06/10/2026
سکول مانیٹرنگ و معائنہ
آج ڈی سی ایم اے جناب اشرف صاحب نے گورنمنٹ مڈل سکول بنیل قلعہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول بنیل قلعہ کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ انہوں نے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول بنیل قلعہ جناب رسول شاہ صاحب اور ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول بنیل قلعہ جناب محمد ایوب صاحب کے ساتھ سکولوں کی مجموعی صورتحال، تعلیمی سرگرمیوں، طلباء کی حاضری، تدریسی عمل، سکول کی ترقی اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
جناب اشرف صاحب نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے دوران جاری تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ، طلباء کے بہتر تعلیمی مستقبل اور سکولوں کی مزید ترقی کے لیے اپنی قیمتی آراء اور رہنمائی فراہم کی۔
دورے کے اختتام پر ڈی سی ایم اے جناب اشرف صاحب، ہیڈ ماسٹر جناب رسول شاہ صاحب اور ہیڈ ٹیچر جناب محمد ایوب صاحب نے یادگار کے طور پر گروپ تصویر بھی بنوائی۔
تعلیم کے فروغ، اداروں کی بہتری اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے باہمی تعاون اور مثبت کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
DEO Male Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower