Qadir Pur Saleh

Qadir Pur Saleh

Share

ھم آپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں؛ علاقے کی تمام اپڈیٹس اور آواز اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں علاقے کے مسائل پر۔

20/04/2025

ماشاءاللہ، آج علاقہ قادر پور صالح میں اظہار یکجہتی فلسطین کےلیے جلوس نکالا گیا جس کی رہنمائی احمد حسن صاحب اور عطاء اللّٰہ صدیقی صاحب فرما رہے تھے۔ غالباً مجھے اچھے سے یاد نہیں پر شاید "مسجد اقصی کےلیے آواز لگاؤ" اس طرح کا نغمہ بج رہا تھا۔ موٹر سائیکل سواروں کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے۔ یہ کوئی جم غفیر نہ تھا میرے خیال سے کم و بیش تیس موٹر سائیکل، ایک یا دو کاریں اور ایک رکشہ شامل تھا جس پر ساؤنڈ سسٹم رکھا ہوا تھا اور کچھ لوگ کھڑے تھے۔ قافلہ رواں دواں تھا میرے ساتھ کھڑے لوگ یہ دیکھ رہے تھے۔ کچھ پرجوش نظر آ رہے تھے جبکہ کچھ منفی کمنٹس کر رہے تھے کہ اب تک کہاں تھے۔؟ خیر میرے خیال سے "دیر آئے درست آئے" علاقے میں یہ جلوس خوش آئند بات ہے۔ اور جلوس نکالنے والے اور شامل ہونے والے بھی مبارک باد کے مستحق ہیں نکالنے والے اس لیے کہ انہوں نے کوشش کی اور لوگ جمع کیے۔ شامل ہونے والے اس لیے کہ وہ شامل ہوئے اور ریلی کو کامیاب بنایا۔ اب قارئین سے گزارش کرتا ہوں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ بائیکاٹ کیوں کہ پہلے ایک سادہ مثال عرض کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں کسی سے شدید جھگڑا ہو جائے تو لوگ ایک دوسرے کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا بند، ایک دوسرے سے لینا دینا بند، اور سیاسی و سماجی بائیکاٹ کرتے ہیں یوں کہوں کہ ہر طرح سے اپنے دشمن کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں۔ اور کوشش کرتے ہیں کہ مخالف کو کوئی فائدہ نہ ہو (بشرط یہ کہ جھگڑا شدید ہو)۔ آنحضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ارشادات مبارک کی روشنی میں مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔

"السملون کجسد واحد"
"المسلم أخو المسلم"

یا غالباً اقبال کا شعر پڑھیں:-
"اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں"
"تو ہندوستان کا ہر پیر و جواں بے تاب ہو جائے"

اب جب کہ اسرائیل قبلہ اول کے لوگوں پر بے انتہا ظلم ڈھا رہا ہے۔ ہزاروں لوگ شہید ہوئے جن میں بچے، جوان، بوڑھے، مرد اور عورتیں سبھی شامل ہیں۔۔ اس درد کو محسوس کریں فلسطین کو اپنے جسم کا حصہ شمار کریں کہ "مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں"۔ ہاتھ پر ذرا تکلیف ہو تو پورا جسم بے چین ہوتا ہے۔ فلسطین کو ہاتھ ہی سمجھیں اور اپنے ہاتھ کو تکلیف دینے والے کا بائیکاٹ کریں ہر طرح سے اور پوری کوشش سے۔ اور آج ہی سے اپنے دشمن کو معاشی فائدہ دینا بند کر دیں۔
#فلسطین

20/04/2025

کل جو بندہ پکڑا گیا چور تھا یا نہیں تھا یہ ایک الگ موضوع ہے۔ عوام کے ہتھے چڑھنے کے بعد روز چوری ڈکیتی سے تنگ آئی عوام نے اس کی اچھی بھلی خدمت بھی کی۔ لیکن ایک فعل اس کے ساتھ غلط ہوا کہ اُسے ہجوم کے سامنے ننگا کیا گیا۔ اگرچہ یہ فعل ایک عبرت ہے اُن لوگوں کےلیے جو اس طرح کی وارداتوں میں شامل ہیں۔ لیکن یہ غلط اور غیر اخلاقی بھی ہے۔ اور ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہیے تھا۔
19-مارچ 2025ء

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffargarh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Qadir Pur Saleh Basti Khakhi
Muzaffargarh