District Health Office Muzaffarabad AJ&k

District Health Office Muzaffarabad AJ&k

Share

ضلع مظفرآباد میں محکمہ صحت عامہ کی جملہ سرگرمیوں کو ملاحظہ کریں اور ہماری خدمات سے باخبر رہیں ـ

Photos from District Health Office Muzaffarabad AJ&k's post 03/06/2026

عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اور اہم قدم
وزیر صحت و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی نے ڈی ایچ او مظفرآباد نعمان بٹ، الیاس اعوان اور دیگر معززین کے ہمراہ یونین کونسل پنجکوٹ کے گاؤں بگنواں میں نئی ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر عوامِ علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اس فلاحی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں سید بازل علی نقوی صاحب نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے صحت کے شعبے میں مزید ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
بگنواں ڈسپنسری کے قیام سے مقامی آبادی کو علاج معالجے کی بہتر اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی، جس سے علاقے میں صحت عامہ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عوام نے اس اہم منصوبے کو علاقے کے لیے ایک خوش آئند اور تاریخی اقدام قرار دیا۔

02/06/2026
Photos from District Health Office Muzaffarabad AJ&k's post 31/05/2026

وزیر صحت عامہ جناب سید بازل علی نقوی نے آج ایف اے پی آرلیاں کا افتتاح کیا.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

27/05/2026

*🟣عید کی خوشیاں بھی احتجاج کی نذر.😓*

`محکمہ صحت آزاد کشمیر کے ملازمین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔`

محکمہ صحت آزاد کشمیر کے ملازمین حکومتی پالیسیوں کے خلاف عید کی نماز کے فوراً بعد سڑکوں پر نکل آئے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مسائل حل نہ ہونے اور مسلسل نظرانداز کیے جانے کے باعث انہیں عید جیسے خوشی کے دن بھی احتجاج کرنا پڑا۔

Photos from District Health Office Muzaffarabad AJ&k's post 26/05/2026

وزیرِ صحت آزاد کشمیر، سیکرٹری صحت آزاد کشمیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ صاحب کی قیادت میں
محکمہ صحت مظفرآباد صحت عامہ کے میدان میں تاریخی اور انقلابی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ✨

جدید طبی سہولیات، نئی OPDs، اسپیشلائزڈ کلینکس، سستی لیبارٹری ٹیسٹنگ، حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات کی بہتر فراہمی
عوام دوست پالیسیوں اور مؤثر ہیلتھ گورننس کا عملی مظہر ہیں۔ 🏥🌿

24/05/2026

*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ کے مطابق کانگو وائرس اور جانوروں سے جڑی بیماریاں؛جانور خریدنے سے لے کر ذبح کرنے تک مکمل احتیاط؛ عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریداری اور قربانی کے دوران احتیاط انتہائی ضروری ہے، کیونکہ جانوروں سے بعض خطرناک بیماریاں انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں، جن میں کانگو وائرس، بروسیلوسس اور دیگر متعدی بیماریاں شامل ہیں۔ کانگو وائرس عموماً چیچڑوں، متاثرہ جانور کے خون یا جسمانی رطوبتوں کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوتا ہے۔جانور خریدتے وقت صحت مند جانور کا انتخاب کریں اور ایسے جانور سے گریز کریں جو بیمار، سست یا چیچڑوں سے متاثر نظر آئے۔ جانور کو گھر لانے کے بعد صفائی کا خاص خیال رکھیں، بچوں کو جانوروں کے بہت قریب نہ جانے دیں، اور جانوروں کو کھلے ہاتھوں سے سنبھالنے سے گریز کریں۔قربانی کے دوران دستانے، ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ذبح کے وقت خون یا جسمانی مواد سے براہ راست رابطے سے بچیں اور استعمال شدہ آلات اور کپڑوں کی اچھی طرح صفائی کریں۔ گوشت کو محفوظ طریقے سے رکھیں اور اچھی طرح پکا کر استعمال کریں۔اگر قربانی کے بعد تیز بخار، شدید سر درد، جسم درد یا غیر معمولی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے عید کی خوشیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔*

24/05/2026

مظفرآباد()24 مئی 2026
وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی ؛سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین خان نے مشترکہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید قربان نزدیک آرہی ہے اور وسیع پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور ذبح کیے جائیں گے۔ اس دوران کانگو وائرس کے پھیلنے کے بھی قوی امکانات ہوتے ہیں۔ محکمہ صحت عامہ نے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کیے ہیں اور اپنے ماتحت جملہ طبی مراکز و ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی دیکھ بحال اور علاج معالجہ کے لیے ادارہ جات کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ کانگو وائرس سے ہونے والا بخار بھیڑ بکریوں یا مویشیوں کی چچڑیوں کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔ متاثرہ چچڑی کے انسان کو کاٹنے سے یا متاثرہ جانور کے خون یا گوشت سے بھی یہ وائرس انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جانور خریدتے وقت اچھی طرح مشاہدہ کر لیا جائے کہ جانور کے ساتھ چچڑیا ں تو نہیں ہیں۔ گھروں میں مویشیوں کے باڑوں یا پالتو جانوروں کی پناہ گاہوں میں کیڑے مار ادویات کا سپرے کرایا جائے۔ننگے ہاتھ چچڑیوں کو نہ لگائیں۔ بچوں کو قربانی کے جانوروں سے دور رکھیں عید قربان کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرتے وقت قصاب یا ذبح کرنے والے اشخاص گوشت کاٹتے وقت موٹی تہہ والے دستانے پہنیں۔ ذبح شدہ جانوروں کا خون و دیگر بقایا جات کو زمین میں دفنایا جائے۔گوشت کاٹتے وقت یا گھروں میں گوشت دھوتے وقت ہڈی کا کٹ لگنے سے بچاؤ کے لیے بھی موٹی تہہ والے دستانے پہن لیے جائیں تو مناسب رہے گا۔کانگو وائرس سے متاثرہ شخص میں ابتدائی طور پر تیز بخار ہوتا ہے۔ کمر درد اور آنکھیں دکھتی ہیں۔ پیٹ میں درد متلی اور قے آتی ہے۔ مریض کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور بعد ازاں جسم پر سرخ نشان نمودار ہوتے ہیں۔ناک یا مسوڑھوں او رپاخانے اور پیشاب میں خون آنا شرو ع ہو جاتا ہے ان علامات کی صورت میں مریض کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال داخل کرایا جائے تاکہ علاج ممکن ہو سکے

Photos from District Health Office Muzaffarabad AJ&k's post 24/05/2026
Photos from District Health Office Muzaffarabad AJ&k's post 23/05/2026

**مورخہ 23 مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مظفرآباد راجہ لیاقت علی خان صاحب کی سربراہی میں وزٹنگ ٹیم نے درج ذیل مراکز صحت کا تفصیلی وزٹ کیا*
**بی ایچ یو بٹل*
*بی ایچ یو سیدپور*
*بی ایچ یو راجکوٹ*
*بی ایچ یو راجپیاں**

وزٹنگ ٹیم میں قاضی طاہر صاحب (Technologist) اور آصف عباسی صاحب (Store Superintendent) بھی شامل تھے۔
وزٹ کا بنیادی مقصد بنیادی مراکز صحت میں جاری طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، DHIS رپورٹنگ، کولڈ چین مینجمنٹ، EPI سروسز، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) اقدامات اور مجموعی سروس ڈیلیوری سسٹم کا جائزہ لینا تھا۔

دورانِ وزٹ OPD سروسز، ادویات کے اسٹاک رجسٹر، ویکسینیشن ریکارڈ، temperature monitoring logs، مریضوں کے اندراج، عملے کی حاضری اور سٹور مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
راجہ لیاقت علی خان صاحب (DDC) نے ادویات کی محفوظ اسٹوریج، ایکسپائری مانیٹرنگ، وارنٹی ریکارڈ اور ڈرگ رولز کے مطابق ادویات کی مناسب handling کے حوالے سے ضروری تکنیکی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مراکز میں کولڈ چین سسٹم، essential medicines availability اور ریکارڈ مینجمنٹ کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔

قاضی طاہر صاحب (Technologist) نے مختلف تکنیکی امور کے حوالے سے ٹیم کو رہنمائی فراہم کی۔

آصف عباسی صاحب نے سٹور مینجمنٹ اور ادویات کے اسٹاک کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

وزٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پر سنٹرز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ صاحب کی قیادت میں محکمہ صحت مظفرآباد دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

23/05/2026

عوام الناس کی جانب سے RHC چھتر کلاس میں صحت عامہ کی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

مقامی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر نعمان منظور بٹ صاحب اور محکمہ صحت کی پوری ٹیم کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اسپیشلسٹ OPD، ENT OPD، گائنی کالوجسٹ OPD اور چلڈرن OPD کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن اور بہتر طبی سہولیات کی دستیابی ایک نہایت مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Upper Chatter Near State Bank Of Pakistan AJK
Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 08:30 - 15:30
Wednesday 08:30 - 15:30
Thursday 08:30 - 15:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 17:00