Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board

Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board

Share

Official page of Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board
Government of Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 12/03/2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی آمین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے DHQ ہسپتال مردان اور DHQ ہسپتال بنوں میں قائم پناگاہوں میں سحری کا خصوصی اہتمام کیاگیا۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 15/08/2023

خیبرپختونخوا پناہگاہ ویلفیئر بورڈ کی 17واں اجلاس. چیئرپرسن پناہگاہ ویلفیئر بورڈ نیلم طورو کی زیر صدارت اجلاس۔
اجلاس میں بیت المال اور سوشل ویلفیئر کی شراکت پر خیبرپختونخوا میں 8قائم پناہگاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو حوالے کرنے اور سامان کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے سامان کی جانکاری کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چئیرپرسن اور بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ۔

اس موقع پر پناہگاہ ویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری محمد نعیم بورڈ ممبر عبد الحلیم، عبد الماجد قریشی، جنید طورو اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے..

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 22/05/2023

خیبرپختونخوا پناہگاہ ویلفیئر بورڈ کی 16واں اجلاس. چیئرپرسن پناہگاہ ویلفیئر بورڈ نیلم طورو کی زیر صدارت اجلاس۔
اجلاس میں بیت المال اور سوشل ویلفیئر کی شراکت پر خیبرپختونخوا میں 8قائم پناہگاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو حوالے کرنے اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی طرف بورڈ چئیرپرسن اور بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ۔
پناہ گاہوں میں موجود سامان سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو حوالے کرنے سے بورڈ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ موجود ضروری سامان جو کہ پناہ گاہوں میں ہے اس کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی اور ایک ہفتے میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پناہ گاہوں میں استعمال کرے اور مسافروں کیلئے منظم طریقے سے سہولت فراہم کرے۔
اس موقع پر پناہگاہ ویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری محمد نعیم بورڈ ممبر ملک ریاض اور عبد الماجد قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 19/02/2023

چئیر پرسن پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ / اچانک دورہ

چئیر پرسن پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نیلم طورو کا پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ۔

نیلم طورو نے پناہ گاہ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

خوراک کی کوالٹی کے بارے میں مسافروں سے پوچھا اور خود بھی چیک کیا۔

پناہ گاہ میں موجود کھانے کیلئے بچوں کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 07/12/2022

خیبرپختونخوا پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ چئیر پرسن نیلم طورو کی زیر صدارت پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ کا اجلاس۔
اجلاس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نعیم خان اور پناہ گاہ ویلفیئر کے ممبران ڈاکٹر عبدالصمد ، ملک ریاض، سلیم الطاف، عبدالماجد قریشی اور پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کی شرکت۔

26/08/2022

- خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال، پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ کا تمام اضلاع کو مراسلہ۔
- ضلع میں واقع پناہ گاہوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
- ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران سے رابطے میں رہنے کی ہدایت
- ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل۔کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عارضی پناہ گاہیں بنانے پر غور۔

26/08/2022

اطلاع عام::
خیبرپختونخوا پناہ گاہ ویلفیئر بورڈ چئیر پرسن نیلم خان طورو کی ہدایت پر صوبے کے تمام پناہگاہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو مفت رہائش اور مفت کھانا مہیا کیا جائیگا۔
عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سوات،ڈیرہ اسماعیل خان چارسدہ میں موجود پناہ گاہ میں قیام کریں۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 12/08/2022

Breakfast at panagah/shelter home pajaggi road peshawar dated 12-08-2022

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 18/06/2022

خیبرپختونخوا پناہگاہ ویلفیئر بورڈ کی تیرھویں بورڈ ميٹنگ چیئرپرسن محترمہ نیلم طورو صاحبہ کى زیر صدارت 17 جون 2022 کو ڈائريکٹوريٹ آف سوشل ويلفيئر پشاور ميں منعقد ہوئى جس ميں بورڈ کے ممبران ڈاکٹر عبدالصمد، خالد اقبال، ملک ریاض، ایڈوکیٹ مشتاق احمد، عبدالماجد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال اور میڈیا فوکل پرسن جنید طورو نے شرکت کی۔

ميٹنگ میں اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پناہگاہوں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اقدامات کی تجاويز پیش کی گئیں۔ خصوصاً صوبہ بھر کے پناہگاہوں میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ کمرے مختص کرنے سمیت معذور افراد کے لئے ریمپس کی تعمیر اور گرمی کے موسم میں گرمی سے بچنے کیلئے مزید بہترى لانے کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔

14/06/2022

پشاور یونیورسٹی روڈ پر نئی پناہ گاہ کا قیام
ہم نیوز کی رپورٹ (رپورٹر محمد عثمان کے ساتھ)

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 18/05/2022

خیبرپختونخوا پناہگاہ ویلفیئر بورڈ چئیر پرسن نیلم طورو کا پشاور ٹاؤن میں واقع نئے پناہگاہ کا دورہ۔
چئیر پرسن خیبرپختونخوا ویلفیئر بورڈ نیلم طورو نے پشاور میں نئے قائم شدہ پناہگاہ کا دورہ کیا۔
پناہگاہ میں مسافروں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چئیر پرسن خیبرپختونخوا پناہگاہ ویلفیئر بورڈ نیلم طورو نے کہا کہ مسافروں کو بروقت سہولیات مہیا کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے جو کہ احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ مسافروں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Panahgah Welfare Board's post 18/04/2022

Today sehri at panagah/shelter home Pajaggai Road Peshawar on
Dated18-4-2022.

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Directorate Of Social Welfare, Special Education And Women Empowerment, University Road, Rahat Abad
Peshawar