16/07/2026
صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نواب شاہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارکباد حاصل کرنے والوں میں:
صدر اسماعیل ڈومکی
سینئر نائب صدر فدا حسین چانڈیو
جنرل سیکریٹری ارشد علی شیخ
نائب صدر حبیب اللہ ابڑو
خزانچی ارشد منیر
جوائنٹ سیکریٹری اکرم شہزاد
جوائنٹ سیکریٹری ٹو رضا خاصخیلی
جبکہ ورکنگ کمیٹی کے اراکین: مشرف بھٹی، عبدالخالق ملک، رضوان تھیبو، کاشف ضیاء، نیک محمد، فاروق ویانی، تاج محمد رند اور لطیف خاصخیلی شامل ہیں۔
صوبائی وزیر نے نواب شاہ پریس کلب کے انتخابات میں تمام پینلز کے متفقہ امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صحافتی برادری کے اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور جمہوری شعور کی بہترین عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواب شاہ پریس کلب کے انتخابات نے نہ صرف جمہوری روایات کو مضبوط کیا ہے بلکہ صحافتی برادری کے اتحاد، اتفاق اور پیشہ ورانہ یکجہتی کو بھی نمایاں کیا ہے۔
Pakistan Peoples Party - PPP Faryal Talpur
Zia ul Hassan Lanjar
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah
15/07/2026
نواب شاہ، مورخہ 15 جولائی، بروز بدھ
چیئرمین ایچ ایم خوجا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ، سید عاطف حسین زیدی کی زیرِ صدارت سالانہ بجٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-2027 کے لئے 58 کروڑ روپے (580,000,000) کا بجٹ پیش کیا گیا۔
اجلاس میں ایچ ایم خوجا ٹاؤن کے وائس شفیع الرحمان جدون سمیت دیگر ممبران۔ ٹاؤن میونسپل کمشنر کاشف حیدر زرداری، اکاؤنٹنٹ آفیسر گلزار زرداری سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی مختلف تجاویز، ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، بنیادی شہری سہولیات، ملازمین کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ٹاؤن کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے فوری طور پر او۔زی۔ٹی شیئر میں اضافہ کیا جائے
چیئرمین سید عاطف حسین زیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب بجٹ کے تحت ایچ ایم خوجا ٹاؤن مؤثر اور شفاف طریقے سے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور آئندہ بھی علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
Pakistan Peoples Party - PPP Faryal Talpur
Zia ul Hassan Lanjar Khan Bahadur Bhatti
Highlight.store Rafi Jat
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah
14/07/2026
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نواب شاہ کے صدر خان بہادر بھٹی، سٹی جنرل سیکرٹری و چیئرمین ایچ ایم خوجا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ سید عاطف حسین زیدی، اولڈ نواب شاہ کے ٹاؤن چیئرمین حاجی محمد حیات کاکیپوٹہ، وائس چیئرمین یونین کونسل 04 ایچ ایم خوجا ٹاؤن رفیع محمد جٹ اور ریحان خان نے محمد کامران خان (اسرار آٹو والے) کی اہلیہ اور زرار خان کی چچی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Khan Bahadur Bhatti
Highlight.store
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah
14/07/2026
نواب شاہ، 14 جولائی، بروز منگل
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نواب شاہ کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ سید عاطف حسین زیدی سے ٹاؤن آفس میں زاہد اعوان اور دیگر دوستوں نے ملاقات کی۔
اس موقع پر یونین کونسل 08، ایچ ایم خوجہ ٹاؤن سے آئے ہوئے دوستوں نے اپنے علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سید عاطف حسین زیدی نے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah
08/07/2026
چیئرمین ایچ ایم خوجا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ سے ٹاؤن آفس میں یونین کونسل نمبر 09 سے آئے ہوئے کھوکر برادری اور دیگر معززین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونین کونسل 09 میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اولڈ نواب شاہ کے ٹاؤن چیئرمین ، آفس سپرنٹنڈنٹ اور چیف سینیٹری انسپکٹر بھی موجود تھے۔
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah
07/07/2026
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نواب شاہ کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین ایچ ایم خوجا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ اور وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 04 ایچ ایم خوجا ٹاؤن نے کی جانب سے منعقدہ سالانہ نیازِ امام حسینؑ میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نواب شاہ کے نائب صدر اور بھی موجود تھے۔
#𝐂𝐨𝐦𝐦𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲𝐔𝐧𝐢𝐭𝐲
07/07/2026
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نواب شاہ کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین ایچ ایم خوجا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نواب شاہ اور اولڈ نواب شاہ کے ٹاؤن چیئرمین نے (جرنلسٹ) اور کی جانب سے منعقدہ سالانہ نیازِ امام حسینؑ میں شرکت کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ، ، ، اور بھی موجود تھے۔
HM Khoja Town Municipal Corporation Nawabshah