08/05/2026
جعلی دودھ بیچنے والوں پر عدالت کا بڑا وار!
غذائی دہشت گردوں کو 12 سال 6 ماہ قید، ڈیڑھ کروڑ جرمانہ عائد۔۔۔
بہاولنگر جعلی دودھ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بڑی قانونی کارروائی کرتے ہوئے معزز عدالت نے دو ملزمان کو بھاری سزائیں سنا دیں۔ سینیئر سول جج محمد ضیا خان نے بڑے پیمانے پر جعلی دودھ تیار اور فروخت کرنے والے مقصود احمد بھٹی اور زین العابدین کو مجموعی طور پر 12 سال 6 ماہ قید اور ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مقدمات نمبر 898/25 اور 7/25 درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے دونوں کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 22A، 24A، 23 اور 32 کے تحت سزا سنائی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا جعلی دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر پایا گیا تھا، جس کے استعمال سے شہریوں خصوصاً بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔ عدالتی فیصلے کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے.

02/05/2026
02/05/2026
27/04/2026
26/04/2026