24/05/2026
State Disaster Management Authority, AJK
Mission Statement
“Safer and prosperous communities in AJ&K ” This is the official page for State Disaster Management Authority, Azad Jammu & Kashmir.
24/05/2026
23/05/2026
23/05/2026
*شاردہ نیلم ویلی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم تربیتی سیشن کا انعقاد*
ڈائریکٹر جنرل سعید قریشی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کی ہدایات اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نعمان شفیق ایس ڈی ایم اے کی زیر نگرانی ضلع نیلم میں “پروایکٹو ڈیزاسٹر مینجمنٹ – اینٹیسیپیٹری ایکشن” کے موضوع پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تربیتی پروگرام ضلع نیلم ولنریبلٹی انڈیکس کی روشنی میں منعقد کیا گیا، کیونکہ ضلع نیلم کو پہاڑی ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے جیسے خطرات کے باعث آزاد کشمیر کا سب سے زیادہ حساس ضلع تصور کیا جاتا ہے۔
تربیت کے دوران ابتدائی وارننگ سسٹمز، خطرات سے متعلق بروقت فیصلہ سازی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کے طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ قدرتی آفات کے ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔
تربیتی سیشن مسٹر بلال، ڈی آر ایم آفیسر ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے بطور لیڈ ٹرینر منعقد کروایا جبکہ ضلعی سطح پر تکنیکی و انتظامی معاونت راجہ بلال، اسسٹنٹ کمشنر شاردا نے فراہم کی۔
پروگرام میں ضلعی افسران، مقامی انتظامیہ اور کمیونٹی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ تربیت کے اختتام پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نعمان شفیق ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور شرکاء کی دلچسپی اور فعال شرکت کو سراہا۔ کامیاب شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
اس تربیتی پروگرام سے مقامی سطح پر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی استعداد میں اضافہ اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملی۔
21/05/2026
The National Disaster Management Authority (NDMA) urges citizens to take precautionary measures during the ongoing heatwave conditions affecting various parts of the country. Extreme temperatures can cause dehydration, heat exhaustion, and heatstroke, especially among children, elderly individuals, and outdoor workers.
☀️ Stay Safe — Follow These Precautions:
• Avoid unnecessary outdoor activities during peak hours
• Drink plenty of water and stay hydrated
• Wear light-colored, loose cotton clothes
• Avoid direct sunlight and stay in shaded or cool areas
• Never leave children or pets inside parked vehicles
• Use umbrellas, caps, and sunscreen when outdoors
• In case of dizziness, headache, or nausea, seek medical assistance immediately
🚨 NDMA advises all provincial departments and emergency services to remain vigilant and ensure preparedness to respond to heat-related emergencies.
21/05/2026
شدید گرمی انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو باہر کام کرتے ہیں۔ مناسب لباس اور احتیاط آپ کو ہیٹ اسٹروک اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
✅ ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں
✅ سوتی اور ہوا دار کپڑوں کا انتخاب کریں
✅ سر اور گردن کو دھوپ سے بچائیں
✅ زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں
✅ وقفے وقفے سے سایہ دار جگہ پر آرام کریں
✅ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین اور چشمہ استعمال کریں
سیکیورٹی گارڈز، پولیس، ڈیلیوری رائیڈرز، طبی عملہ اور تمام آؤٹ ڈور ورکرز اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
🌿 **ہلکا پہنیں، ٹھنڈے رہیں، محفوظ رہیں**
یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں تاکہ سب گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔
#گرمی #پاکستان #صحت
21/05/2026
⚠️ این ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ ⚠️
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش، گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں اور کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔
سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
بروقت معلومات اور الرٹس کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ استعمال کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad
