Anayat Yousafzai official

Anayat Yousafzai official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anayat Yousafzai official, Social service, Village Mandash, Post office Rabat, District Dir Lower Kp, Peshawar.

Photos from Anayat Yousafzai official's post 07/12/2022

انتھائی دکھ اور غم کی خبر ۔۔۔۔اخونذادہ ساجد سید آف خال زورمنڈی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔۔۔۔مرحوم کی نماز جنازہ کل یعنی 8۔ تاریخ کو دن گیارہ بجے آبائی گاؤں خال زورمنڈی میں ادا کی جائے گی ۔۔۔۔ساجد میرے کلاس فیلو اور جگری دوست تھا۔۔۔یقنا ساجد سید بھائی انتھائی خوش مزاج اور نیک سیرت انسان تھے ۔۔۔اس جیسے نیک سیرت اور بزرگ لوگ دنیا میں بھت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔۔اسکی موت سے ھم انتھائی خوش مزاج اور قیمتی دوست سے محروم ہو گئے۔۔۔ ۔۔۔ساجد سید بھائی کی غم کی اس گھڑی میں میں اور میرے تمام کلاس فیلو ز اسکے خاندان والوں کے ساتھ اس غم میں شریک ھیں۔۔۔اللہ تعالیٰ ساجد سید بھائی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب کریں'۔۔۔۔امین ثم آمین ۔۔۔عنا یت یوسف زئی کوز دیر ماندیش ۔۔

28/11/2022

انا للہ و انا الیہ راجعون
حاجی عمر صدیق پھتالوجی ٹیکنیشن DHQ hospital تیمرگرہ کا والد صاحب وفات پاچکا ہے جسکا نماز جنازہ کل بروز پیر 28/11/2022 صبح 11 بجے شارجہ مسجد کے قریب ادا کی جائیگی۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 24/11/2022

آج تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع دیر کے جنرل سیکرٹری محترم جناب حاجی جاوید اقبال صاحب کے ساتھ بیٹھے کا موقع ملا ۔۔۔جو انتھائی خوش مزاج اور نرم مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔حاجی صاحب سے بیٹھ کر یقیناً دل کو بھت سکون حاصل ہوا ۔کیونکہ یہ انتھائی مذہبی اور اسلام کے جذبے سے سرشار انسان ھے ۔۔۔موصوف 1972....73.کو ضلع کے مشہور علاقہ چکدرہ میں انتھائی مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔۔۔تعلیم سے فراغت کے بعد لوگوں کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ۔۔۔اور جمعیت علمائے اسلام کے فلیٹ فارم سے 2015میں پھلی مرتبہ ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا ۔۔۔لیکن کامیاب ن ھوے ۔اور آس کے بعد 2022کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیرمین شپ کی سیٹ پر قسمت آزمائی کی ۔اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔۔۔لیکن ھارنے کے بوجود لوگوں کی خدمت کا جذبہ جاری ہے ۔۔۔۔حاجی صاحب بھت دیانت دار اور مخلص انسان ھے ۔ھر کسی کو بھت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔۔۔یقینا اس کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات پر خوب گپ شپ لگائ ۔۔۔اور اسکے سیاسی تجربات سے مستفید ہونے ۔۔۔سیا سی زندگی سے ھٹ کر موصوف کے ساتھ انتھائی قریبی دوستی ھے۔۔۔حا جی صاحب کی زندگی خدمت اور ایثار سے بری پڑی ہے ۔۔۔اللہ سے دعا گو ہوں ۔کہ حاجی صاحب کی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش ۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 22/11/2022

آج کا دن قامی ورثہ ماندیش میں اپنے دوستوں اظھر علی خاں ۔۔اور معروف خان کے ساتھ گزارا۔۔۔مختلف موضوعات پر خوب گپ شپ کے ساتھ ساتھ دیسی اور سادہ کھانے سے مزہ لیا ۔۔۔مھمانوں کے آنے کا شکریہ ۔۔۔عنایت یوسف زئی کوز دیر ماندیش

