Muzaffargarh Police

Muzaffargarh Police

Share

MUZAFFARGARH POLICE IS ALWAYS THERE TO HELP AND PROTECT.

03/06/2026

اہم ترین الرٹ

Photos from Muzaffargarh Police's post 03/06/2026

*مظفرگڑھ، نئے پروموٹ ہونے والے افسران کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بہترین کارکردگی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کیطرف سے دیئے گئے ٹارگٹ حاصل کر کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے نئے پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، تعریفی اسناد لینے والوں میں سب انسپکٹر امیر نواز، اے ایس آئیز سمیع اللہ، محمد آصف بھٹی اور عبدالرؤف چانڈیہ شامل ہیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے تمام نئے افسران نے دفتر پولیس میں میٹنگ بھی کی جس میں بہترین کارکردگی اور شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے کی ہدایات جاری کی گئیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان پولیس افسران کی پولیس ورک میں دلچسپی اور نیک نیتی سے پنجاب پولیس میں ہیومن ریسورس کا بہترین اضافہ ہے،*

Photos from Muzaffargarh Police's post 03/06/2026

*مظفرگڑھ، کرائم فائٹنگ ہماری پولیسنگ کا محور و مرکز ہو گا، محرم الحرام پروگرامز کیلئے سیکیورٹی کا مربوط لائحۂ عمل بنایا جا رہا ہے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی دفتر پولیس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او،ز اور برانچز ہیڈز کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو،*

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود کے ہمراہ دفتر پولیس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او،ز ، برانچز ہیڈز کے ساتھ دفتر پولیس کے کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہماری پولیسنگ کا محور و مرکز کرائم فائٹنگ ہو گا ہارڈ کور کریمنلز کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائی جائیگی عادی مجرمان و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا اس حوالے سے تمام تھانہ جات کی کارکردگی دیکھی جائیگی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ضلع بھر کے تھانہ جات کی ہیڈ وائز کیسز کا جائزہ لیا جسمیں ملزمان کی گرفتاری، گینگز کا خاتمہ اور شہریوں سے چھینے گئے مال مسروقہ کی برآمدگی اور ان کی مدعیان تک حوالگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا بچوں اور خواتین کے خلاف کیسز بہت اہم پہلو ہے اس پر پولیس کا فوری ریسپانس اور مزید کارروائی دیکھی جائیگی اس حوالے سے ملزمان کی گرفتاری پر زیرو ٹالرنس ہو گی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا، محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس افسران کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے محرم الحرام کے تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کیلئے ایک مربوط لائحۂ عمل بنایا جا رہا ہے، میٹنگ میں ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے 4 جون کو ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد ظفر ڈوگر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں ان کو اعزاز کے ساتھ رخصت کیا جائیگا،

03/06/2026

اطلاع شیڈول موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسینسنگ یونٹ مظفرگڑھ

Photos from Muzaffargarh Police's post 02/06/2026

*مظفرگڑھ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران لائق داد تحسین ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کیطرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈی پی او،ز اور ایس ایچ او،ز کو تعریفی لیٹر اور اسناد سے نوازا،*

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلع بھر کے پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور ایس ڈی پی او،ز کو تعریفی لیٹر جاری کئیے ہیں، تعریفی اسناد اور لیٹرز مختلف ہیڈز جن میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، گینگز کا خاتمہ، گینگز سے مال مسروقہ کی برآمدگی و دیگر کارکردگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو جاری کیئے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے دفتر پولیس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈی پی اوز کو بھی تعریفی لیٹر جاری کئیے، تعریفی لیٹر لینے والوں میں ایس ڈی پی او،ز سٹی سرکل محمد ظفر وٹو، صدر سرکل ندیم اقبال، جتوئی اکبر محمود بزدار اور ایس ڈی پی او علی پور اللہ یار سیفی شامل ہیں جبکہ ایس ایچ اوز میں سٹی مظفرگڑھ وسیم گوپانگ، صدر مظفرگڑھ شاہد شاہ، رنگپور شمس اللہ قیصرانی، شاہ جمال ظریف خان، خانگڑھ مجتبیٰ خان، روہیلانوالی شہروز خان، عبدالرؤف ملک چوک قریشی، انسپکٹر ساجد سلطان شہر سلطان، حسنین رضا جتوئی، مزمل کلاسرہ صدر علی پور، شہزاد بھٹہ کندائی اور کاشف اصغر سٹی علی پور ایس ایچ او شامل ہیں، جبکہ ریڈر ڈی پی او سید سبط الحسن شاہ، انچارج آئی ٹی شہباز ظفر خان، انچارج سی آر او جی ایم سعیدی بھی شامل ہیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائیگی،

