشت اور پیشہ ورانہ دیانت آخرکار اپنا مقام ضرور پاتی ہے۔
دعا ہے کہ یہ ترقیابیاں محکمہ تعمیرات عامہ کی پیشہ ورانہ روایت کو مزید مضبوط کریں، ادارے کی کارکردگی میں اضافہ کریں اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے سفر میں نئی جہتیں متعین کریں۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
منجانب:
راجہ مجیب احمد خان
فوکل پرسن
تعمیرات عامہ آزاد کشمیر

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 01/01/2026

مظفرآباد:
گزشتہ شب خداداد ہوٹل میں حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ چیف انجنیئر شفیق الرحمن ڈار، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد کیانی، ریٹائرڈ ایس ڈی او چوہدری شوکت، خالد بٹ، سدھیر اعوان اور وقار اعوان نے بطور مہمان شرکت کی۔
تقریب میں سردار اورنگزیب (چیف انجنیئر پونچھ)، ندیم مغل (چیف انجنیئر شاہرات مظفرآباد)، امجد صدیق (ناظم)، کاشف گردیزی، یاسر گیلانی کے علاوہ مہتمم اور نائب مہتمم شاہرات نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجنیئر ندیم مغل نے پُرجوش اور جارحانہ خطاب کیا، جبکہ سردار اورنگزیب، امجد صدیق اور یاسر گیلانی کی تقاریر تجربات، رہنمائی اور پند و نصائح سے بھرپور رہیں۔
تقریب کے دوران اسٹیج سیکرٹری راجہ مجیب احمد خان کی خوبصورت شاعری نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اختتام پر راجہ مسرور (نائب مہتمم شاہرات)، جو اس تقریب کے میزبان بھی تھے، نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب مختصر مگر بامقصد، باوقار اور یادگار رہی۔
اللہ تعالیٰ سب کو صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 03/12/2025

انجینئر شفیق الرحمن ڈار کی شاندار سرکاری خدمات کا اختتام — قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر پرتپاک رخصتی

مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر)
پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (PWD) آزاد کشمیر کے درخشاں ستارے اور نامور تکنیکی افسر انجینئر شفیق الرحمن ڈار آج سرکاری خدمات سے ریٹائر ہو گئے۔ وہ اس وقت چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے ایک سال قبل از وقت ریٹائرمنٹ اختیار کی۔

انجینئر شفیق الرحمن ڈار نے 10 جولائی 1989 کو پلندری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن میں بطور ایس ڈی او اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ تقریباً ساڑھے 37 سالہ خدمات کے دوران انہوں نے PWD میں مختلف کلیدی عہدوں پر کام کیا۔ وہ چیف انجینئر بلڈنگز اور چیف انجینئر ہائی ویز (نارتھ) جیسے اہم مناصب پر فائز رہے۔ اپنے پورے کیریئر میں وہ محکمہ کے اسٹار آفیسر اور تکنیکی معاملات کے بے باک محافظ کے طور پر جانے جاتے رہے۔

محکمہ میں اپنی سینیارٹی اور شاندار کارکردگی کے باعث وہ سیکرٹری کے عہدے کے بھی مضبوط امیدوار تھے، تاہم مختلف سروس گروپس میں پائے جانے والے امتیازی سلوک کی وجہ سے انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کو ترجیح دی۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور PWD کے افسران نے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کہا۔ ساتھی افسران نے انہیں گلاب کے گلدستے پیش کیے، جبکہ متعدد گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ انہیں ان کی رہائش گاہ تک چھوڑا گیا۔ اس موقع پر ساتھیوں نے ان کی پیشہ ورانہ دیانتداری، شفاف کردار اور محکمے کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انجینئر شفیق الرحمن ڈار کو صحت و تندرستی، عزت اور خوشیوں بھری لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

20/11/2025

Plz follow c&w official WhatsApp channel

whatsapp.com

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 19/11/2025

پاکستان سروسز اکیڈمی پشاور کے زیرِ تربیت سینئر انجینئرز کا مظفرآباد کا مطالعاتی دورہ

