28/09/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا تنظیمی اجلاس، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے کردار اور لانگ مارچ بالقسط کے دوران انسانی بنیادوں پر ایمرجنسی ہیلتھ ریلیف سروسز کے انتظامات زیرِ بحث
انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے زیرِ اہتمام تنظیم سازی، ضلع نوشہرہ کے صحت سے متعلق امور، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو افیسرز و دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار و طرزِ عمل، انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ان کے باہمی رابطے اور لانگ مارچ بالقسط کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی و مشاورتی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد سمیت صوبائی کونسل کے دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی سابقہ کونسل، بشمول سابق صدر ڈاکٹر حسین احمد سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے شعبہ صحت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز، ہسپتال کے ایگزیکٹو افیسرز اور دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار، طرزِ عمل اور ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ ان کے روابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خصوصاً انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افیسرز کے باہمی رابطے، تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی پر انتظامیہ کے ردِعمل، مسائل کے حل کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار اور مستقبل میں مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر ادارہ جاتی میکنزم موجود ہو۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کو متعلقہ انتظامی فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے اور مریضوں کے بہترین مفاد میں صحت کے نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
تقریب میں انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی تنظیم کو مزید فعال بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ضلع کی سطح پر ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری بڑھانے کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے۔
تقریب میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اس سلسلے میں صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی سے اہم ملاقات بھی کی جا چکی ہے، جس میں کارکنان اور شرکاء کو بروقت طبی امداد، ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس یقینی بنانے کے لیے جامع طبی منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے لانگ مارچ کے دوران طبی سہولیات کی دستیابی، ایمرجنسی رسپانس اور ابتدائی طبی امداد کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مزید رابطہ کاری اور عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی۔
اس موقع پر صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند افراد تک بروقت طبی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل