انتقال پر ملال
انا للہ و انا الیہ راجعون
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور مخلص استادہ سیدہ طاہرہ کنول صاحبہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کھڑک راولاکوٹ وفات پاگئی ہیں۔ ان کی وفات سے تعلیمی دنیا ایک تجربہ کار اور شفیق رہنما سے محروم ہو گئی ہے جس کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
جناب وزیر ہائر ایجوکیشن، محترمہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور جناب ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز نے مرحومہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار فرمایا ہے۔ مرحومہ ایک نہایت باصلاحیت، فرض شناس اور مخلص استادہ تھیں جنہوں نے تدریس اور علمی خدمات کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ مرحومہ کی تعلیمی خدمات اور اخلاقی اقدار ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شاگردوں کو صبرِ جمیل اور اس پر اجر عظیم عطاء فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
Secretariat Higher Education Official
A reliable source of timely & true information of AJK Higher Education Department for General Public and Departmental Officers/Officials...
25/03/2026
محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈز کا قیام عمل میں لائے جانے کا جاری شدہ نوٹیفکیشن قارئین کرام کی نظر۔۔
21/03/2026
الســـلام علیکم
تمام معزز قارئین کرام اور محکمہ کے تمام آفیسرز و اہلکاران کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں میں خوشیاں، امن اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
عید مبارک!
12/03/2026
موجودہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے تمام دفاتر کے لیے ہفتہ وار حاضری و تعطیلات کا شیڈول نوٹیفکیشن جاری۔
اس کا اطلاق Essential Services محکمہ جات پر نہیں ہوگا۔ ان محکمہ جات کی تشریح الگ سرکلر میں واضح ہے
12/03/2026
حالیہ عالمی و ملکی صورتحال کے پیش نظر، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلہ جات کی روشنی محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام تمام ادارہ جات کو 16 تا 31 مارچ 2026 تک آن لائن تدریس جاری رکھنے کا حکم جاری۔
تمام سربراہان ادارہ جات آن لائن تدریس کے عمل کو یقینی بنائیں۔
10/03/2026
پبلک سروس کمیشن نے لیکچررز محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ارسال کردہ اسامیوں پر امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔۔۔ پبلک سروس کمیشن کے شیڈول کے مطابق یہ امتحان 29 مارچ 2026 تا 05 اپریل 2026 (مظفرآباد، پونچھ اور میرپور) ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر انعقاد پذیر ہونگے۔
18/02/2026
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دفاتر کے لیے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
18/02/2026
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری/پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات (کالجز) میں رمضان المبارک کے اوقات کار کا حکم جاری۔
14/02/2026
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے 16 فروری 2026 بروز پیر کو دارالحکومت مظفرآباد کی حدود میں تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
06/02/2026
جناب فیصل ممتاز راٹھور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور جناب ظفر اقبال ملک وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کے احکامات اور محترمہ تہذیب النساء سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسرے مرحلہ میں مختلف مضامین ہاء کی آسامی پر منتخب ہونے والے ایڈہاک لیکچررز، لائبریرین، ڈی ای پیز اور لیکچررز خصوصی افراد (مردانہ /زنانہ) کیڈر کی تعیناتی/ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری۔
20/01/2026
پبلک سروس کمیشن نے اشتہار نمبر 2/2025 میں مورخہ 23 جنوری 2026 تک توسیع کردی۔ یاد رہے قبل ازیں درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 تھی۔
20/01/2026
حضرت سخی سائیں سہیلی سرکار کے عُرس مبارک کی اختتامی دُعا (جنج)کے موقع پر کل بروز بدھ مورخہ 21 جنوری 2026 کو ضلع مظفر آباد میں ضلع سطح پر تعطیل عام ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈپٹی کمشنر) مظفر آباد کی جانب سے ضلعی سطح پر تعطیل عام کا حکم جاری کردیا گیا۔
لہذا اس موقع پر ضلع مظفر آباد کے تمام ضلعی دفاتر، اور ضلعی سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات بند رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Right Wing, Ground Floor, Block # 10, Civil Secretariat, Chattar
Muzaffarabad
