26/05/2026
اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
تمام عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک
انعام اللہ
جنرل سیکرٹری
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور
25/05/2026
یومِ عرفہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بابرکت دن ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس دن کے روزے کی اتنی فضیلت بیان فرمائی کہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کے گناہوں کی معافی کی خوشخبری سنائی۔
آئیں! کل یومِ عرفہ کا روزہ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹیں۔
اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں کو بھی اس عظیم عبادت کی ترغیب دیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنے اور اپنی رحمت و مغفرت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
25/05/2026
دعوتِ و اصلاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کا شیڈول حاضرِ خدمت ہے۔
اپنے قریبی مقام پر بروقت پہنچیں اور عید کی خوشیوں میں شامل ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین
#عیدالاضحیٰ
#پشاور
24/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ مرکزی مسلم لیگ پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر خیبر پختونخوا ملک محمد اشرف خان نے کی۔ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب،جبکہ ضلع پشاور کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ،خیبر اور مہمند کے جنرل سیکرٹریز سمیت پشاور کے تمام پی کے جنرل سیکرٹریز اور شعبہ جات کے صدور نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں عشرہ ذوالحجہ کے دوران نیکی، خدمتِ خلق، غریبوں اور مستحقین کی مدد، قربانی کے گوشت کی منصفانہ تقسیم اور عوامی خدمت کے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کے لیے جامع لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔
24/05/2026
کوئٹہ میں دہشتگردوں کا مسافر ٹرین پر بدترین حملہ ناقابل برداشت ہے، شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاست کو ان دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہونگے۔
یاور آفتاب
جنرل سیکرٹری
پاکستان مرکزی مسلم لیگ
پشاور ڈویژن
#بلوچستان
#پاکستان
24/05/2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور اس عید قربان پر پشاور کے 10 ہزار گھرانوں تک تحفہ گوشت پہنچائے گی۔ان شاءاللہ
انعام اللہ
جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پشاور
21/05/2026
متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام "استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ڈاکٹر سید عبدالخبیر آزاد، خطیب بادشاہی مسجد لاہور، مولانا طیب قریشی سمیت مختلف مکاتبِ فکر، مسالک اور مذاہب کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی پیغام "استحکامِ پاکستان" اور معرکۂ حق "بنیانٌ مرصوص"میں پاکستان کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری یاور آفتاب نے بھی خصوصی شرکت کرتے ہوئے اتحادِ امت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی۔ مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندگان کی مشترکہ موجودگی نے اس کانفرنس کو قومی اتحاد اور یکجہتی کا خوبصورت گلدستہ بنا دیا۔
21/05/2026
بجلی، پٹرول اور مہنگائی کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور کے زیرِ اہتمام شاندار عوامی مظاہرہ۔
عوام نے مہنگائی، ناجائز ٹیکسز اور غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا کہ اب عوام مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔
روٹی، روزگار اور ریلیف عوام کا حق ہے۔