Village Council Akbarpura 2

Contact the organization

Village Council Akbarpura 2 وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ

📚 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام — تعلیمی وظائفوالدین کی توجہ کے لیے اہم اطلاع! 📢بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بچ...
30/09/2026

📚 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام — تعلیمی وظائف

والدین کی توجہ کے لیے اہم اطلاع! 📢
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے School/College Verification Slip استعمال کی جاتی ہے۔

والدین اپنے بچوں کی تعلیمی معلومات، اسکول/کالج کا نام، کلاس، داخلہ کی صورتحال اور دیگر ضروری کوائف درست طور پر مکمل کروائیں تاکہ بچے کے تعلیمی وظیفے کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

📝 سلپ میں درج معلومات:
• طالب علم کا نام
• والد اور والدہ کا نام
• اسکول/کالج کا نام
• اسکول EMIS/کالج کوڈ
• اسکول/کالج کا پتہ اور تحصیل
• اسکول کی قسم
• کلاس، سیکشن اور گروپ
• داخلہ نمبر
• داخلے کی صورتحال
• بچے کی تعلیمی حیثیت
• استاد کا نام اور رابطہ نمبر
• اسکول/استاد کی تصدیق و دستخط

📌 اہم: تمام معلومات درست اور مکمل درج کروائیں اور متعلقہ اسکول سے تصدیق ضرور کروائیں۔

تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے، اور تعلیمی وظائف ان کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ 📖🎓 آرتغل آن لائن سروس

والدین کی توجہ کے لیے اہم اطلاع! 📢

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے School/College Verification Slip استعمال کی جاتی ہے۔

والدین اپنے بچوں کی تعلیمی معلومات، اسکول/کالج کا نام، کلاس، داخلہ کی صورتحال اور دیگر ضروری کوائف درست طور پر مکمل کروائیں تاکہ بچے کے تعلیمی وظیفے کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

تعلیمی سطح لڑکا لڑکی

پرائمری,2,000 روپے 2,500 روپے
سیکنڈری 3,000 روپے 3,500 روپے
ہائر سیکنڈری 4,000 روپے 4,500 روپے

اس کے علاوہ پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی بچی کے لیے 3,000 روپے کا ایک مرتبہ گریجویشن بونس بھی درج ہے۔ وظیفے کے لیے اسکول میں داخلہ اور کم از کم 70٪ سہ ماہی حاضری کی شرط ہے۔

📚 مکمل اشتہاری تحریر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام — تعلیمی وظائف 🎓📚

BISP کے تحت مستحق خاندانوں کے بچوں کے لیے بے نظیر تعلیمی وظائف جاری کیے جاتے ہیں۔

💰 وظیفہ فی سہ ماہی:
👦 پرائمری لڑکا: 2,000 روپے
👧 پرائمری لڑکی: 2,500 روپے
👦 سیکنڈری لڑکا: 3,000 روپے
👧 سیکنڈری لڑکی: 3,500 روپے
👦 ہائر سیکنڈری لڑکا: 4,000 روپے
👧 ہائر سیکنڈری لڑکی: 4,500 روپے

🎁 پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی بچی کے لیے 3,000 روپے گریجویشن بونس بھی ہے۔

📌 اہم شرط: بچے کا اسکول/کالج میں داخلہ اور کم از کم 70٪ حاضری ضروری ہے۔

School/College Verification Slip پر بچے کی تعلیمی معلومات اسکول سے تصدیق کروائی جاتی ہیں۔

غیررجسٹرڈ خواتین کے لئے نادرا کی جانب سے پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی خصوصی سہولت 18 سال سے زائد عمر کی...
22/09/2026

