22/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر کارروائیاں
کارروائیوں کے دوران 285 ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کردیئے گئے
کارروائیاں چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں
ایجوکیشن ٹیم نے ٹرانسپورٹروں کو شہریوں و طلباء کو چھتوں پر بٹھانے کے نقصانات بارے آگاہی بھی دی
ٹریفک حکام گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں چیف ٹریفک آفیسر
شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
شہریوں اور طلباء کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
ٹریفک حکام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف شہر بھر میں کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں‘ سی ٹی او قمر حیات خان
21/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی
ٹریفک پولیس نے سڑک کنارے گرمی کے مارے شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات پلائے
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ایجوکیشن ٹیموں نے حیات آباد ‘ ٹاؤن‘ تہکال' رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر شہریوں کو سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح شہریوں اور خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہ کیا اور اس کے فوائد بیان کئے
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ شہری دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچ سکیں
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات میں کمی آنے سمیت ٹریفک میں خلل نہیں پڑیگا جس سے شہری بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے اور اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریگا تو وہ نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہا ہے بلکہ وہ ایک غیر ذمہ دار شہری بھی ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں کیونکہ اکثر اوقات ایک ڈرائیور کی غلطی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس میں ایمولینسز بھی پھنس جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں
شہری محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
20/08/2023
Qamar Hayat Khan
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تین دنوں کے دوران ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 6555 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں
ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن نہ ہونے پر تین دنوں کے دوران 1600 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئیں
کارروائیاں آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں کی گئیں‘ ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی
بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی‘ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے‘ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے
ٹریفک حکام روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور کسی کیساتھ رعایت نہ کی جائے‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
19/08/2023
Qamar Hayat Khan
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 19 اگست 2023ء
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کی ہدایت پر فینسی نمبر پلیٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری
کارروائیوں کے دوران 5200 افراد پر جرمانے عائد
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں
کالے شیشے استعمال کرنے پر 2288 افراد کیخاف کارروائی کی گئی ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 1950 کو چالان کیا گیا ، فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 962 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارنے سمیت خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے گئے ، سی ٹی او قمر حیات خان
سٹی ٹریفک پولیس پشاور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
کالے شیشوں کے استعمال اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے ، شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
18/08/2023
Qamar Hayat Khan
ٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 325 افراد پر جرمانے عائد
تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
17/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 17 اگست 2023ء
ٹریفک وارڈن انسپکٹر فقیر حسین ”وارڈن آف دی منتھ“ قرار
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار کے مین انٹرنس پر انچارج جی ٹی روڈ کی تصویر آویزاں
بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں بہترین کارکردگی پر انچارج جی ٹی روڈ انسپکٹر فقیر حسین وارڈن آف دی منتھ قرار دے دیئے گئے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار کے مین انٹرنس پر انچارج جی ٹی روڈ فقیر حسین کی تصویر کو آویزاں کردیا گیا جبکہ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی جانب سے انہیں نقد انعام اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ اقدام کیا تاکہ ٹریفک حکام اور اہلکار ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر مہینے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی تصویر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار کے مین انٹرنس میں آویزاں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر فقیر حسین سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا ایماندار آفیسر ہیں جن کا ٹرن آؤٹ بہتر ہونے سمیت سلام کلام کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کی حوصلہ شکنی کرنے سمیت ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو سفری سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
16/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 16 اگست 2023ء
ٹریفک کے ریٹائرڈ ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ فضل سبحان کیلئے الوداعی تقریب
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں ' چیف ٹریفک آفیسر
پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ریٹائرڈ ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ فضل سبحان کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز طیب جان' ایس پی ٹریفک کینٹ عنایت علی' ایس پی ٹریفک سٹی محمد سعید' ایس پی ٹریفک ٹاؤن شازیہ شاہد' ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ فضل سبحان کی سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے لئے گران قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے طویل عرصہ محکمے کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔
15/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 15 اگست 2023ء
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا اوور لوڈنگ پر 2265 افراد کا چالان
اوور لوڈنگ قانوناً جرم ہے ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ‘چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے پشاور کے تمام سیکٹروں میں گاڑیوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر 2265 افراد کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو اوور لوڈنگ نہ کرنے اور اس سے ہونیوالی نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ کسی بھی وقت اوور لوڈ گاڑی حادثے کا سبب بننے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ قانوناً اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
14/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 14 اگست 2023ء
یوم آزادی‘ ٹریفک پولیس کا موٹروے ٹول پلازے پر سٹال کا اہتمام
مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کی منزل حاصل کی‘ سی ٹی او قمر حیات خان
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے سٹال کا دورہ کیا۔ ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے شہریوں میں جھنڈے‘ بیجز‘ گلہ بند اور بچوں میں عینک اور ٹریفک قوانین پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کی منزل حاصل کی
انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے کیونکہ آزادی سے محروم قومیں اپنا تشخص کھو بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان‘ محکمہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک و قوم کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور پولیس ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ٹریفک نظام کی بہتری کی خاطر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں, سی ٹی او نے شہریوں سے جشن آزادی کے دوران ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کی بھی اپیل کی
14/08/2023
سٹی ٹریفک پولیس پشاور / ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
مورخہ 14 اگست 2023ء
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں مانگیں‘ اس موقع پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹررز طیب جان, ایس پی ٹریفک سٹی محمد سعید ایس پی ٹریفک ٹاؤن شازیہ شاہد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ظہور خان بھی موجود تھے
پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ، قمر حیات خان نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز گلبہار میں " پلانٹ فار پاکستان" مہم کے تحت پودا بھی لگایا
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ایف ایم ریڈیو 88.6 پر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک حکام و اہلکاروں کو اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے سمیت شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایت کی
پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بڑوں نے لا زوال قربانیاں دی ہیں لا زوال قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں‘ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
پاکستان حاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا شہیدوں کی قربانی سے یہ ملک حاصل ہوا ہے تمام شہداء کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ‘ ٹریفک حکام اور اہلکار ادارے کے وقار کی بلندی کیلئے ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں
آزادی ایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہم سب کو مل کر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا‘ آج کا دن ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی کا دن ہے اسی دن پاکستان وجود میں آیا تھا ملک کی آزادی میں مشران اور قائدین نے لا زوال قربانیاں دی ہیں‘چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان