02/01/2026
اوکاڑہ پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس باربر محمد انور کو مدتِ ملازمت مکمل کرنے پر شاندار انداز میں الوداع کہا گیا۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں عزت، احترام اور خراجِ تحسین کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد تقی عباس اختر، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے محمد انور کی محکمہ پولیس کے لیے طویل، مخلصانہ اور ذمہ دارانہ خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد تقی عباس اختر نے اس موقع پر کہا کہ محمد انور جیسے محنتی اور وفادار ملازمین محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض دیانت اور اخلاص سے سرانجام دیے۔ انہوں نے محمد انور کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا بھی کی۔
آخر میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے محمد انور کو خوش دلی سے سی آف کیا اور یادگاری لمحات کو محفوظ کیا۔
21/03/2025
21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں پولیس کا بھاری نفری کیساتھ سٹی سرکل میں فلیگ مارچ ، فلیگ مارچ میں ٹریفک پولیس ، الیٹ فورس ، ردا فورس، ڈولفن سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت۔
13/02/2025
مورخہ 12.02.25کو رب نواز SI/SHO تھانہ اے ڈویژن معہ ملازمان کی دو ڈاکوﺅں سے مڈبھیڑ ہوئی ۔خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار پولیس ملازمان نے عوا م الناس کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پروانہ کرتے ہوئے جواں مردی سے ملزمان کا مقابلہ کیااورایک کس کوزخمی حالت میں قابو کرکے برائے علاج معالجہ DHQ ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسرا ملزم مضروبی حالت میں فرار ہو گیا ۔DHQ ہسپتال میں ملزم اسم و مسکن نامعلوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا ۔فرار ہونے ملزم کو پولیس ٹیم نے موثر حکمت عملی و پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر مذکورہ کے مسکن سے قابو کر لیا ۔ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک کس کی گرفتاری سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔تاجر حضرات و دیگر معزز شہریوں نے تھانہ حاضر آکر مہر محمد یوسف DSP سٹی سرکل کی سربراہی میں ٹیم تھانہ اے ڈویژن کی اس عمدہ کارکردگی کو سراہا اور عوام الناس کو خطرناک ملزمان سے چھٹکارہ دلانے پر پولیس کا شکریہ اداءکیا ۔مقامی پولیس کی اعلیٰ کاروائی سے محکمہ پولیس کا نام روشن ہواہے۔ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھا ہے پولیس افسران نے بھی اس موقعہ پر عہد کیا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی اور اپنے فرائض منصبی مزیدمستعدی و تندہی سے سرانجام دیے جائیں گے.
16/01/2025
مورخہ 25- 01- 16 کو ڈی ایس پی سٹی ہیڈ کوارٹر اوکاڑا مہر محمد یوسف صاحب نے طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ کا وزٹ کیا۔
جس میں وردی گودام و مختلف مدات کو چیک کیا گیا۔
۔MT گیراج و بیرکس ہائے میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گیا.
پولیس لائن میں جدید بھرتی کے لیے تقسیم فارمز ہائے کے بوتھ کو چیک کیا اور افسران و ملازمان کو مناسب ہدایات دی گئی
میس ہال کے ساتھ جدید گراسی لان کا وزٹ کیا.
پولیس لائنز کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور ریزرو انسپیکٹر , لائن آفسر کو اس بابت بریفنگ دی گئی ہے ۔
21/12/2024
مورخہ 24-12-20 کو پنجاب پولیس انٹر رینج سوفٹ بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا
جس میں بیس بال اور سوفٹ بال کے مقابلہ جات ہوئے اور جس کی میزبانی پنجاب ھائی وے پیٹرولنگ نے کی۔
جس میں مختلف رینجوں نے حصہ لیا اور فائنل ساہیوال اور راولپنڈی کے درمیان ہوا
جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساہیوال رینج نے فائنل جیت لیا۔
جس میں بطور مہمان خصوصی SP/PHP لاہور ریجن فتح احمد صاحب, SP انویسٹیگیشن اوکاڑا ملک داؤد صاحب, DSP سٹی ہیڈکوارٹر اوکاڑہ مہر محمد یوسف صاحب اور DSP /PHP سجاد احمد ٹکا صاحب نے شرکت کی
اور جیتنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
18/11/2024
مورخہ 24 11 18 کو ڈی ایس پی سٹی ہیڈ کوارٹر مہر محمد یوسف صاحب , ڈی ایس پی صدر اجمل سعید صاحب اور ڈی ایس پی ٹریفک خواجہ عابد صغیر صاحب کے ساتھ ٹریفک آگاہی تھیم( فیملی پارک) کا معائنہ کیا اور ٹریفک تھیم پارک میں ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ٹریفک روڈ پارکنگ٫ لین لائن سسٹم٫ زیبرا کراسنگ٫ الیکٹرک سگنل اور ٹریفک سے متعلقہ دیگر چیزوں کا بھی معائنہ کیا گیا اور مناسب ہدایات جاری کی گئی۔