Nawabshah ki awaz social group

Nawabshah ki awaz social group

Share

*Nawabshah ki awaz Social Group*
غریب کی آواز، غریب کا سہارا 💚
چیریٹی ڈسپنسری | مفت علاج | بچوں کی فری دوائی
انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے

08/05/2026

لوگ پوچھتے ہیں سکون کہاں ملتا ہے؟

سکون اس ماں کی دعا میں ہے جس کے بچے کی دوائی کا بندوبست ہو جائے۔
سکون اس بوڑھے کی مسکراہٹ میں ہے جسے وہیل چیئر مل جائے۔
سکون اس یتیم کے آنسو پونچھنے میں ہے۔

میں بس ایک ذریعہ ہوں۔ اصل کریڈٹ آپ لوگوں کا ہے جو ساتھ دیتے ہیں۔
یہ سفر جاری رہے گا ان شاء اللہ۔

03/05/2026

*یومِ مزدور پر خدمتِ خلق* 🛠️💚

*الحمدللہ، آج یکم مئی – یومِ مزدور کے موقع پر*
*ہماری طرف سے مزدور گھرانوں کو راشن بیگز کی صورت میں کچھ ریلیف دیا گیا۔*
*نواب شاہ کی آواز سوشل گروپ نے 4 مزدور گھرانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے۔*

*یہ کام دو مخیر بھائیوں کے تعاون سے ممکن ہوا:*
*ایک مخیر بھائی نے 8500 روپے نقد عطیہ کیے تھے ، اور دوسرے مخیر بھائی نے 3 راشن بیگ فراہم کیے۔* اللہ دونوں کو اجرِ عظیم دے۔ آمین

*تفصیل:*
*1.* ایک بیوہ بہن جن کے شوہر کا انتقال ہو چکا، 6 بچے ہیں – انہیں *4000 کا راشن بیگ + 4500 روپے نقد* بچوں کی ضرورت کے لیے دیے۔

*2.* ایک مزدور کی والدہ، جن کا بیٹا بھی مزدوری کرتا ہے – *راشن بیگ* دیا۔

*3.* ایک محنت کش بھائی – *راشن بیگ* دیا۔

*4.* ایک بزرگ اماں جن کے مزدور بیٹے کا انتقال ہو گیا – *راشن بیگ* دیا۔

*کل 4 گھرانے، فی راشن بیگ 4000 روپے*
*یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات محنت کر کے یہ دنیا چلاتے ہیں۔*

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:* "مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو۔"
*ہم نے کوشش کی کہ ان کے پسینے کا حق ادا کریں۔*

*جن احباب نے صدقہ و تعاون کیا، اللہ قبول فرمائے۔ آمین* 🤲

03/05/2026

ان شاء اللہ، آخری قدم بھی مکمل ہو گا 🏥✨

ڈسپنسری کا تیسرا اسٹیپ - فرنیچر اور میڈیکل سامان
بس 2 سے 50۔2 لاکھ کی ضرورت باقی ہے۔

کوشش ہماری، مدد اللہ کی
یقین ہے رب آسانی فرمائے گا اور یہ رقم بھی جلد مکمل ہو جائے گی۔

آپ کا ایک چھوٹا سا حصہ، کسی کے لیے بڑی سہولت بن جائے گا۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے لیے راستے کھول دے۔ آمین 🤲

نواب شاہ چیریٹی ڈسپنسری
رمیز سہیل اعوان - 03040371703

30/04/2026

نواب شاہ چیریٹی ڈسپنسری – آخری قدم 💚

الحمدللہ! دو قدم مکمل ✅
اب تیسرا اور آخری قدم باقی ہے

جگہ فائنل ہو گئی ✓
کرایہ طے ہو گیا ✓
اب سامان کا مرحلہ ہے

ڈسپنسری کے فرنیچر، میڈیکل سامان، بجلی فٹنگ، رنگ و روغن کے لیے
ٹوٹل 3 لاکھ روپے درکار ہیں

یہ صرف ڈسپنسری نہیں، صدقہ جاریہ ہے۔
جب تک یہاں غریب مریضوں کا علاج ہوتا رہے گا، آپ کو ثواب ملتا رہے گا۔

آئیے اس آخری قدم میں ساتھ دیں۔
آپ کا 500، 1000، 5000 جو بھی تعاون ہوگا، بڑی نیکی کا سبب بنے گا۔

اللہ اس نیک کام کو آپ کے لیے آخرت کا ذخیرہ بنائے۔ آمین 🤲

رابطہ: رمیز سہیل
جاز کیش 03040371703
اکاؤنٹ ٹائٹل رمیز سہیل
Ubl bank
0109000342051092

29/04/2026

نواب شاہ چیریٹی ڈسپنسری – اپڈیٹ 💚
لوکیشن تاج کالونی
الحمدللہ! بڑی خوشخبری ✅
2:قدم مکمل 🤲

ڈسپنسری کے لیے جگہ فائنل ہو گئی ہے۔
دکان کا کرایہ بھی فائنل ہو گیا ہے۔

ہمیں 2 دکانوں کا ہال ملا ہے۔ اس میں پارٹیشن بنے گا، دیوار لگائی جائے گی۔

مالک دکان کا کہنا ہے کہ دیوار یا لکڑی کا پارٹیشن آپ خود بنوا لیں۔
جو بھی خرچہ آئے گا وہ آپ ہر مہینے کے کرائے میں سے کاٹتے رہیں۔

اللہ پاک آسانی فرمائے گا۔ اللہ پاک ہماری مدد فرمائے گا۔ 🤲

تمام دوستوں سے دعا کی درخواست ہے۔
اللہ اس نیک کام کو جلد مکمل فرمائے۔ آمین

29/04/2026

نوابشاہ کی آواز سوشل گروپ اپڈیٹ

گزشتہ روز ایک بیٹی کی شادی کے کھانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ مخیر حضرات کے تعاون سے 30,000 روپے کی ڈونیشن جمع ہوئی تھی ۔
آج وہ 30,000 روپے کھانا پکانے والے کو دے دیے ہیں۔
ان شاءاللہ شادی والے دن کھانا پہنچا دیا جائے گا۔

تمام ڈونرز کو دل سے دعائیں 🤲
اللہ پاک آپ کے رزق میں برکت دے، آپ کے گھر میں خوشیاں دے، آپ کی اولاد کو نیک بنائے۔
جس طرح آپ نے کسی بیٹی کی شادی میں آسانی کی، اللہ آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے۔
یہ صدقہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنے۔

جس جس نے اس نیک کام میں حصہ لیا، اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

نیکی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان شاءاللہ

27/04/2026

روز صرف 35 روپے بچائیں، مہینے کے 1000 روپے نواب شاہ چیریٹی ڈسپنسری کو عطیہ کریں اور کسی غریب کا علاج ممکن بنائیں 🤲

25/04/2026

10 دن کی جدوجہد... الحمدللہ 🤲

آج چیریٹی ڈسپنسری کے لیے ڈونر مہم کو پورے 10 دن ہو گئے ہیں۔

خوشخبری: اللہ کے کرم اور آپ سب کے تعاون سے 50 نیک دل ڈونر* بن چکے ہیں ❤️
بس آخری 20 ڈونر باقی ہیں... اور ہم 70 کا ہندسہ پورا کر لیں گے!

70 ڈونر = فری ڈسپنسری کا دروازہ کھل جائے گا 🚪
تاج کالونی کے غریبوں کے لیے علاج مفت ہو جائے گا ان شاء اللہ۔

میرا یقین صرف اللہ پر ہے، اور اس کے بعد آپ لوگوں پر۔
صرف 1,000 روپے مہینہ = روزانہ کسی مریض کی مسکراہٹ

کیا آپ وہ آخری 20 میں سے ایک بنیں گے؟
آج کا 1,000 = کل کی صدقہ جاریہ 🤲💚

ڈونر بننے کے لیے انباکس/واٹس ایپ کریں 📞
03040371703

Want your business to be the top-listed Government Service in Nawabshah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Mohni Bazar
Nawabshah
67450