Ghan Chhatar

Ghan Chhatar

Share

𝗚𝗵𝗮𝗻 𝗖𝗵𝗵𝗮𝘁𝗮𝗿–𝗦𝘂𝗹𝗲𝗵𝗿𝗶𝗮 𝗥𝗮𝗷𝗽𝘂𝘁𝘀: 𝗗𝗶𝘀𝗰𝗶𝗽𝗹𝗶𝗻𝗲 𝗶𝘀 𝗼𝘂𝗿 𝗰𝗿𝗼𝘄𝗻,𝗣𝗮𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗶𝘀 𝗼𝘂𝗿 𝘀𝘄𝗼𝗿𝗱.𝗪𝗲 𝗮𝗿𝗲 𝗯𝗼𝗿𝗻 𝗼𝗳 𝗵𝗼𝗻𝗼𝗿,𝗯𝗼𝘂𝗻𝗱 𝗯𝘆 𝗹𝗼𝘆𝗮𝗹𝘁𝘆,𝗮𝗻𝗱 𝗱𝗲𝘀𝘁𝗶𝗻𝗲𝗱 𝗳𝗼𝗿 𝗴𝗿𝗲𝗮𝘁𝗻𝗲𝘀

23/04/2026
03/04/2026

2000 میں پیٹرول کی قیمت صرف 30-32 روپے تھی، جو 2025 تک بڑھ کر 280-300 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ اس ہوش ربا اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں، روپے کی قدر میں کمی، آئی ایم ایف (IMF) کی شرائط اور ٹیکسز میں اضافہ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تیزی 2021 سے 2024 کے درمیان دیکھی گئی جب قیمتیں 140 روپے سے بڑھ کر 290 روپے تک جا پہنچیں۔

16/02/2026

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں گرما گرمی! گھن چھتر آفیشل پیج (Ghan Chhatar Official Page) کے اس خاص سروے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ حلقہ لچھراٹ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کا پسندیدہ امیدوار کون ہے؟
بازل نقوی
مرتضیٰ گیلانی
چوہدری شہزاد
کمنٹس میں اپنی رائے دیں اور بتائیں کہ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟ یاد رکھیں، یہ فیصلہ ہے آپ کے ضمیر کا!

14/02/2026

گھن چھتر سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز افسر بدر منیر سلہریا کمشنر مظفرآباد تعینات، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Photos from Ghan Chhatar's post 12/02/2026

گھن چھتر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے لیے یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ تقریباً سات مہینوں کی مسلسل محنت کے بعد اسکول میں ایک کنواں (بور) کھودا گیا، جو تقریباً ایک سو ساٹھ (160) فٹ گہرائی تک پہنچا، اور الحمدللہ وہاں سے پانی نکل آیا ہے۔
یہ پانی سب سے پہلے اسکول کی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو صاف اور مناسب پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ اسکول کی ضروریات پوری ہونے کے بعد جو پانی بچ جائے گا، وہ علاقے کے لوگوں کے استعمال کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔


#خوشخبری


#تعلیم
#طلبہ
#علاقہ
#سہولت
#ترقی

07/02/2026

ائیرپورٹ ہوتریڑی سڑک (ٹانڈا موڑ)، جو ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد اب وہاں تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔

28/01/2026

According to our research, after many years, Ghan Chhatar once again witnessed snowfall. On the night of 22 January 2026, snowfall began in different areas of Ghan Chhatar, covering the entire region in a beautiful white layer.
The calm atmosphere, snow-covered hills, and cold night made this moment truly memorable. It was a rare and breathtaking scene that reminded everyone of the timeless beauty of nature.

13/01/2026

ہم حضرت مولانا افتخار احمد قریشی صاحب کو جامع مسجد مہریہ گھن چھتر میں امام مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کے علم و عمل میں برکت عطا کرے اور آپ کو دینِ اسلام کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین۔

10/01/2026

ہم بڑے دکھی دل کے ساتھ اپنے امام صاحب، حضرت علامہ محمد مقصود اقبال صیفی صاحب کو جامع مسجد مہریہ سے رخصت کر رہے ہیں۔ آپ نے تقریباً 19 سال تک ہماری مسجد میں امامت کی اور اپنی خوبصورت تلاوت سے ہمیں دین سے جوڑے رکھا۔ ان سالوں میں آپ نے نہ صرف نمازیں پڑھائیں، بلکہ ہمارے بچوں کو بڑی محنت سے قرآن پاک پڑھایا اور ان کی اچھی تربیت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مسجد کے ہر کام اور دیکھ بھال کا بھی خاص خیال رکھا جیسے کوئی اپنے گھر کا رکھتا ہے۔ آپ کی کمی ہم سب کو بہت محسوس ہوگی۔ اللہ پاک آپ کی ان تمام خدمات کو قبول کرے، آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی زندگی اور صحت میں برکت دے۔ آمین۔


Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Muzaffarabad
13150