08/10/2026
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے سول ڈسپنسری جبہ خشک کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پبی نے سول ڈسپنسری میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات، صفائی ستھرائی، حاضری رجسٹر اور دیگر ضروری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی نے متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے