عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد و نوش دستیاب کرانے کے لیے، پیرا فورس نے تحصیل اوکاڑہ کے تمام بازاروں میں اعلانات جاری کیے ہیں۔ 📢
ان اعلانات کا مقصد دکانداروں کو آگاہ کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ دکانوں پر آویزہ کریں اور قوانین پر مکمل عمل کریں۔
اس اقدام سے عوامی سہولت، شفافیت اور پرائس کنٹرول کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
Punjab Enforcement & Regulatory Authority PERA District OKARA
Official page of PERA Okara, committed to law enforcement, price control, anti-encroachment,
22/02/2026
تحصیل اوکاڑہ کے تمام بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے، جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، عثمان جاوید کی ہدایت اور ایس ڈی او پیرا، وسیم جاوید کے زیر نگرانی، انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل نے پرائس کنٹرول ایکٹیویٹی انجام دی۔
ان کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ تمام اشیائے خورد و نوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں اور شہری کسی بھی قسم کی دشواری یا زیادتی کا شکار نہ ہوں۔
دکانداروں کو قوانین کی پابندی کی ہدایت دی گئی اور عوام کی سہولت اور شفافیت کو ترجیح دی گئی۔
یہ اقدام پیرا کے تحت پرائس کنٹرول اور عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہے۔
22/02/2026
پیرا کا مقصد پنجاب میں قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا، گراں فروشی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا، اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
22/02/2026
اوکاڑہ۔عوام الناس کو مہنگے داموں پھل سبزیاں فروخت کرنے والا گراں فروش رنگے ہاتھوں گرفتار دکان سیل کر دی گئی: سمری ٹرائل کر کے جیل بھجوا دیا گیا ۔سہولت بازار میں دکان کینسل کرنے کے احکامات بھی جاری
This Ramadan, Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA) will enforce zero tolerance against profiteering and unjustified price hikes of essential commodities. Strict action will be taken to protect the rights of citizens and ensure fair prices for all.
رمضان المبارک کے دوران فروٹ کی زائد قیمت پر فروخت کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
شہری کی جانب سے کی گئی شکایت کا بروقت ازالہ کرتے ہوئے دیپالپور چوک میں موقع پر چیکنگ کی گئی اور فروٹ سرکاری مقررہ نرخوں کے مطابق دستیاب کروایا گیا۔ متعلقہ دکاندار کو سخت تنبیہ جاری کی گئی اور آئندہ سرکاری ریٹس کی مکمل پابندی کی ہدایت کی گئی۔
انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی جاری رہے گی۔
19/02/2026
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی، تاکہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر پیرا فورس کی جانب سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران فروٹ، سبزیاں، آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
ان اعلانات کا مقصد شہریوں کو سرکاری ریٹس کے بارے میں آگاہ کرنا اور گراں فروشی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
18/02/2026
جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات اور SDEO PERA جناب وسیم جاوید کی زیر نگرانی انفورسمنٹ آفیسر تحریم اشرف نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے موضع 51/2L، اوکاڑہ میں کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران جانور باندھنے اور عوامی گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ متعلقہ مقام کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا جبکہ ذمہ داران کو ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر (EPO) جاری کر دیا گیا۔
متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے جانور مذکورہ مقام سے ہٹا کر میونسپل کارپوریشن کی حدود سے باہر منتقل کریں، بصورتِ دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پیرا انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد، سرکاری املاک کے تحفظ اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
16/02/2026
جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع بھر کے پیرا اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر عوام کو دستیاب بنانے کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں گراں فروشی کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنے پر زور دیا گیا اور واضح احکامات جاری کیے گئے کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
16/02/2026
اوکاڑہ۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر ہدائیت پیرا فورس کی تجاوزات اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
16/02/2026
جناب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان جاوید کی ہدایات پر، SDEO PERA وسیم جاوید کی زیر نگرانی انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل نے فیصل آباد روڈ پر قائم آٹو ورکشاپس اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا گیا جبکہ متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ متعدد غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو بھی موقع پر ہی کلیئر کروایا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ یا غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Okara
56300
