06/10/2026
ریسکیو 1122 ضلع کرم
صدہ: ٹرامیٹک مریض کو مزید طبی علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا
ریسکیو 1122 ضلع کرم کے زیرِ انتظام ریفرل ایمرجنسی سروس کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ سے ایک 29 سالہ ٹرامیٹک مریض کو مزید تشخیص اور علاج معالجہ کی غرض سے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے مریض کو ضروری ابتدائی طبی امداد اور دورانِ سفر طبی نگہداشت فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے بحفاظت پشاور منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 ضلع کرم کی جانب سے عوام کو ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد اور ضرورت کے مطابق ریفرل ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ریسکیو 1122 ضلع کرم