بریفنگ، پراجیکٹ وزٹ، تکنیکی جائزہ اور محکمہ کی جانب سے ظہرانہ

مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر)
پاکستان سروسز اکیڈمی پشاور میں زیرِ تربیت سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کا وفد چار روزہ مطالعاتی دورہ کے سلسلے میں مظفرآباد پہنچا۔ دورے کے پہلے روز وفد کو محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے بلاک فور کے کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ چیف انجینئر سینٹرل ڈیزائن آفس سردار احسان الحق نے دی، جبکہ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سید کاشف گردیزی اور ایگزیکٹو انجینئر شاہرات ڈویژن جہلم ویلی ذیشان ممتاز بھی موجود تھے۔ وفد کو محکمہ کے کام کے طریقہ کار، پراجیکٹس کے ڈیزائن، معیار، نگرانی اور تعمیراتی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں وفد نے ماکڑی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری حکومت انجینئر ملک اسرار، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران، اسسٹنٹ انجینئرز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ پلانٹ پر ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ مظفرآباد عمران مختار اعوان نے وفد کو پانی کی صفائی کے نظام، فلٹریشن، کلورینیشن، ذخیرہ اور سپلائی کے پورے عمل سے متعلق جامع بریفنگ دی۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانے (لنچ) کا بھی اہتمام کیا گیا، جس پر وفد کے ارکان نے شکریہ ادا کیا۔

وفد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی پوری ٹیم کے پیشہ ورانہ انداز، تکنیکی مہارت اور جاری منصوبوں کے معیار کو سراہا۔ شرکاء نے کہا کہ مظفرآباد میں کیا جانے والا یہ مطالعاتی دورہ انتہائی مفید اور معلوماتی ثابت ہوا۔

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 13/11/2025

چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون انجینئر تنویر انجم قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون انجینئر تنویر انجم قریشی اپنی پیرانہ سالی کی تکمیل پر 21 نومبر 2025ء کو محکمانہ خدمات کا طویل اور شاندار سفر مکمل کرتے ہوئے سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر دفتر چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور زون (مظفرآباد) کے سٹاف کی جانب سے انجینئر تنویر انجم قریشی کے اعزاز میں دارالحکومت مظفرآباد کے ایک نجی ہوٹل میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں محکمہ تعمیرات عامہ کے مختلف سرکلز اور ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران دفتر چیف انجینئر شاہرات میرپور زون (مظفرآباد) کے سٹاف کی جانب سے پر تکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ مجیب احمد خان، انچارج آئی ٹی سیل محکمہ تعمیرات عامہ نے سرانجام دیے۔
تقریب کے شرکاء میں سپرنڈینڈنگ انجینئر عمارات پبلک ہیلتھ سرکل مظفرآباد و مرکزی صدر گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر سید یاسر علی گیلانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر سید کاشف گردیزی، ایگزیکٹو انجینئر شاہرات مظفرآباد سید نجم الحسن گیلانی، ایگزیکٹو انجینئر شاہرات جہلم ویلی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس چوہدری ساجد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر مشینری خواجہ محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس خواجہ طارق سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

مقررین نے انجینئر تنویر انجم قریشی کی طویل محکمانہ خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانتداری اور بہترین انتظامی مہارت سے نہ صرف محکمہ تعمیرات عامہ بلکہ ریاست کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کے ماتحت عملے کے ساتھ شفیق اور مثالی رویے کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر تنویر انجم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے دفتری سٹاف کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ میں اپنے طویل پیشہ ورانہ سفر کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ ان کے لیے محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے تمام ساتھیوں کے تعاون، محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آخر میں شرکاء نے انجینئر تنویر انجم قریشی کو نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، جبکہ تقریب خوشگوار یادوں اور جذباتی مناظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 13/11/2025

