12/03/2026
الحمدللہ 🤲🌙
کل نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ایک خوبصورت اور با مقصد سرگرمی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر PDF کی خصوصی تعاون سے مستحق اور سپیشل افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیے گئے۔
اس نیک کام کی نگرانی اور اہتمام ادارے کے فوکل پرسن اور بریل ٹیچر جناب شمریز خان صاحب نے کیا، جن کی کاوشوں سے یہ فلاحی سرگرمی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد کے پیشِ نظر یہ پیکجز مستحق افراد تک پہنچائے گئے تاکہ وہ بھی اس مقدس مہینے کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
ہم ادارے کی طرف سے PDF اور بالخصوص شمریز خان صاحب کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی معاشرے کے ضرورت مند افراد کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
17/02/2026
Annual Examination 2025_26 Nursery to 8th class started at National Special Education Center MZD...
13/02/2026
الحمدللہ 🌱💚
آج ہمارے اسکول میں شاندار انداز میں پلانٹیشن ڈے منایا گیا۔ اس خوبصورت موقع پر Pakistan Red Crescent Society کی معزز سیکرٹری اور سابقہ ایم ایل اے Gulzar Fatima نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے نہ صرف اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی بلکہ تقریباً 50 سے زائد پودے ہمارے اسکول کو عطیہ کیے۔ یہ خوبصورت اقدام ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ 🌿
اس پروقار تقریب میں ہمارے ادارے کے معزز پرنسپل جناب شیراز خان صاحب بھی موجود تھے۔ آج کا یہ خوبصورت ایونٹ اُنہی کی محنت، بہترین منصوبہ بندی اور مسلسل کوششوں کی بدولت کامیابی سے مکمل ہوا۔ ان کی قیادت اور رہنمائی ہمارے ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے۔
خصوصی طور پر ہمارے اسپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے ہمراہ پودے لگانا یقیناً ایک یادگار لمحہ تھا۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش دیدنی تھا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے Gulzar Fatima کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ادارے کا دورہ کیا اور ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
آئیں! ہم سب مل کر عہد کریں کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ 🌳✨
03/12/2025
آج نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن کو نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں مہمان خصوصی جناب ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود شیراز خان صاحب نے شرکت کی اور اس میں خصوصی افراد کی پیش کردہ پرفارمنس کو سراہا اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بھی اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیےاور ادارہ ہذا کے سابق انچارج سردار وحید خان مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ے
27/11/2025
ڈائریکٹر جنرل بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام آذاد کشمیر جناب عزیز احمد قریشی کا نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر مظفرآباد کا دورہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس موقع پر ادارے کے قائم مقام انچارج اقبال حسین نے ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ادارہ میں زیر تعلیم بچوں کو بےنظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ملنے والے وظائف کے حوالے سے بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ے یقین دلایا کہ ادارے میں موجود مستحق طلبہ و طالبات جو اب بھی وظائف سے محروم ہیں ان کو سروے میں شامل کر کے تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے
25/11/2025
تعزیتی ریفرنس۔۔
برائے ایصال ثواب جناب سردار وحید خان صاحب مرحوم سابقہ انچارج نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد جس میں جناب مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری محمد اسرار اقبال صاحب جناب نور عالم صاحب اور ڈائریکٹوریٹ سے جناب جہانگیر احمد صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی
اس تقریب میں جناب سردار وحید خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی محفل نعت اور میلاد کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی
21/11/2025
سر آپ کو اور سپیشل بچوں کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
اللہ پاک آپ کے درجات کو بلند فرمائے
20/11/2025
اناللہ واناالیہ راجعون
السلام علیکم
نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد کے انچارج جناب وحید خان صاحب رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں اس لیے ان کے سوگ کے سلسلے میں کل مورخہ 20 نومبر بروز جمعرات نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد بند رہے گا تمام والدین اور بچوں کو اطلاع دی جاتی ہے
03/11/2025
نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر مظفرآباد میں پرائمری مڈل اور ثانوی سطح تک کی پہلی سہماہی امتحانات 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوا یہ امتحانات مورخہ 12 نومبر 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے
01/11/2025
نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر مظفرآباد کے طلبہ و طالبات کی انٹرمیڈیٹ سال اول کےسالانہ امتحانات 2025 میں شاندار کامیابی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
NSEC
کے قوت سماعت وگویائی سے محروم طلبہ و طالبات نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 میں 100 فیصدکامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے اس شاندار کارکردگی کا سہرا اساتذہ کی محنت طلبہ کی لگن کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا
15/10/2025
عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر ایک مختصر مگر پروقار تقریب نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفرآباد میں منعقد کی گئی جس میں نابینا افراد کی فلاح و بہبود ان کے حقوق اور معاشرتی شمولیت کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی تقریب کے اختتام پر ادارہ ہذا کے قائم مقام انچارج جناب اقبال حسین کی زیر قیادت ادارہ ہذا سے مرکزی دروازے تک واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عام لوگوں میں سفید چھڑی کے حوالے سے شعور اور اگاہی دینا ہے