Punjab Food Authority Okara

Punjab Food Authority Okara

Share

Ensuring safe food from farm to fork!

15/12/2025

ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ايکشن!!
اوکاڑہ میں ڈیری سیفٹی ٹیم کی کارروائی، 25 ہزار لٹر ناقص دودھ تلف، جعلسازی کرنے پر يونٹ کے خلاف مقدمہ درج، سپلاٸر کی گاڑی ضبط۔

www.pfa.gop.pk

Govt of Punjab DGPR Punjab Maryam Nawaz Sharif Home Department, Punjab Price Control & Commodities Management Department Chief Secretary Punjab DIG Ops Lahore Police Livestock and Dairy Development Department Punjab Salma Butt PMLN

20/11/2025
13/11/2025

اوکاڑہ، 12 نومبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت عامہ کو بہتر بنانے کا مشن جاری۔۔۔

🚨 اوکاڑہ میں ملاوٹ شدہ دیسی گھی تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب! 🚨

پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے طویل نگرانی اور مشاہدے کے بعد ملاوٹ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دیسی گھی تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔

کارروائی سلطان ٹاؤن، گلی نمبر 1، اوکاڑہ میں کی گئی۔ معائنے کے دوران ٹیم نے تقریباً 1600 کلوگرام ملاوٹ شدہ دیسی گھی برآمد کیا، جو کہ بناسپتی گھی کے ساتھ ملا کر تیار کیا گیا تھا۔ برآمد شدہ گھی میں سے سخت بدبو آ رہی تھی۔

نمونہ جات حاصل کر کے مزید تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر موجود تمام سامان تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں ایف آئی آر درج کروا دی۔

یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف جاری مسلسل مہم میں ایک بڑی کامیابی ہے جو عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

📢 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پیغام:
"ملاوٹ شدہ اور مضر صحت گھی تیار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ عوام کسی بھی مشکوک خوراک یا اشیائے خوردونوش کی اطلاع فوری طور پر PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔"

📢 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے:
"عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اور ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔"

31/10/2025

اوکاڑہ، 29 اکتوبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت عامہ کو بہتر بنانے کا مشن جاری۔۔۔

🚨انسداد ملاوٹ مہم - مصنوئی دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لی گئیں، 18 ہزار لیٹرجعلی دودھ موقع پر تلف، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج🚨

30/10/2025

اوکاڑہ، 29 اکتوبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت عامہ کو بہتر بنانے کا مشن جاری۔۔۔

🚨انسداد ملاوٹ مہم - مصنوئی دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لی گئیں، 18 ہزار لیٹرجعلی دودھ موقع پر تلف، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج🚨

پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ ٹیم نے محترم ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز (ساہیوال ڈویژن) جناب عامر افتخار اور محترم ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جناب عطاء محمد عارف کی زیر نگرانی علاقہ فیصل آباد روڈ نزد دہلی سویٹس پر ناکہ لگا کر متعدد دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ موقع پر موجود موبائل فوڈ لیب سے دودھ کے نمونہ جات کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ نتائج سے ثابت ہوا کے دو دودھ بردار گاڑیوں پر موجود دودھ ملاوٹی و مضر صحت ہے۔18 ہزار لیٹر ملاوٹی و مضر صحت جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ جبکہ دودھ بردار گاڑیاں بحوالہ پولیس کر دی گئیں۔

📢 پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی۔
محمد عاصم جاوید (ڈی جی فوڈ اتھارٹی)

پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مضر صحت یا مشتبہ اشیاء کی اطلاع فوری طور پر PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

محفوظ خوراک – صحت مند پنجاب

27/10/2025

جعلی دودھ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کی مین جی روڈ بائی پاس رینالہ خورد پر دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن، 3 ہزار 300 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج.

23/10/2025

اوکاڑہ، 22 اکتوبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کی ایک اور کامیاب کارروائی، مردہ مرغیوں کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔

فوڈ سیفٹی ٹیم اوکاڑہ نے پولیس کی موجودگی میں کرمنوالہ بائی پاس اوکاڑہ پر ایک موٹر سائیکل لوڈر کو چیک کیا۔ معائنے کے دوران گاڑی میں تقریباً 160 کلو مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔ موقع پر کسی قسم کی ٹریس ایبلٹی موجود نہیں تھی۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مردہ مرغیاں ضبط کر کے انہیں آبادی سے دور محفوظ مقام پر تلف کر دیا۔ موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی جبکہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے ابتدائی درخواست جمع کروا دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق عوام کو محفوظ اور حلال خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ اور مضر صحت خوراک کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی

18/10/2025

اوکاڑہ 16 اکتوبر 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت عامہ کو بہتر بنانے کا مشن جاری۔۔۔

🚨پہلی بڑی کارروائی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ و جعل سازی میں ملوث مصالحہ جات بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔ پروڈکشن بند، مقدمہ درج

کاروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ارشاد ٹاون، اوکاڑہ میں لاجواب سپائسز یونٹ پر کی۔ معائنہ کے دوران سرخ مرچ اور ہلدی کے مختلف نمونہ جات موقع پر ٹیسٹنگ میں فیل پائے گئے، یونٹ میں مختلف مشہور برانڈز کے لیبلز کو غیر قانونی طور پر ملاوٹی مصالحہ جات کی پیکنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید براں 76 کلو گرام سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات اور پیکنگ میں استعمال ہونے جعلی لیبل ضبط کر لیے گئے٫

فوڈ سیفٹی ٹیم نے پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا!!

🚨 دوسری بڑی کارروائی چک نمبر 9/1AL اخترآباد رینالہ خورد میں واقع واٹر پلانٹ پر کی گئی۔ لیبارٹری رپورٹ میں پینے کے پانی کے سیمپل فیل ہونے پر پلانٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا۔

📢 عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز

📢 عوام خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں اطلاع فوری طور پر PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

📢 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیہ کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

16/10/2025

اوکاڑہ، 15 اکتوبر 2025

🚨 پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ ٹیم نے لائبہ کمرشل کمپلیکس جی ٹی روڈ اوکاڑہ کے قریب واقع گودام پر کاروائی کی۔ گودام میں خوراک کی اشیاء کے نزدیک چوہوں کی فضلات کی موجودگی، صفائی ستھرائی کی نہایت ابتر صورتحال اور حشرات کی بہتات ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

📢 ’’عوامی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ غذائی اشیاء کی تیاری، ذخیرہ اور تقسیم کے ہر مرحلے پر شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ ناقص اور غیر محفوظ خوراک فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔‘‘
محمد عاصم جاوید (ڈی جی فوڈ اتھارٹی)

پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مضر صحت یا مشتبہ اشیاء کی اطلاع فوری طور پر PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

محفوظ خوراک – صحت مند پنجاب

15/10/2025

اوکاڑہ؛ 14 اکتوبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن جاری۔۔۔

🚨 پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کا سیریل پروڈکشن یونٹ (دلیہ بنانے والا یونٹ) پر چھاپہ، بھاری جرمانہ عائد

فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی رحمان ٹاؤن نزد صحارہ سٹی، رینالہ خورد میں کی۔ معائنے کے دوران یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، چوہوں کے فضلات اور حشرات کی موجودگی، زنگ آلود برتنوں و دلیہ پیکنگ کے لیے انتہائی گندی مشینری کے استعمال اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 50,000 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے — ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز

📢 عوام خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں اطلاع فوری طور پر PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

📢 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

6-Y Government Colony
Okara
56300