🌟 انجینئر تنویر انجم قریشی کو خراجِ تحسین 🌟

محکمہ تعمیرات عامہ ہائی ویز ساؤتھ زون کے چیف انجینئر انجینئر تنویر انجم قریشی صاحب، جو 21 نومبر 2025 کو اپنی شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں، کے اعزاز میں ان کے ساتھیوں کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

ان کی مظفرآباد آمد پر چیف انجینئر ندیم احمد مغل نے افسران کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران مختار، ایگزیکٹو انجینئر سید نجم گیلانی، اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ قیصر مجید نے انجینئر تنویر انجم قریشی کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں بجٹ آفیسر ساجد حسین، ایگزیکٹو انجینئر نیلم سردار امتیاز، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز طاہر خان، سید سبطین گیلانی، کنٹریکٹرز پی ڈبلیو ڈی، اور متعدد ایس ڈی اوز نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انجینئر تنویر انجم قریشی نے اس پُرخلوص استقبال اور محبت بھرے جذبات پر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

> “یہ لمحے میری زندگی کی حسین یادوں کا حصہ رہیں گے۔”

🌿 محکمہ کے ایک درخشاں ستارے کو سلام، جنہوں نے 1996 میں پبلک سروس کمیشن میں ٹاپ کیا اور ہمیشہ اپنے کردار، قابلیت اور دیانتداری سے محکمہ کا نام روشن کیا۔ 🌿

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 24/10/2025

**پاکستان پرووینشل سروسز اکیڈمی پشاور کے زیر تربیت سول انجینئرز کا مظفرآباد میں مطالعاتی دورہ**

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ خیبرپختونخوا کے زیر تربیت سول انجینئرز نے پاکستان پرووینشل سروسز اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد کا ایک روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ نئے تعینات ہونے والے انجینئرز کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ تھا۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ خصوصی سیشن میں سردار احسان الحق، چیف انجینئر سینٹرل ڈیزائن آفس، نے محکمہ کے انجینئرنگ میکنزم، ڈیزائن اسٹینڈرڈز، پراجیکٹ مینیجمنٹ سسٹمز اور کوالٹی کنٹرول پروسیجرز پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر ناظم شاہرات سرکل مظفرآباد سید کاشف گردیزی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

وفد نے "چھتر کلاس تا ڈنہ روڈ" ترقیاتی منصوبہ کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں ناظم شاہرات سرکل مظفرآباد سید کاشف گردیزی اور مہتمم شاہرات ڈویژن مظفرآباد سید زاہد گیلانی نے اسفالٹ کنسٹرکشن میتھڈالوجی، سب-گریڈ ڈیزائن پیرامیٹرز، مٹیریئل سلیکشن کریٹیریا اور سٹرکچرل ڈیزائن اسپیسفکیشنز کے حوالے سے ٹیکنیکل بریفنگ دی۔

پی پی ایس اے کے ڈائریکٹنگ سٹاف اور زیر تربیت انجینئرز نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے زیر انتظام جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کے اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ انتظام اور ٹیکنیکل ایکسیلینس کو سراہا۔ وفد نے خصوصاً روڈ اینڈ ہائی ویز ڈیزائن کے جدید ترین معیارات، کنسٹرکشن مٹیریئلز کوالٹی ایشورینس اور پراجیکٹ ایگزیکیوشن کے موثر طریقہ کار کو انتہائی مفید قرار دیا۔

ڈنہ ٹاپ کے پکنک پوائنٹ پر منعقدہ خصوصی ظہرانے کے موقع پر پی پی ایس اے کے آفیسران نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے چیف انجینئر، ناظم شاہرات اور دیگر افسران کی طرف سے کی گئی بہترین میزبانی اور پیشہ ورانہ انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس دورہ کو انجینئرنگ ماہرین کے مابین علمی اور تکنیکی تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔

