Yazdani official
🌹Shayari |Poetry| Reels on 👉•Love• Sad • Heart break• Relationship •Emotions
✨ محفلِ ادب کی ایک حسین جھلک ✨کچھ محفلیں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں…
وہ یادوں میں زندہ رہتی ہیں 💫
گزشتہ روز ہمارے شعبۂ اردو میں ایک خوبصورت اور یادگار نشست ہوئی،
جہاں معزز اساتذہ اور عزیز دوستوں کے ساتھ ایک پُراثر محفلِ شاعری سجی۔
محترم اساتذہ کرام اور دوستوں کی دلنشین گفتگو،
اور اشعار کی وہ گونج… جس نے دلوں کو چھو لیا 💫
🎙️ کچھ جھلکیاں اس محفل کی، آپ سب کے لیے…
ہمارے گاؤں کی خوبصورت روایت…
جہاں محبت، خلوص اور اپنائیت ہر چہرے پر نظر آتی ہے۔
بزرگوں کی دعائیں…
دوستوں کی خوشیاں…
اور مہمانوں کی آمد نے اس محفل کو اور بھی یادگار بنا دیا۔
یہ صرف ایک شادی نہیں…
بلکہ دلوں کے جُڑنے کی ایک خوبصورت کہانی ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ یہ نیا سفر خوشیوں، محبتوں اور برکتوں سے بھرا رہے۔
اللہ اس جوڑے کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین 🤍"
امتیاز گل
حاجی سجاد
گلاب حسین
حاجی خانے
اور دیگر معزز مہمان
"آج ہمارے گاؤں میں خوشیوں کا دن ہے،
ہمارے پیارے دوست حسین اللہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں،
اللہ تعالیٰ ان کی زندگی کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔
یہ خوبصورت لمحات، یہ مسکراہٹیں،
ہمیشہ یاد رہیں گی۔
تمام گاؤں والوں کی طرف سے
حسین اللہ کو بہت بہت مبارک ہو ❤️"
جون ایلیا کے اشعار Osama Jamali Osama Asar
Part 2 جامعہ تخفیظ القران کے مناظر و مسجد ڈاکٹر ثواب گل بیارے #عبداللہ
محبت یا "پیسے" کی چمک؟
کہتے ہیں، محبت اندھی ہوتی ہے، مگر جب دولہے میاں کی عمر دادا جی کے برابر ہو اور دلہن پریوں کی کہانیوں سے نکلی لگے، تو پھر محبت کم اور بینک بیلنس کا کمال زیادہ لگتا ہے! اماں جی ہمیشہ کہتی تھیں کہ زندگی کا اصل سکون تب آتا ہے جب "ساتھ چلنے والا" امیر ہو—چاہے وہ خود چلنے کے قابل نہ ہو!
یہ ویڈیو بھی ایک دلچسپ حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔ جہاں عمر کا فرق کیلنڈر کی گنتیوں سے کہیں زیادہ ہو، وہاں لوگ محبت کے کم اور "مصلحت کے زیادہ" قائل ہوجاتے ہیں۔ خیر، محبت کی قسمیں بھی بدلتی جا رہی ہیں، اب بس انتظار ہے کہ "محبت میں پیسہ ضروری نہیں" کہنے والوں کی شادیاں کس انجام تک پہنچتی ہیں!
#عبداللہ
📚✍️
مسجدیں اور معصوم قہقہے
اگر مسجد کی آخری صفوں میں بچوں کی ہنسی، ان کے مدھم قہقہے، اور معصوم سرگوشیاں سنائی نہیں دیتیں، تو جان لیجیے کہ ہمارا دین خطرے میں ہے۔ مسجدیں صرف بڑوں کی عبادت گاہیں نہیں بلکہ یہ وہ گہوارے ہیں جہاں اگلی نسلیں پروان چڑھتی ہیں، جہاں معصوم دلوں میں اللہ کی محبت جاگزین ہوتی ہے، اور جہاں وہ کل کے امام، قاری، اور نمازی تیار ہوتے ہیں۔
یہی نادان ہاتھ کل کو دین کا عَلَم تھامیں گے، یہی ننھی آوازیں کل اذان دیں گی، یہی شرارتی قدم کل تبلیغ کے راستے پر چلیں گے۔ اگر آج ہم نے انہیں ڈانٹ کر مسجد سے نکال دیا، اگر ہم نے ان کی شرارتوں پر غصّے میں آ کر انہیں مسجد سے دور کر دیا، تو کل یہی بچے مسجد کا راستہ بھول جائیں گے۔
یاد رکھیے! بچے اگر مسجد میں آ رہے ہیں، تو یہ ہمارے لیے خوشی اور اطمینان کی بات ہے، فکر کی نہیں۔ انہیں محبت دیجیے، پیار سے سمجھایے، اور اپنے قریب رکھیں۔ کیونکہ یہی بچے کل کے وارث ہیں، یہی ہماری مسجدوں کی رونق ہیں، اور یہی ہمارے دین کے محافظ ہیں۔
#عبداللہ جان
📚✍️
مسجد ڈاکٹر ثواب گل وجامعہ تحفیظ القران بیارے مٹہ مغل خیل ۔۔۔۔۔۔۔۔

21/02/2025