Hazrat Karmanwala Sharif Auliya Allah

Hazrat Karmanwala Sharif Auliya Allah

Share

Hazrat Karmanwala Sharif Naqashbandi ( Official )
حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ ،پنجاب ، پاکستان

اعلی حضرت گنج کرم، سید محمد اسماعیل شاہ بخاری ۔ سیدی و مرشدی بحر کرم ۔
،فیضان الطاف و کرم کے امیں، سیدمحمد علی شاہ بخاری۔ابر کرم سید غضنفر علی شاہ ، پیکر تسلیم و رضا کرم۔ شیریں زباں۔
خوشبو گنج کرم ، سیرت بحر کرم ، صورت ابر کرم سجادہ نشین سید محمد نبیل الرحمان شاہ بخاری ۔

29/05/2026

صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم.

29/05/2026
26/05/2026

*صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم*
آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی میں نماز عید ان شاء اللہ 27 مئ سن 2026 صبح 8:00 پر ادا کی جائے گی. نماز عید پیر طریقت رہبر شریعت سیدی محمد نبیل الرحمان شاہ بخاری نقشبندی سجادہ نشین پڑھاییںگے.
تمام بیلیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ 9 ذوالحجہ کے کوسارا دن تسبیحات پڑھیں اور خصوصی طور پر نماز عصر سے مغرب تک خوب دل لگا کر دعائیں کریں . اور رب کریم سے خوب دعا گو رہیں.
دعا ہے کہ اللہ کریم ہماری تمام ریاضتیں، عبادات ،روزہ اور قربانی اپنی پاک، طیب، طاہر بارگاہِ اقدس میں قبول فرمائے اور اسے عبادت کا درجہ عطا فرمائے. آمین ثم آمین یا بحق نبی المرسلین.

25/05/2026

*صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم*
آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں نماز عید ان شاء اللہ 27 مئ سن 2026 صبح 7:30 پر ادا کی جائے گی. نماز عید جید عالم دین ابو الاخلاص جناب محمد احمد رضا نقشبندی پڑھاییںگے.
تمام بیلیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کل 9 ذوالحجہ کے روزے کا بھی اھتمام فرمائیں. اور رب کریم سے خوب دعا گو رہیں.
دعا ہے کہ اللہ کریم ہماری تمام ریاضتیں، عبادات ،روزہ اور قربانی اپنی پاک، طیب، طاہر بارگاہِ اقدس میں قبول فرمائے اور اسے عبادت کا درجہ عطا فرمائے. آمین ثم آمین یا بحق نبی المرسلین.

25/05/2026

*صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم*
زمین عرفہ کے لیے تیار ہو چکی ہے، اور آسمان دعاؤں کی قبولیت کے لیے تیار ہےے۔ اللہ کرے کہ عرفہ کا یہ دن (ہمارے دکھوں کے) مداوے اور خوشیوں کا دن ثابت ہو۔ اے اللہ! ہماری آنکھوں کو وہ سب دکھا کر ٹھنڈا کر دے جس کی ہم تمنا کرتے ہیں

*آمین اللّھم آمین یا ربّ العالمین🤲🏻🌸*

میں حج کرنے والوں میں شامل تو نہیں ہوں لیکن *اے رب کائنات!* میرا دل اور زبان تیری محبت میں تکبیر پڑھتا رہتا ہے...!!!

*اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد. اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.*🕋

23/05/2026

*ایک اہم پیغام*.
صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم

قربانی کے دنوں میں سوشل میڈیا پر مسئلے مسائل بہت عام ہو جاتے ہیں، مگر ہر سنی سنائی بات پر فوراً عمل نہ کریں۔ ہر شخص مفتی نہیں ہوتا، اور ہر ایک کو دین کی مکمل سمجھ نہیں ہوتی اس لیے دینی معاملات میں اپنے مستند عالمِ دین یا مفتی صاحب سے ضرور رہنمائی لیں۔

اسی طرح اپنے قربانی کے جانور کی تصاویر بار بار لگا کر دکھاوا کرنے سے بھی بچیں۔
اللہ کریم نے عبادت میں اخلاص سب سے زیادہ ضروری رکھا ہے۔ جو کام اللہ کی رضا کے لیے ہو، اسے نمائش کا ذریعہ نہ بنائیں۔
دعا ہے کہ یا اللہ جو اس سال قربانی نہیں کر سکتے انہیں اتنا نواز دے کہ اگلے سال وہ بھی قربانی کر سکیں۔(آمین)❤️.
تسبیح اور دردد شریف کا ذوق شوق سے اھتمام فرمائیں. اللہ ہم سب جا حامی و ناصر ہو. آمین ثم آمین بحق نبی المرسلین.

20/05/2026


Syed Nabeel Ur Rehman

Photos from Hazrat Karmanwala Sharif Auliya Allah's post 20/05/2026
15/05/2026

*صلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و آلہ وسلم*
سیدی و مرشدی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری نقشبندی مجددی المعروف حضرت صاحب کرمانوالوں کے ہاتھ کا لکھا ہوا دردو شریف سب کی نظر کر رہا ہوں.
آج نماز جمعہ سید محمد نبیل الرحمان شاہ بخاری نقشبندی مجددی المعروف پیر جی سرکار جامعہ مسجد کرمانوالہ میں پڑھائیں گے. تمام بیلی جمعہ شریف کا اہتمام فرمائیں.جمعہ کے روز غسل کرنا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، امامہ باندھنا، سفید لباس زیب تن کرنا میرے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ سلم کی سنت بھی ہے اور ہمارے بزرگوں کا حکم بھی ہے. ضرور اہتمام کریں. درود شریف کی کثرت کریں.

Want your business to be the top-listed Government Service in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Hazrat Karmanwala Sharif
Okara