Photos from Anayat Yousafzai official's post 21/11/2022

آج جس شخصیت کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا ۔اس نے انتھائی کم عمری میں سارے پختونخوا میں بھت زبردست نام کمایا ہے ۔۔۔اس شخصیت کا نام ڈاکٹر اعزاز جمال اخون زادہ ھے ۔۔۔ڈاکٹر صاحب خال کے مشہور گاؤں نامسیر میں 1988...87میں پیدا ہوئے ۔۔۔اپکے والد صاحب اخون زادہ اجمل پاچا لا لا بھی ایک مشہور ڈاکٹر ھے۔۔۔جو عرصہ دراز سے خال اور گرد و نواح میں لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی ۔اور میٹرک اور ایف ایس سی سوات پبلک سکول اینڈ کالج سوات سے پاس کی ۔۔۔اور اسکے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری پشاور میڈیکل کالج پشاور سے پاس کی ۔۔۔اور پشاور ھی سے سائکاٹری میں سپیشلایزیش کی ڈگری حاصل کی ۔۔۔۔اور ساتھ ساتھ سئکاٹری سے وابستہ مختلف کورسز بھی۔ پشاور ھی سے مکمل کرکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ھاؤس جاب شروع مکمل کر لی ۔۔۔اود ان دنوں ڈاکٹر صاحب بطور اسسٹنٹ پروفیسر نیورو سائکاٹرسٹ مردان میڈیکل کمپلیکس میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ڈاکٹر صاحب انتھائی خوش مزاج اور نرم مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔۔۔مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ انتھائی مشفقانہ ھوتا ہے۔۔ھسپتال میں ھو یا پرائیویٹ کلینک میں اپنے مریضوں کے ساتھ انتھائی عقیدت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔۔میں بذات خود ڈاکٹر صاحب کو قریب سے جانتا ہوں۔۔۔یہ واقعی ایک مسیحا سے کم نہیں۔۔۔ڈاکٹر صاحب اپنے کلینک میں غریب اور پسماندہ علاقے سے اے ھوے مریضوں کو بھت عزت دینے ھیں اور اکثر غریبوں کا علاج فری کردیتے ھیں ۔۔۔اور اس طرح ڈاکٹر صاحب آپنی ڈیوٹی انتھائی ایماندای اور احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔۔۔ھمیں ان جیسے قیمتی نوجوان ہر فخر ہے۔کیونکہ ان جیسے قیمتی لوگوں کی وجہ سے ھمارے ضلع او ملک کا نام روشن ھے۔۔۔اللہ سے دعا گو ہوں کہ ڈاکٹر صاحب کی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش۔۔۔۔۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 20/11/2022

قامی ورثہ ماندیش میں آج میرے بچپن کے دوست اور کلاس فیلو ۔دین محمد پین لا لا کی آمد ۔۔جو سارے علاقے میں پین لا لا کے نام سے مشہور ہے ۔۔۔پین لا لا سے خوب گپ شپ کے ساتھ ساتھ بچپن کی یادوں کو تازہ کیا ۔۔۔پین لا لا سارے علاقے میں انتھائی دلکش اور خوبصورت عمارات بنانے کے لیے مشھور ھے ۔۔۔پین لا لا انتھائی خوش مزاج اور نرم مزاج انسان ھے ۔۔۔اوراپنے کام سے انتھائی لگاؤ اور محبت رکتھے ہیں ۔۔۔اللہ سے دعا گو ہوں کہ پین لا لا کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔۔عنایت یوسف زئی کوز دیر ماندیش

Photos from Anayat Yousafzai official's post 19/11/2022

آج اپنے علاقے کے انتھائی ھردلعز اور نرم مزاج شخصیت کے مالک ۔جناب اخون زادہ خلیل اکبر گل لالا کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا ۔۔۔گل لا لا انتھائی خوش مزاج اور ھنس مکھ انسان ھے ۔موصوف خال کے مشہور گاؤں زورمنڈئ میں 1947...46کو پیدا ہوئے ۔۔۔ابتدائ تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی ۔اور مڈل کے بعد میٹرک تک کی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول ۔۔۔تھا نہ ۔۔۔ملاکنڈ سے پاس کی ۔۔۔اور پھر اسکے بعد سرکاری ملازمت کی بجائے اپنے علاقے کی لوگوں کی خدمت کو ترجیح دی ۔۔اور اس وقت سے لیکر اب تک زیادہ تر وقت آپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں مصروف رھتے ھیں ۔۔۔گل لا لا کی انتھائی خوش مزاجی کی وجہ سے ھمارے علاقے کے لوگوں میں انتھائی مقبول ہیں۔۔اسکے سارے خاندان والوں کے ساتھ ھمارے گھریلو ں آنا جانا رہتا ہے۔یہ لوگ انتھائی عقیدت مند اور معتبر لوگ ھیں۔ ۔۔گل لا لا سے میں اکثر ملتا ھوں ۔یقینا بھت ملنگ صفت اور سادہ مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ھر کسی کو بھت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔گل لا لا کی میں بذات خود بھت عزت کرتا ہوں ۔کیونکہ انھی لوگوں کی بدولت ھمارے علاقے کا نام روشن ھے۔۔اور اس جیسے قیمتی لوگوں کی بدولت ھمارے علاقے میں امن وامان قائم ودائم ھیں۔۔۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ گل لالا کو لمبی عمر آور اچھی صحت عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔۔اخونذادہ فیاض اللہ صاحب جو میرے جگری دوست ھیں ساتھ ساتھ انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش ۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 18/11/2022

