Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

Deputy District Health Officer, Muzaffargarh

Share

Welcome! "Dedicated to health awareness and updates on the official work of the Deputy District Health Officer in Muzaffargarh."

02/06/2026

🏥 رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال کا دورہ

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ نے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ادارے کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورانِ وزٹ او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی جانچ اور مریضوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ مریضوں سے ملاقات کر کے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

ادارے کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ مریضوں کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، صفائی کے بہتر انتظامات اور محکمانہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صحت عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام مراکز صحت کی مسلسل نگرانی اور بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

02/06/2026

⚠️ انسدادِ عطائیت مہم کے دوران غیر قانونی کلینک سے ویٹرنری ادویات (جانوروں کی ادویات)برآمد

عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری انسدادِ عطائیت مہم کے تحت ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ نے شاہ جمال کلینک مولاں والا، چوک شاہ جمال کا معائنہ کیا۔
کلینک کے اندر موجود شواہد نے انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کی۔

🔴 انتہائی سنگین خلاف ورزی

معائنے کے دوران استعمال شدہ ویٹرنری (جانوروں کے لیے مخصوص) انجیکشنز، وائلز اور ادویات برآمد ہوئیں۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا کہ یہ ادویات انسانی علاج سے متعلق سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

⚠️ جانوروں کے لیے تیار کردہ ادویات اور انجیکشنز کا انسانوں پر استعمال نہایت خطرناک، غیر قانونی اور طبی اصولوں کے منافی ہے۔ ایسی ادویات شدید الرجی، زہریلے اثرات، پیچیدگیوں اور حتیٰ کہ جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

🔍 دیگر برآمدگی

❌ استعمال شدہ سرنجیں اور انجیکشنز
❌ طبی فضلہ اور دیگر مشکوک طبی سامان
❌ غیر قانونی طبی پریکٹس کے شواہد
❌ قانونی رجسٹریشن اور لائسنس کا فقدان

⚖️ فوری کارروائی

✔ کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
✔ ویٹرنری ادویات، انجیکشنز اور دیگر شواہد سرکاری تحویل میں لے لیے گئے۔
✔ ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
✔ کیس مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

📢 عوام کے لیے اہم پیغام

کسی بھی عطائی یا غیر مستند شخص سے علاج کروانا آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ خصوصاً جب جانوروں کے لیے مخصوص ادویات، استعمال شدہ سرنجیں یا غیر معیاری طبی سامان استعمال کیا جائے تو ایسی ادویات شدید الرجی، زہریلے اثرات، پیچیدگیوں اور حتیٰ کہ جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔۔

✅ محفوظ علاج کے لیے ہمیشہ رجسٹرڈ، مستند اور لائسنس یافتہ ڈاکٹرز اور طبی مراکز سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
مظفرگڑھ

02/06/2026

🏥❌ غیر قانونی کلینک کے خلاف کارروائی – ممتاز کلینک سیل

عوامی صحت کے تحفظ اور عطائیت کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ کی زیر نگرانی جاری انسدادِ عطائیت مہم کے دوران ممتاز کلینک، محلہ گازراں، نزد دربار شاہ جمال کا اچانک معائنہ کیا گیا۔

🔍 معائنہ کے دوران :

▪️ کلینک پر ممتاز احمد نامی شخص مریضوں کا علاج معالجہ کر رہا تھا۔
▪️ ریکارڈ کے مطابق اس کی تعلیمی قابلیت ایف اے پائی گئی جبکہ کوئی تسلیم شدہ طبی ڈگری یا پیشہ ورانہ اہلیت موجود نہ تھی۔
▪️ کلینک کے لیے کوئی رجسٹریشن، لائسنس یا قانونی اجازت نامہ پیش نہیں کیا جا سکا۔
▪️ موقع پر استعمال شدہ سرنجیں، انجیکشنز، ڈرپ سیٹس اور دیگر طبی سامان موجود پایا گیا۔
▪️ طبی سرگرمیاں محکمانہ قوانین، ضوابط اور ایس او پیز کے برعکس جاری تھیں۔

🚨 فوری کارروائی

✅ کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
✅ تمام متعلقہ شواہد اور طبی سامان تحویل میں لے لیا گیا۔
✅ ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
✅ کیس مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوایا جا رہا ہے۔

⚠️ صحت عامہ کے لیے خطرہ

غیر مستند افراد کے زیرِ استعمال کلینکس میں غیر محفوظ انجیکشنز اور طبی آلات کے استعمال سے ہیپاٹائٹس B، ہیپاٹائٹس C اور HIV/AIDS جیسی خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ عطائیت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی جان و صحت کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔

📢 عوام سے اپیل

علاج ہمیشہ مستند، رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ڈاکٹرز سے کروائیں۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی غیر قانونی کلینک یا عطائی موجود ہو تو فوری طور پر محکمہ صحت کو اطلاع دیں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، مظفرگڑھ

02/06/2026

🚫 انسدادِ عطائیت مہم کے تحت کارروائی – جلیل کلینک سیل

عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری انسدادِ عطائیت مہم کے تحت ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، مظفرگڑھ نے جلیل کلینک، مہر پور، چوک شاہ جمال کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ مقام پر غیر قانونی طبی سرگرمیاں جاری تھیں۔ متعلقہ شخص کسی بھی قسم کی تسلیم شدہ طبی ڈگری، رجسٹریشن یا لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کر رہا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق اس کی تعلیمی قابلیت میٹرک پائی گئی جبکہ کوئی طبی پیشہ ورانہ اہلیت پیش نہ کی جا سکی۔