Photos from Muzaffargarh Police's post 02/06/2026

پریس ریلیز
ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان
مورخہ: 02.06.2026

ڈیرہ غازیخان ( ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم کی زیر صدارت ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ ظفر ڈوگر کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد، ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم کی زیر صدارت ضلع مظفرگڑھ میں تعینات ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظفر ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ریجنل پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن رانا جان محمد، اے ڈی آئی جی سید حماد نبی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آر پی او محمد اظہر اکرم نے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض سرانجام دینے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ محکمہ میں آپ کی عزت اور وقار کوہمیشہ ملحو ظ خاطر رکھا جائےگا، میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں۔ ڈی ایس پی ظفر ڈوگر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر محکمہ پولیس میں اپنے کیریئر کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں اور سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر آر پی او محمد اظہر اکرم نے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

02/06/2026
01/06/2026

*مظفرگڑھ، تھانہ سٹی پولیس کی اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر کارروائی، سعودی عرب میں 3 سال بعد مزدوری کر کے پاکستان آنے والے شخص کا چوری ہونے والا قیمتی سامان برآمد، ملزم گرفتار،*

تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے 3 سال بعد سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے مزدور کی جمع پونجی سے لیا الیکٹرک و دیگر سامان اور پاسپورٹ سمیت قیمتی سامان برآمد کرا لیا، سعودی مقیم مزدور کا سامان اس وقت چوری ہوا جب وہ پاکستان مظفرگڑھ وین سے اتر کر سامان رکشے میں رکھ رہا تھا جب وہ سارا سامان رکشے میں رکھ کر آب زم زم لینے گیا تو رکشہ والا رکشہ لیکر فرار ہو گیا تو سعودی پلٹ مزدور نے تھانہ سٹی آ کر معاملہ بتایا، مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور رکشہ کی تلاش شروع کردی، پولیس نے کم ہی وقت میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشہ تلاش کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، تفتیش میں ڈرائیور کی نشاندہی پر پولیس نے چوری ہوجانے والا سارا قیمتی سامان برآمد کر کے مالک کے حوالے کیا، سعودی پلٹ شخص نے فوری کارروائی اور محنت سے کمائی گئی جمع پونجی برآمد ہونے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا،

01/06/2026

*مظفرگڑھ، تھانہ صدر علی پور پولیس گارد ہیڈ پنجند غربی کنارہ کی بروقت کارروائی، ایک انسانی جان بچا لی ہیڈ پنجند پر تعینات تھانہ صدر علی پور پولیس گارد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچا لی۔*
تفصیلات کے مطابق شازیہ بی بی نامی خاتون ہیڈ پنجند پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود گارد انچارج رانا منان ہیڈ کانسٹیبل نے فوری مستعدی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو چھلانگ لگاتے ہی قابو کر لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
پولیس کی بروقت مداخلت کے باعث ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہونے سے بچ گئی۔ بعد ازاں خاتون کو ضروری قانونی کارروائی اور مزید معاونت کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے گارد انچارج رانا منان ہیڈ کانسٹیبل اور ان کی ٹیم کی فرض شناسی، مستعدی پر شاباش دی ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffargarh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


District Police Office
Muzaffargarh