نن پہ ریسٹ ہاؤس تیمرگرہ کی د عوامی نیشنل پارٹی د شاہ زلمو سرہ یو سو عکسونہ۔۔۔۔چی پکی د کوز دیر عوامی نیشنل پارٹی سیکرٹری اطلاعات مراد علی خاں مشوانی ۔۔۔ضیاءاللہ ضلعی سینئر نائب صدر ۔۔۔۔۔موسی تاجک ضلعی نائب صدر ۔۔۔۔۔ساجد اتمانی ۔۔۔ضلعی جنرل سیکرٹری ۔۔۔حبیب خان گورنمنٹ ڈگری کالج تیمرگرہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ۔۔۔۔یقینا دا نوجوان د عوامی نیشنل پارٹی لویہ سرمایہ دا ۔۔۔اللہ دی راتہ ٹول روغ او جوڑ ساتی۔۔۔امین ۔۔۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش۔۔۔

17/11/2022

آج کی ملاقات ضلع دیر کے انتھائی عقیدت مند اور معروف شخصیت اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور صوبائی اسمبلی کے رکن جناب حاجی بہادر خان صاحب کے ساتھ ۔۔۔۔۔حاجی صاحب ضلع دیر کے مشہور گاؤں منڈا گوسم کے رھنے والے ھے ۔۔۔اور اسی۔ علاقے جندول دیر سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے ہیں ۔۔۔حاجی صاحب انتھائی سادہ مزاج اور خدمت کے جذبے سے سرشار انسان ھے ۔۔۔اپنے علاقے کی لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھ کر کرتے ہیں ۔۔۔حاجی صاحب اس سے پہلے تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیت چکے ہیں ۔اور ھر بار اپنے علاقے کی لوگوں کی بھت خدمت کی ھے۔حاجی صاحب اسمبلی کے اندر اور باہر صوبائی سطح پر اپنے علاقے کی زبردست نمائندگی کرتے ہیں ۔۔۔یقینا حاجی صاحب عوامی نیشنل پارٹی کے لیے بھت بڑا سرمایہ ھے حاجی صاحب کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔کہ پی ٹی آئی ۔۔کی اس سیلابی مقابلوں والے الیکشن میں اپنا سیٹ جیتا ھے۔۔۔حاجی صاحب نے ضلع کے اندر اپنے پارٹی کو انتھائی فعال کر دی ہے۔اور اس طرح اپنے علاقے کی بلا تفریق خدمت کرتے ہیں۔۔۔یھیں وجہ ہے کہ حاجی صاحب عوامی حلقوں میں بے پناہ مقبول ترین شخصیت ہیں۔۔۔حاجی صاحب سے آج ملاقات ریسٹ ہاؤس تیمرگرہ میں ھوئی۔۔اور بھت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔۔کیونکہ حاجی صاحب انتھائی سادہ اور یار باش انسان ھے۔اور اسکی محفل زیادہ تر تنزو ومزاح سے بھرپور ھوتا ھے۔۔۔اسکے ساتھ بیٹھ کر یقیناً دل اٹھنے کو نھیں کرتا۔اور میرے ساتھ تو حاجی صاحب کی انتھائی محبت ھے۔۔اللہ سے حاجی صاحب کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعاگو رہوں گا۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش۔۔۔۔۔۔۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 11/11/2022

قامی ورثہ ماندیش میں مختلف علاقوں کی مھمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ۔۔۔اج بارون گاؤں سے اے ھو ے مھمانوں کی آمد ۔۔۔جس میں قریبی دوست اور عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر ملک نور خان صاحب ۔۔۔اور ڈاکٹر اعجاز احمد صاحب کی آمد ۔۔۔گپ شپ کے ساتھ ساتھ گرم گرم چائے سے لطف اندوز ہوتے ۔۔۔تمام اے ھو ے مھمانوں کا شکریہ ۔عنایت یوسف زئی کوز دیر ماندیش ۔

09/11/2022

آج کا دن اپنے قریبی دوست اور عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بلامبٹ کے صدر جناب ملک نور خان یوسف زئئ کے ساتھ گزارا ۔۔۔صدر صاحب ضلع دیر کے مشہور گاؤں بارون کا رھنے والا ہے ۔۔۔انتھائ شریف اور نفیس انسان ھے ۔۔۔صدر صاحب کی عوامی نیشنل پارٹی کے لیے بھت خدمات ھے ۔۔اور اس کی دور صدارت میں عوامی نیشنل پارٹی تحصل بلامبٹ میں کا فی فعال ھوئی ھے۔۔صدد صاحب کئ مرتبہ اپنے ویلج کونسل کے ناظم رہ چکے ہیں ۔اور اپنے دور نظامت میں لوگوں کی بھت خدمت کی ھے۔ ۔۔۔صدر صاحب کو میں بھت نزدیک سے جانتا ہوں ۔یہ جھاں بھی ھو ۔اپنے پارٹی کے ورکر ز کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔اج آسکے ساتھ ملاقات میں پارٹی کو منظم کرنے اور آئند ہ لائحہ عمل کے بارے کافی بحث ھوئی۔۔۔سیاسی زندگی کے ساتھ ساتھ صدر صاحب کی ۔۔۔باٹا۔۔۔شوز کمپنی کے نام سے اپنا کاروبار بھی ھے۔۔۔جو وڈیگرام میں واقع ہے۔۔۔صدر صاحب زیادہ تر وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف رھتے ھیں۔اور اسی کو عین عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔۔۔صدر صاحب جیسے قیمتی لوگ یقینا ضلع میں عوامی نیشنل پارٹی کے لیے بھت بڑا سرمایہ ھے۔۔ھم صدر صیب کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعاگو رھیں گے۔امین ۔۔۔

Photos from Anayat Yousafzai official's post 26/10/2022

آج تیمرگرہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے سابق صدرِ اور میرا انتھائی عقیدت مند اور جگری دوست جناب ملک شاہ فیصل یوسف زئی ایڈوکیٹ صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ۔۔وکیل صاحب انتھائی خوش مزاج اور نرم مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔اور ھر کسی کو بھت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔۔۔جو کوئی بھی اس سے بیٹھ جائے ۔۔با بار ملنے کو دل کرتا ہے ۔۔۔وکیل صاحب زیادہ تر وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف رھتے ھیں ۔۔وکیل صاحب 1972...73۔۔کو تیمرگرہ کے مشھور گاؤں ۔۔۔ملک آباد میں پیدا ہوئے ۔۔۔میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول تیمرگرہ سے پاس کیا ۔اور ایف اس سی اور بی اے تیمرگرہ ڈگری کالج سے پاس کیا ۔۔وکیل صاحب باچا خان بابا کے حقیقی پیروکار ہیں ۔اور آس طرح 1991...92 میں تیمرگرہ ڈگری کالج میں ۔پی۔۔۔ایس۔ ایف۔ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔اسطرح وکیل صاحب طلباء کی حقوقِ کی خاطر کئ مرتبہ جیل بھی گئے ہیں۔۔۔ اس طرح اپنے دور صدارت میں وکیل صاحب نے تیمرگرہ ڈسٹرکٹ بار کی بھت خدمت کی ھے۔۔۔۔وکیل صاحب نے سرکاری ملازمت کی بجائے بی اے کے بعد اسلامیہ لاء کالج پشاور سے ۔۔۔ایل ایل ۔بی کی ڈگری حاصل کی ۔اور اسکے بعد تیمرگرہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں باقاعدہ پریکٹس شروع کی ۔۔۔وکیل صاحب انتھائی سادہ اور یار باش انسان ھے ۔۔وکیل صاحب اپنے پارٹی کے لوگوں کے علاؤہ عام لوگوں کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔وکیل صاحب سے میرا سالوں سے قریبی تعلقات ھے ۔۔۔یہ انتھائی ملنگ صفت انسان ھے ۔۔۔وکیل صاحب عوامی نیشنل پارٹی ضلع دیر کا انتھائی قیمتی سرمایہ ھے ۔۔۔اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ وکیل صاحب کی زندگی میں برکت عطا کرے آمین ثم آمین ۔۔۔تحریر عنایت یوسفزئی کوز دیر ماندیش ۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Village Mandash, Post Office Rabat, District Dir Lower Kp
Peshawar
18300