موقع پر مریض موجود تھے جبکہ استعمال شدہ سرنجیں، انجیکشنز اور دیگر طبی سامان بھی برآمد ہوا۔

❌ بغیر لائسنس و رجسٹریشن طبی پریکٹس
❌ تسلیم شدہ طبی اہلیت کے بغیر علاج معالجہ
❌ میٹرک تعلیم کے حامل فرد کی جانب سے طبی پریکٹس
❌ استعمال شدہ سرنجوں اور طبی سامان کی موجودگی
❌ صحت عامہ کے قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی

⚖️ کارروائی:
✔ جلیل کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
✔ شواہد اور متعلقہ سامان قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔
✔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
✔ کیس مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

⚠️ عوام کے لیے اہم پیغام

عطائیت نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔ غیر مستند افراد کی جانب سے استعمال شدہ سرنجوں اور غیر محفوظ طبی طریقوں کا استعمال ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور HIV/AIDS جیسی مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ رجسٹرڈ، لائسنس یافتہ اور مستند ڈاکٹرز سے ہی علاج کروائیں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
مظفرگڑھ

Photos from Deputy District Health Officer, Muzaffargarh's post 19/05/2026

📢ہیئر ڈریسر (حجام)/ بیوٹی سیلون کے لائسنس کی فہرست جاری-

دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، مظفرگڑھ کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد تحصیل مظفر گڑھ کے ہیئر ڈریسر (حجام)/ بیوٹی سیلون کے لائسنس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ درخواست گزاران / لائسنس ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے جاری شدہ لائسنس 10 دن کے اندر اندر دفتری اوقات کار میں دفتر ہذا سے وصول کر لیں اور مقرر کردہ صحت و صفائی کے اصولوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، مظفرگڑھ

19/05/2026

📢 آفیشل سرکلر برائے میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، ہسپتال اور کلینکس۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ کی جانب سے روایتی ڈسپوزیبل سرنجوں (2ml، 2.2ml، 3ml اور 5ml) کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کے حوالے سے سرکولر جاری۔ تمام میڈیکل سٹورز، فارمیسیز اور صحت مراکز کو حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

15/05/2026

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر اسد اعجاز ملک نے ہیلتھ ویک کے دوسرے روز مختلف ہیلتھ مراکز کا دورہ کیا، جہاں جاری طبی سرگرمیوں، سکریننگ سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا گیا تاکہ بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Photos from Deputy District Health Officer, Muzaffargarh's post 14/05/2026

تین روزہ ہیلتھ ویک کے پہلے روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر اسد اعجاز ملک نے رورل ہیلتھ سنٹر مراد آباد اور مریم نواز ہیلتھ کلینک دستی والا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہیلتھ ویک کے تحت قائم مختلف طبی کاؤنٹرز، سکریننگ سہولیات، رجسٹریشن عمل، ادویات کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریضوں اور آنے والے شہریوں کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ متعلقہ عملہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی، ریکارڈ کی درست تکمیل اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ہیلتھ ویک کے دوران شہریوں کو مفت طبی معائنہ، ہیپاٹائٹس و ذیابیطس سکریننگ، ٹی بی سکریننگ، ماں اور بچے کی صحت، ویکسینیشن، غذائیت اور دیگر اہم طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

13/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن “صحت مند پنجاب” کے تحت عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع مظفرگڑھ میں تین روزہ “ہیلتھ ویک” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ہیلتھ ضلع مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر اسد اعجاز ملک کی خصوصی نگرانی میں یہ ہیلتھ ویک 14، 15 اور 16 مئی 2026 کو منعقد ہوگا، جس کا مقصد عوام کو ایک ہی جگہ متعدد مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

📍مراکز:
▪️ DHQ MUZAFFARGARH
▪️ Rural Health Center Muradabad
▪️ Maryam Nawaz Health Clinic Dasti Wala

ہیلتھ ویک کے دوران شہریوں کیلئے درج ذیل طبی سہولیات دستیاب ہوں گی:

✔️ رجسٹریشن
✔️ طبی معائنہ اور بنیادی علامات کی جانچ
✔️ ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی اور ملیریا سکریننگ
✔️ ذیابیطس سکریننگ
✔️ ٹی بی اور پھیپھڑوں کے امراض کی سکریننگ
✔️ حاملہ خواتین اور بچوں کی ویکسینیشن
✔️ غذائیت و او ٹی پی خدمات
✔️ خاندانی منصوبہ بندی
✔️ طبی مشاورت اور مفت ادویات

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اس اہم صحت مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے قریبی مرکز کا وزٹ کریں۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، مظفرگڑھ

08/05/2026

ڈاکٹر اسد اعجاز ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ کو عوامی صحت کے شعبہ میں خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں استحکامِ پاکستان فاؤنڈیشن (پاکستان) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم آڈیٹوریم لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران قائدِاعظم گولڈ میڈل 2026 سے نوازا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffargarh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

District Health Authority
Muzaffargarh