14/11/2026
سرکاری کالجز، معیاری کالجز
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سانگلہ ہل میں تقریبِ تقسیمِ اسناد (Graduation Ceremony)
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سانگلہ ہل، ضلع ننکانہ صاحب میں مورخہ 14 نومبر 2026ء کو بی ایس فور ایئر ڈگری پروگرام (BS 4 YDP) کے ہونہار اور محنتی طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بیرسٹر سلطان محمود باجوہ، ایم پی اے سانگلہ ہل، اور طارق محمود باجوہ، سابق ایم پی اے نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ احسن مختار ملک، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن لاہور، اور ڈاکٹر طاہرہ بتول، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع ننکانہ صاحب نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد نواز کنول اور کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کی محنت، لگن اور تعلیمی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر تعلیمی کامیابیوں کی اہمیت، نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مہمانانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزاز نے طلبہ و طالبات کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
حکومتِ پنجاب — اعلیٰ تعلیم کا فروغ، روشن مستقبل کی ضمانت۔
ڈاکٹر طاہرہ بتول
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز
ضلع ننکانہ صاحب