22/03/2024
#مظفرآباد
26مارچ بروز منگل سہ پہر 4 بجے طبقاتی جدوجہد آفس مظفرآباد میں “شہید بھگت سنگھ کے افکار و نظریات اور جنوب ایشیا برصغیر کی رضاکارانہ سوشلسٹ فیڈریشن” کے عنوان سے سیمناروافطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ “بھگت سنگھ کے نظریات کو سرحد کے دونوں اطراف کے سرکاری مورخین اور دانشوروں نے مسخ کر کے پیش کیا ہے۔ ہندوستان میں سکھ بنیاد پرستوں نے اسے پگڑی پہننے والا کٹر سکھ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ بی جے پی جیسے نیم فسطائی رجحانات اسے ایک تنگ نظر قوم پرست کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اِس ملک کی رجعتی قوتوں کو بظاہر اُس کے سکھ پس منظر سے مسئلہ ہے۔ لیکن دنوں طرف ایک چیز مشترک ہے کہ بھگت سنگھ کے انقلابی نظریات کو ہر ممکنہ حد تک چھپایا جاتا ہے۔ حقیقت میں وہ ایک پرجوش مارکس وادی تھا جو سوشلسٹ انقلاب کی ناقابل مصالحت جدوجہد کو برصغیر کے عوام کی حقیقی آزادی کا واحد راستہ سمجھتا تھا۔
”
04/11/2023
عظیم بالشویک انقلاب کے 106 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ملک بھر میں بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 5 نومبر سہ پہر 03بجے گڑھی دوپٹہ میں ایک پروگرام بعنوان “بالشویک انقلاب 1917 اور آج کی دنیا” منعقد کیا جائے گا۔ آج سرمایہ داری نے اس کرہ ارض کو جہنم بنا دیا ہے۔ مٹھی بھر لوگوں کے پاس آدھی دنیا سے زائد دولت ہے۔ جبکہ وسیع آبادی ننگ و افلاس میں بلک رہی ہے۔ انسانیت جنگوں میں سسک رہی ہے۔ سرمائے اور منافع کی ہوس میں ماحول کا بلادکار جاری ہے جس نے نسل انسانی کے وجود پر سنجیدہ سوال کھڑا کر دیا ہے۔ ایسے میں لازم ہے کہ نئی نسل کو تاریخ کے اس روشن باب سے روشناس کرایا جائے کہ جب حقیقی معنوں میں اکثریتی محروم طبقے نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے کر حیران کن ترقی کی منازل طے کیں۔ انسانیت کی اس عظیم چھلانگ سے اسباق بھی لیے جائیں اور مستقبل کی جدوجہد کی راہیں بھی ہموار کی جائیں۔
15/10/2023
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار اسٹڈی سرکل بعنوان "موجودہ صورتحال اور طلبہ کا کردار " کا انعقاد ۔
08/10/2023
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار اسٹڈی سرکل بعنوان "انقلابی پارٹی کی ضرورت" کا انعقاد ۔
03/09/2023
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔اسٹڈی سرکل دو سیشن پر مشتمل تھا پہلا سیشن "جموں کشمیر میں جاری تحریکیں اور ہمارا کردار" اور دوسرا سیشن "انقلابی پارٹی کی تعمیر" کے گرد منعقد کیا گیا ۔
اسٹڈی سرکل کے دوسرے سیشن میں مظفرآباد بھر کے تعلیمی اداروں میں تنظیم سازی کا ہدف لیا گیا، ان اداروں میں ست پیالی سکول، ریڈ فاونڈیشن سکول،ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ہٹیاں بالا میں یونٹ سازی کا ہدف لیا گیا ۔
23/08/2023
عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آٹے پر سبسڈی کی بحالی ،بجلی کے بلز میں ظالمانہ ٹیکسز ،اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز ریوولوشنری فرنٹ کے ساتھیوں کی شرکت ۔جے کے این ایس ایف کشمیر بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے تحریک کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرے گی
19/07/2023
📣📣📣 ملک بھر سے سینکڑوں انقلابی طلبہ اور نوجوانوں کا تین روز سمر مارکسی سکول میں کشمیر میں اکٹھ ہونے جا رہا ہے۔ اسکول نظریاتی و سیاسی بحث، سماجی سرگرمیوں اور انقلابی ترانوں کے ساتھ انقلابی جوش و خروش، دلچسپ اور جاندار مباحثوں سے بھرپور ہو گا۔ سکول کے موضوعات پر بحث اہم مسائل کے گرد گھومے گی، بشمول عصری دنیا میں بحرانات اور تحریکیں، ماحولیاتی بحران پر سوشلسٹ ردعمل، سوشلسٹ انقلاب کے لیے عبوری پروگرام، اور آج کے انقلابی نوجوانوں کے اہداف۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپ کو اس ایونٹ کی تازہ کاریوں اور جھلکیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ انقلاب زندہ باد!
18/06/2023
مظفرآباد ~
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام آج گڑھی دوپٹہ ڈگری کالج گراؤنڈ میں سٹڈی سرکل بعنوان"سوشلزم کیا ہے" منعقد کیا گیا. جس میں طلباء، نوجوانوں کی شرکت کے علاؤہ سابق صدر این ایس ایف راشد شیخ نے شرکت کی۔
گفتگو کا آغاز راشد شیخ نے کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری، ظلم و جبر میں اضافے کی وجوہات کو بیان کیا۔ عالمی پیمانے پر سرمایہ کے نظام کی تیزی سے گراوٹ کی وجہ سے محنت کشوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر کے خلاف تحریکوں کو اپنی گفتگو کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سوشلسٹ متبادل کے علاؤہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔ طلباء کو این ایس ایف کی سائنسی سوشلزم کے نظریات پر مبنی جدوجہد کو سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
اس کے علاؤہ چیئرمین ضلع مظفرآباد اذان علی، کامریڈ بلال اور کامریڈ کامران نے گفتگو میں حصہ لیا۔
سٹڈی سرکل کو ہفتہ وار ریگولر کرنے کے فیصلے کے ساتھ این ایس ایف کے سرخ پرچم کو طلباء کی وسیع تر پرتوں میں پھیلائے جانے کا عزم کیا گیا۔
سٹڈی سرکل کا اختتام کرتے ہوئے کامریڈ اویس علی نے کہا کہ این ایس ایف نے ہر دور میں ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے ہوئے نوجوانوں اور محنت کشوں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کن لڑائی تک جدوجہد جاری رہیے گی۔
10/06/2023
راولاکوٹ ~
مہنگائی مکاو یوتھ کارواں اور ضلعی کنونشن حلف برداری کی تصویری جھلکیاں...
سرخ سلام ٹیم راولاکوٹ!!!
ُ_یوتھ_کارواں