kon kon active h???
History Of Islamic Heroes
اس پیج پہ آپ کو اسلامی ہیروز کی تاریخی ویڈیوز ملیں گی۔
20/11/2022
فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جنکے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں گئی ہیں ۔
👆👆👆👆❤️❤️❤️🥰🥰🥰😍😍😍😘😘😘
10/10/2021
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی
1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی
1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا
یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے
مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا
اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے
گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس محسن کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے 🤲 آمین
29/09/2021
Promote Positive Image of Pakistan ✌️
❤️
Kurulus Osman season 3 ka trailer jaari ho gya h...
In Sha ALLAH episode October k start may aye ge...
23/09/2021
میں جب بیٹی تھی ناں۔۔۔۔
تو بہت ضدی تھی.
انتہا کی انا پرست کسی دوست سے ناراض ہوتی تو دوبارہ آنکھ اٹھا کر نہ دیکھتی اس کی طرف جب تک مجھے منا نہ لیا جاتا اور جب تک میرا غصہ ختم نہ ہو جاتا.
ابو سے روٹھ جاتی تھی😢😢
ابو کا دل بیٹھ جاتا تھا۔
ابو پتہ نہیں کن کن طریقوں سے مناتے تھے۔میری پسند کی چیزیں لا کر دیتے۔۔کبھی چاکلیٹ🍫🍬۔۔کبھی گلاب🌹 کا پھول ہاتھوں میں تھامے آتے۔۔
امی سے روٹھ جاتی تھی تو امی پیچھے پیچھے پھرا کرتیں۔۔۔ کھانا کھا لو میرا بیٹا ۔۔ کھانا کھا لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اب میں بیوی ہوں۔۔
میں نے اپنی ضد ۔۔انا۔۔۔ بلکہ عزت نفس تک کھو دی ہے کیونکہ میں گھر بسانا چاہتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سب کام کرتی ہوں اور جب تھک ہار کر بیٹھ جاتی ہوں تو بات بے بات میری بے عزتی کی جاتی ہے۔۔۔۔۔مجھ سے بلا وجہ ناراض ہوا جاتا ہے۔
میں صبح سے شام تک بیماری میں کچھ بھی نہ کھاؤں تو کوئی نہیں پوچھتا کہ تم نے آج کچھ کھایا؟؟؟ کچھ کھاؤ گی؟؟
میں میکے ملنے جانے کی بات کروں تو سب کے منہ بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔ میں جب تھک ٹوٹ کر رات کو بستر پر لیٹتی ہوں تو ماں تم یاد آتی ہو... 😢😢😭
پاکستانی معاشرے میں ہر پانچ میں سے چار خواتین کی یہ کہانی ہے۔۔۔۔ برائے مہربانی اپنے گھر میں نظر دوڑائیں ۔۔کہیں ہم انجانے میں خوشیوں کی بجائے غم تو نہیں بانٹ رہے؟؟؟؟؟؟ بیٹیوں کا احساس کریں۔ اپنی ہوں یا غیر ہوں۔
22/09/2021
کیا آپ کو معلوم ہے کہ حروفِ تہجی کیا بتاتے ہیں کہ ہم کس نبی (ﷺ) کے اُمّتی ہیں؟
الف - نے بتایا کہ ہم: الله کے رسول، افضل الانبیاء والمرسلین، اَقصٰی میں انبیا کے امام، اعلٰی و اولٰی احمد مختار کے اُمّتی ہیں
الف - آ - نے بتایا کہ ہم: آمنہؓ کے لال، آلِ پاک کو اُمت کیلئے بمنزلہ کشتئ نوح قرار دینے والے کے اُمّتی ہیں
ب - نے بتایا کہ ہم: برہانِ حق، بَشرِی لباس میں نُور اور بشارت دینے والے بشیر کے اُمّتی ہیں
ت - نے بتایا کہ ہم: تعظیم و تکریم والے، تزکیہ بخشنے والے تاجدارِ مدینہ کے اُمّتی ہیں
ث - نے بتایا کہ ہم: ثقلین کے والی، ثور کی غار میں یار والے، ثروت و عزت والے نبی کے اُمّتی ہیں
ج - نے بتایا کہ ہم: جمالِ الٰہی کے مظہر ِ جمیل، جامع صفات و کمالات، جلیل القدر جواد کے اُمّتی ہیں
ح - نے بتایا کہ ہم: حسنین کریمینؓ کے نانا، حلیمہ جس کی دائی، حجاز کے والی، حِلم و حیاء والے، اور حراء کی خلوت والے حقِ مبین، حاضر و ناظر کے اُمّتی ہیں
خ - نے بتایا کہ ہم: خاتم النبیین، ختم الرسل، خُلقِ عظیم کے مالک کے اُمّتی ہیں
د - نے بتایا کہ ہم: دافعِ بلا و وبا، داعئ حق، دو جہاں کے والی، دُرِّ یتیم کے اُمّتی ہیں
ذ - نے بتایا کہ ہم: "ذالک الکتاب" کی دعوت دینے والے، ذلت کو ذکاوت میں بدلنے والے، ذروں کو آفتاب بنانے والے، ذاکرینِ الہی کے امام کے اُمّتی ہیں
