05/07/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑ ھ کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےچیکنگ کے دوران دودھ بادام بوتل پوائنٹس ، ملک شاپ اورکریانہ سٹور کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیرمعیاری دودھ کی فروخت، برتن دھونے کے لیے سرف کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ ایکسپائرڈاشیاء موقع پر تلف کر دیں۔
Punjab Food Authority
DC MUZAFFARGARH_Official
14/03/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑ ھ کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےچیکنگ کے دوران ملک سنٹر،ٹی سٹال اور کریانہ سٹور کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ کا نمونہ فیل ہونے، غیرمعیاری دودھ کی فروخت، حشرات کی موجودگی ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے، ایکسپائرڈاشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ مضر صحت خوراک موقع پر تلف کر دی ۔
Punjab Food Authority
DC MUZAFFARGARH_Official
09/03/2023
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ اور ایف ڈی او کے زیر اہتمام خواتین کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔
سیمینار میں یونین کونسل چک فرازی کی خواتین نے شرکت کی۔
جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ماہر غذائیت نے خطاب کرتے ہوئے خوراک کی اہمیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے بات کی۔ ماہر غذائیت نے مزید کہا کہ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھلوں کا استعمال کیا جائے، دودھ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔گوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں،سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے،جنک فوڈ سے اجتناب اور اپنے جسم کو کام کاج کا عادی بناکر ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، خواتین کو فوڈ سیفٹی کے اصولوں، متوازن غذاء اور صحت بخش کھانوں کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ اسکے علاوہ خاص طور پر ہدایت کی گئی کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں اور بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت مضبوط بنائیں۔
کامیاب اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔
Punjab Food Authority
DC Muzaffargarh
28/02/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑ ھ کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےچیکنگ کے دوران سالٹ یونٹ اور 3کریانہ سٹورز کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، سالٹ کے نمونے میں آیوڈین کی مقدار نامناسب ہونے ، سالٹ کی غلط لیبلنگ ،خوراک کے لیے زنگ آلود برتنوں کے استعمال،ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت اور حشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونےپر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ مضر صحت خوراک موقع پر تلف کر دی.
Punjab Food Authority
DC MUZAFFARGARH_Official
27/02/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑھ کی فوڈسیفٹی ٹیم نےچیکنگ کے دوران ہوٹل اور نان شاپ کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال، کھلے نکاسئ آب کےانتظام، حشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونے، کھلے مصالحہ جات کے استعمال، فرش پر پانی کھڑے ہونےاورصفائی کےناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔
Punjab Food Authority
DC MUZAFFARGARH_Official
21/02/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑھ کی فوڈسیفٹی ٹیم نےچیکنگ کے دوران بیکری شاپ اور4 سٹورزکوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ایکسپائرڈ اشیاءکی فروخت،فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو ساتھ رکھنے،خوراک زمین پر رکھنے ،حشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونےاورصفائی کےناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ ایکسپائرڈ اشیاءموقع پر تلف کر دیں۔
Punjab Food Authority
DC Muzaffargarh
20/02/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑھ کی فوڈسیفٹی ٹیم نےچیکنگ کے دوران ہوٹل اورکریانہ سٹورکوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، فریزر میں نامناسب سٹوریج،کھلے مصالحوں کی فروخت ،ایکسپائرڈ اشیاءکی فروخت،فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو ساتھ رکھنے،خوراک زمین پر رکھنے اورصفائی کےناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ایک واٹر پلانٹ کا پانی کاسیمپل فیل ہونے پر ہنگامی طور پرپروڈکشن کرنے سے روک دیا۔
Punjab Food Authority
DC Muzaffargarh
19/02/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مظفرگڑھ کی فوڈسیفٹی ٹیم نےچیکنگ کے دوران 2کریانہ سٹورز کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ایکسپائرڈ اشیاءکی فروخت،فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو ساتھ رکھنے،خوراک زمین پر رکھنے اورصفائی کےناقص انتظامات پر PFA Act 2011کے تحت کاروائی کرتے ہوئےبھاری جرمانےعائدکیے۔ایکسپائرڈ اشیاءموقع پر تلف کر دیں۔
Punjab Food Authority
DC Muzaffargarh