غیررجسٹرڈ خواتین کے لئے نادرا کی جانب سے پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی خصوصی سہولت
18 سال سے زائد عمر کی جو خواتین پیدائش سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ نہیں بنوا سکیں، چند دیگر شرائط پوری کرنے پر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
شادی شدہ خواتین جن کے پاس یونین کونسل سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ موجود ہے اور والد یا والدہ میں سے کسی ایک اور شوہر کا شناختی کارڈ یا نائکوپ بنا ہوا ہے وہ نکاح نامہ اور بائیومیٹرک تصدیق کے لئے شناختی کارڈ کے حامل والد یا والدہ میں سے کسی ایک اور شوہر کے ہمراہ نادرا مرکز تشریف لائیں ۔ اگر والد، والدہ یا شوہر فوت ہو چکے ہیں لیکن ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہےتو نادرا دفتر میں چند سوالات کے تسلی بخش جواب دینے پر درخواست جمع کر لی جائے گی ۔
18 سال سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خواتین کے لئے شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔
24 سال سے زائد عمر کے جن مرد حضرات نے ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا اور ان کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ یا نائکوپ بنا ہوا ہے وہ شناختی کارڈ کے حامل والد یا والدہ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ اگر والدین فوت ہو چکے ہیں تو شناختی کارڈ کے حامل بھائی یا بہن کے ہمراہ نادرا دفتر تشریف لائیں۔
نوٹ:
شناختی کارڈ پر آپ کی طرف سے دئیے گئے کوائف کے مطابق والدین کی تفصیلات، درخواست دہندہ کی تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش کا اندراج کیا جائے گا اور اس میں تاحیات تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
نادرا کی جانب سے پیدائش سرٹیفکیٹ پر یہ رعایت 31 دسمبر 2026 تک کے لئے دی گئی ہے

ویلج کونسل اکبرپورہ-II میں سیکرٹری محمد افاق کو خوش آمدید 🌿ویلج کونسل اکبرپورہ-II میں محمد افاق کی بطور سیکرٹری جوائننگ ...
11/09/2026

ویلج کونسل اکبرپورہ-II میں سیکرٹری محمد افاق کو خوش آمدید 🌿

ویلج کونسل اکبرپورہ-II میں محمد افاق کی بطور سیکرٹری جوائننگ پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

سیکٹری محمد آفاق کا شمار انتہائی نرم مزاج ،محنتی ،دیانت دار ،پابند اور اپنے ذمہ داری پر خلوص طریقے سے سرانجام دینے والے سیکٹریوں میں ہوتا ہے ۔

گزشتہ کچھ ماہ سے صفائ کا نظام درہم برہم اور درخواست گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنہ تھا.
انشا اللہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوے ہر ممکن سھولیات فراہم کی جائیں گی ویلج کونسل کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں .

امید ہے کہ محمد افاق اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں گے اور ویلج کونسل کے انتظامی امور، عوامی سہولیات اور سرکاری ریکارڈ کی بہتر دیکھ بھال میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انشااللہ آپ کی تعیناتی اہل علاقہ کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی اور آپ پہلے کی طرح آپنے صلاحیتوں کا بھرپور لوہامنوا کر اپنے فرائضی منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
اللہ ہم سب کا حافظ و ناصر آمین ۔

ویلکم محمد افاق صاحب! 🤝
ویلج کونسل اکبرپورہ-II






Adminz

سونیا شمروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سے آج ان کے آفس پولیس لائن نوشہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے وفد نے ضلع...
08/09/2026

سونیا شمروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سے آج ان کے آفس پولیس لائن نوشہرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے وفد نے ضلعی صدر ادریس خٹک کی قیادت میں ملاقات کی
وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری فلک ناز خان ضلعی سنئیر نائب صدر شیخ انور سابقہ امیدوار و صدر پی کے 89 منور کمال ایڈوکیٹ و جنرل سیکرٹری پی کے 89 چیئرمین ملک قاسم خان پی کے 87 کے صدر آفتاب خٹک شامل تھے .
وفد نے ڈی پی او سونیا شمروز کو ضلع نوشہرہ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا .
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبہ کا خوش اخلاق رویہ، عوام دوست انداز اور مثبت سوچ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔
پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ڈی پی او سونیا شمروز نے پیپلز پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوشہرہ کے عوام کو انصاف پہنچانا اور نوشہرہ کو جرائم و منشیات سے پاک و مثالی ضلع بنانا میری اولین ترجیح ہے .
DPO NSR Sonia shamroz
Malik Qasim Khan

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آج گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری فلک ناز خان ...
05/09/2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آج گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری فلک ناز خان کی قیادت میں ضلعی سنئیر نائب صدر شیخ انور پی کے 89 کے سابقہ امیدوار و صدر منور کمال ایڈوکیٹ و جنرل سیکرٹری چیرمین ملک قاسم نے ملاقات کی
ملاقات میں ضلع نوشہرہ اور خاص کر پی کے 89 کے مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ اور خاص طور پر پی کے 89 کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی جس پر ضلعی وفد نے گورنر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور گورنر صاحب کی پارٹی ورکرز اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے اور ان کی مسائل حل کرنے کی کوششوں کو سراہا .

02/09/2026
02/09/2026

Address

Akbarpura Village Council 2
Pabbi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Akbarpura 2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Village Council Akbarpura 2:

Shortcuts

Share