ر- نے بتایا کہ ہم: رحمت للعالمین، راحت العاشقین اور رؤف و رحیم کے اُمّتی ہیں
ز - نے بتایا کہ ہم: زہراؓ پاک کے بابا، زائرکو زیارت بخشنے والے، زمانے کے امام، زمین والوں کو زیان سے بچانے والے کے اُمّتی ہیں
س - نے بتایا کہ ہم: سوالی کو خالی نہ موڑنے والے سخیوں کے سخی، ساقئ کوثر، سراجِ منیر، سیدِ عرب و عجم، سردارِ کونین کے اُمّتی ہیں
ش - نے بتایا کہ ہم: شفاعت کے اِذن والے شافعِ محشر، شافئ قلوب، شبِ اسرٰی کے دولہا کے اُمّتی ہیں
ص - نے بتایا کہ ہم: صادق و امین، صُلح جو، صاحب القرآن اور صدیق اکبرؓ کے آقا کے اُمّتی ہیں
ض - نے بتایا کہ ہم: ضمانتِ جنّت دینے والے، ضامنِ ایمان ، ضیائے شمس و قمر کی وجہ، ضعیفوں کے ماویٰ کے اُمّتی ہیں
ط - نے بتایا کہ ہم: طاقت کے باوجود انتقام نہ لینے والے طاقتور، طیبہ کے والی، طیب و طاہر و مطہر، طٰہٰ کے اُمّتی ہیں
ظ - نے بتایا کہ ہم: ظلّ و سایہ سے پاک بدنِ اقدس والے، ظاہر و باطن کو پاک کرنے والے، ظلم و ظلمت اور ظنِّ سوء کو مٹانے والے کے اُمّتی ہیں
ع - نے بتایا کہ ہم: عتیقؓ وعمرؓ و عثمانؓ و علیؓ کے محبوب، عرب کے عظمتوں عزتوں اور عزمِ عظیم والے عالی مرتبہ تاجدار کے اُمّتی ہیں
غ - نے بتایا کہ ہم: غلبہء حق والے، غالب آکے صُلح کرنے والے، غریبوں اور غم کے ماروں کی غمگساری کرنے والے، غنی کے اُمّتی ہیں
ف - نے بتایا کہ ہم: فتنے مٹانے والے فاتح، فصیح العرب، فقر پہ فخر فرمانے والے اور فقیروں کے مولٰی کے اُمّتی ہیں
ق- نے بتایا کہ ہم: ’’قاب قوسین او ادنی‘‘ کے مقام و مرتبے والے قریشی، قرآن والے، قناعت والے، قیام و سجود والے، رب قدوس و قادر کی عطا کے قاسم، قبلتین کے امام کے اُمّتی ہیں
ک - نے بتایا کہ ہم: کعبہ کی حُرمت اور کشتئ اُمت کے نگہبان، کفر و شرک کو مٹا دینے والے، کفالت کرنے والے کفیل اور کالی کملی والے کریم کے اُمّتی ہیں
ل - نے بتایا کہ ہم: "لولاک" کے مصداق ، لیلۃ المعراج میں لطیف و خبیر کے لقا ء کا امتیاز پانے والے، کلامِ لحن و لعابِ دہن سے شفاء بخشنے والے کے اُمّتی ہیں
م - نے بتایا کہ ہم: مکی و مدنی محبوبِ مصطفٰے، مجتبٰے، مزمل و مدثر، مختارِ کل محمدؐ الرسول الله کے اُمّتی ہیں
ن - نے بتایا کہ ہم: نورِ مبین، نبیوں کے سردار، نذیر و ناظر، نظرِ کرم و نگاہِ لُطف فرمانے والے کے اُمّتی ہیں
و - نے بتایا کہ ہم: والئ اُمت، وسیلۂ انبیاء، والضحی کے چہرے، والفجر کی پیشانی اور واللیل کی زلفوں والے کے اُمّتی ہیں
ہ - نے بتایا کہ ہم: ھادئ برحق، ھجرت فرمانے والے ھاشمی کے اُمّتی ہیں
اور
ی - نے ندا لگائی: یٰس کے سہرے والے یتیموں کے غمخوار کے اُمّتی ہیں --- اس لئے ---
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
"یا رسول الله الصلوة والسلام علیک -و علی اٰلک و اصحابک اجمعین"
نذرانۂ محبت بدرگاہِ خاتم النبیّین ، ختم المرسلین (ﷺ)۔
85 ممالک سے مقابلہ جیت کر آیا یہ بچہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے لیکن یہ بچہ جب پاکستان آیا تو رکشے میں بیٹھ کر اپنے گھر آ گیا کیا یہ میڈیا والوں کو نظر نہیں آتا اس کی جگہ اگر کوئی مقابلہ حسن جیت کر آتی تو یہ میڈیا والے اس کو سر پر بٹھا کے پھولوں کا ہار پہناتے لمبی لمبی گاڑیوں کا جلوس نکالتے اور شاندار استقبال کرتے افسوس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہہ سکتے-
ایک ٹیچر نے کہیں بچے کو ایک آدھی لگا دی ہو گی، اب بچے نے اپنے باپ کو بتایا تو بچے کا باپ بچے کے ہاتھ سے اس استاد کو تھپڑ پڑوا رہا ہے کہ تو نے میرے بچے کو کیوں مارا تھا...
ہم ایسے ہی نہیں تباہ ہوئے... 😢🥺 کیا یار استاد محترم کی یہ عزت ہے؟ واللہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں اپنے والدین اور اساتذہ کی تربیت اور محنت سے ہیں خدارا اساتذۂ کرام کی عزت کریں پھر ہی آپ کی عزت ہوگی😭😭😭
07/09/2021
Shadi Mubarak to keh dyn🤭😅😉🎉🎉🎉❤️❤️❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