پی پی ایس اے کے انسٹرکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے مطالعاتی دورے نوجوان انجینئرز کو عملی میدانی چیلنجز سے روشناس کراتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے تعاون کو تربیتی مقاصد کے حصول میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

27/06/2024

!!!
آزاد ریاست کے ایک اعلیٰ بیروکریٹ جناب غلام بشیر مغل سیکرٹری حکومت مورخہ 28جون 2024 بروز جمتہ المبارک اپنی سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ آزاد ریاست کی اعلیٰ بیروکریسی کا ایک بڑا نام جن کے کردار / اوصاف پر مختصراتحریر لکھنا یقینا مشکل عمل ہے۔ چونکہ ہمارا ماننا ہیکہ جناب غلام بشیر مغل جیسی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں اور بے شمار خوبیوں کے حامل شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوا کرتی ہیں۔ آپ نے اپنی عملی زندگی کے بہترین 36 سال ریاست کشمیر کو دئیے، دوران سروس اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں آپ نے جس کمال کمٹمنٹ اور پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا وہ بلاشبہ ریاستی عوام میں باالعموم اور ریاستی ملازمین میں بالخصوص عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ کی زندگی کے یقینا بے شمار پہلو ایسے ہیں جن کا احاطہ کرنے کے لیے ذیل سطور ناکافی ہیں۔ چونکہ قارین کرام سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی تحریر پرھنے سے اکثر گریزاں رہتے ہیں۔ ذیل سطور میں ہم جناب غلام بشیر مغل کا وہ دورانیہ جس میں وہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ و محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ آزاد کشمیر میں بحیثت سیکرٹری اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے ہیں کا ذکر کرنا چاہئں گے۔ آپ نے بحیثیت سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو تقریبا تین سال جبکہ محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ میں تقریبا ۱یک سال سے زائد عرصہ اپنے فرائض منصبی ادا کیے ۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد کشمیر میں آپ کے راہنمائی اور قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ریاست بھر کے انفراسٹیکچر میں جو ترقی ہوئی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ویسے تو محکمہ تعمیرات عامہ میں آپ کی راہنمائی میں متعدد اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل ہوئی لیکن سب سے اہم نوعیت کا کام جو آپ کی سرپرستی میں شروع ہوا وہ محکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر میں مینول ٹینڈرنگ پراسیس کی جگہ الیکڑانک بڈنگ پراسیس کا نفاذ ہے۔ حکومتی منظوری سے لیکر الیکٹرانک ٹینڈرنگ سسٹم سافٹ وئیر کی تیاری اور نفاذ کے حوالہ سے آپ کی سرپرستی میں کیجانی والی جملہ کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ الیکڑانک بڈنگ پراسیس کے نفاذ کی وجہ سے یقینی طور پر محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات کے الاٹمنٹ کا پراسیس انتہائی شفافیت کا باعث بنا۔ علاوہ ازیں بحیثیت سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو محکمہ شاہرات میں تعینات چھ سوسے زائد ورکچارج / عارضی قلی جو کئی سالوں سے عارضی بنیادوں پر تعینات چلے آرہے تھے حکومت (وقت) سے بہترین حکمت عملی اور کاوشوں سے مستقل بنیادوں پر تقرریوں کی منظوری لینے میں اپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جو یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ تھا جس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ آپ کا محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر میں تعیناتی کا دورانیہ انتہائی مثالی اور یادگار رہا ہے۔
ہم نے آپ کو انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور انتہائی شفیق رویہ کا حامل پایا، آپ کا ماتحت عملہ کے ساتھ جو سلوک تھا وہ یقننا قابل رشک تھا۔ اللہ کریم نے آپ کو بیشمار خوبیوں سے نوازا ہے باالخصوص اللہ کی مخلوق کی خدمت اور لوگوں کے کام کرنے کا جذبہ آپ کی شخصیت میں بدرجہ اتم موجود ہے ۔ آپ بغیر کسی امتیاز کے ماتحت ملازمین کے معاملات کو یکسو کرنے میں اکثر متحرک رہے۔ہم نے آپ کوبہترین منتظم پایا اور ماتحت عملہ سے کام لینے کا ہنرہماری نظر میں آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔
تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے جملہ انجینئرز و دیگر سٹاف کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور بہترین رویہ کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کیے جو مدتوں رکھے جائیں گے۔
ہم محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر کے جملہ آفیسران و اہلکاران جناب غلام بشیر مغل کی بہتریں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے باعزت ریٹائرمنٹ پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ آپ کی آمدہ زندگی میں صحت و تندرستی، درازی عمر اور سکون قلب جیسی عظیم نعمت میسر ہونے کے لیے اللہ کریم کے حضور دعا گو ہیں۔
#ایڈمن

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 04/06/2024

مظفرآباد (4 جون 2024)
چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد زون عبدالباسط بٹ امسال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب آج بعد از دوپہر روانہ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔!!!

انجینئر عبدالباسط بٹ محکمہ تعمیرات عامہ آزاد کشمیر میں کئی دہائیوں سے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں۔ آپ ویسے تو بے شمار خوبیوں کے حامل ہیں، لیکن اللہ کریم کی عطا سے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں ایمانداری، دیانتداری بلاشبہ آپ کا شعار رہا ہے۔

دفتر چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد زون کے ماتحت سٹاف آفیسران و اہلکاران نے چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد زون کو حج بیت اللہ کے لیے روانگی سے قبل ان کے آفس چیمبر میں جا کر حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے پر ایڈوانس مبارکباد کے ساتھ ساتھ، سفری مشکلات اور مناسک حج کی ادائیگی کے دوران آسانیوں کے لیے خصوصی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیف انجینئر تعمیرات عامہ شاہرات پونچھ شفیق الرحمن ڈار، مہتمم شاہرات ڈویژن جہلم ویلی ویلی و دیگر کی شرکت۔۔۔۔!!!
#ایڈمن

Photos from Communication and Works Department  AJ&K's post 28/05/2024

ضلع نیلم ویلی۔۔۔۔!!!

مہتمم شاہرات ڈویژن نیلم ویلی سہیل قیوم قریشی، نائب مہتمم محمد الطاف اعوان سب انجینئر چوہدری عبد الرؤف کی کمانڈر 32برگیڈ کے ساتھ خصوصی ملاقات۔۔۔۔۔!!!

کمانڈر 32 برگیڈ نے دوران ملاقات محکمہ شاہرات ڈویژن نیلم ویلی کے فیلڈ سٹاف کو بالخصوص اور آفیسران کو بالعموم گزشتہ ماہ شدید ترین بارشوں اور برفباری سے بند سڑکوں کی بروقت بحالی کے سرگرمیوں کو سہراتے ہوئے زبردست داد تحسین کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

کمانڈر 32 برگیڈ نے محکمہ شاہرات کے مشین آپریٹرز کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیلم ویلی جیسے ریموٹ ایریاز میں مشین آپریٹرز انتہائی پر خطر ماحول میں اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بہترین انداز میں سر انجام دیتے ہیں جو یقیناً قابلِ رشک اور قابلِ ستائش عمل ہے۔

کمانڈر 32 برگیڈ نے مین شاہرات پر جاریہ کام کی پراگریس پر بھی استفسار کیا جس پر مہتمم شاہرات ڈویژن نیلم نے کہا کہ ورکنگ سیزن کے شروع ہوچکا ہے۔ ٹھیکداران کے قابل ادائیگی واجبات کی ادائیگی پر کام کی پراگریس میں یقینی طور پر بہتری آئے گی جسکی وجہ ترقیاتی منصوبہ جات بروقت مکمل کرلئے جائیں گے۔

آخر میں کمانڈر 32 برگیڈ نے بہترین کارکردگی پر محکمہ شاہرات کے آفیسران کو انعامات/تعائف سے بھی نوازا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

District Headquarter Complex Muzaffarabad AJ&K
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30